نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ابن انشا جلےتو جلاؤ گوری - ابن انشا

    جلےتو جلاؤ گوری جلےتو جلاؤ گوری، پيت کا الاؤ گوری ابھی نہ بُجھاؤ گوری ابھی سے بُجھاؤ نا پيت ميں بِجوگ بھی ہے، کامنا کا سوگ بھی ہے پيت بُرا روگ بھی ہے، لگےتو لگاؤ نا گيسوؤں کا ناگنوں سے، بيرنوں ابھاگنوں سے جوگنوں بیراگنوں سے کھيلتی ہی جاؤ نا عاشقوں کا حال پوچھو، کرو تو خيال پوچھو...
  2. فرخ منظور

    ابن انشا آتی ہے پوَن، جاتی ہے پوَن

    آتی ہے پون جاتی ہے پون - ابنِ انشا آتی ہے پون جاتی ہے پون جوگن کا بنا کر بھيس پھرے بِرہن ہے کوئی چو ديس پھرے سينے ميں ليے سينے کی دُکھن آتی ہے پون جاتی ہے پون پھولوں نے کہا کانٹوں نے کہا کچھ دير ٹھہر دامن نہ چُھڑا پر اس کا چلن وحشی کا چلن آتی ہے پون جاتی ہے پون اس کا تو کہيں مسکن...
  3. فرخ منظور

    لاہورمیں بم دھماکے

    قبلہ میں‌سننے کی بات نہیں‌کر رہا ان معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرنے کی بات کر رہا ہوں‌کیا کوئی عالموں کا گروہ ایسے جہاد میں مشغول ہے؟ اگر ہے تو انکے نام ضرور بتائیے گا - اور کسی عالم نے ان فدائی حملوں کے خلاف کوئی فتویٰ دیا ہے تو اسکا حوالہ بھی دیجیے گا - بہت شکریہ!
  4. فرخ منظور

    کچھ ایرانی نقوشِ صغیرہ (منی ایچرز)

    اعجاز صاحب معذرت کے ساتھ لیکن کیا اس غیر منقسم ہندوستان میں ایران بھی شامل تھا؟ میرا خیال ہے نہیں اور تعبیر یہی کہہ رہی ہیں‌کہ وہ منی ایچرز کو ہندوستان سے منسوب کرتی تھیں لیکن یہ معلوم نہیں تھا کہ ایران والے بھی اس فن میں طاق تھے - کیونکہ یہ نقوش ایرانی ہیں ‌ہندوستانی نہیں-
  5. فرخ منظور

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رباعی کا لفظ عربی کے لفظ ربع سے نکلا ہے جسکا مطلب "چار" ہوتا ہے - چارمصرعوں کی ایک رباعی ہوتی ہے اور رباعی کے چاروں مصرعوں کا موضوع ایک ہی ہوتا ہے جبکہ شعر دومصرعوں پر مشتمل ہوتا ہے اور غزل میں ہر شعر کا الگ موضوع ہوتا ہے یعنی غزل میں موضوعات کا تنوّع پایا جاتا ہے -
  6. فرخ منظور

    آج کا شعر

    کب سے ہوں کیا بتاؤں جہانِ خراب میں شب ہائے ہجر کو بھی رکھوں گر حساب میں (مرزا)
  7. فرخ منظور

    مصلحت خدا وندی !

    قبلہ مومن بھی نہیں‌ ہیں اور مومن یونس رضا صاحب بھی غائب ہیں - کسی بات کا جواب ہی نہیں‌دے رہے- :rolleyes:
  8. فرخ منظور

    لاہورمیں بم دھماکے

    واجد صاحب افسوس تو یہی ہے کہ ہمارے علما اور فقہا زنا اور ویڈیوگانوں کو ہی گناہ سمجھتے ہیں‌ اس کے علاوہ ان کے نزدیک کچھ بھی گناہ نہیں‌ ہے - یعنی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے صرف انہی چیزوں کو گناہ قرار دیا ہے اور باقی کے گناہ جن کا قرآن میں‌ذکر کیا گیا ہے گناہ ہی نہیں ہے - افسوس کہ میں نے...
  9. فرخ منظور

    محاسن و معائبِ سخن

    ہا ہا قبلہ کسر ِنفسی کی بھی انتہا ہے - :)
  10. فرخ منظور

    محاسن و معائبِ سخن

    فاتح آپ کی عظمت کو سلام :)
  11. فرخ منظور

    Time - Pink Floyd

    TIME Ticking away the moments that make up a dull day You fritter and waste the hours in an off hand way Kicking around on a piece of ground in your home town Waiting for someone or something to show you the way Tired of lying in the sunshine staying home to watch the rain You are...
  12. فرخ منظور

    آج کا شعر

    قیدِ حیات و بندِ غم، اصل میں دونوں ایک ہیں موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں (مرزا)
  13. فرخ منظور

    آج کا شعر

    دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں روئیں گے ہم ہزار بار، کوئی ہمیں ستائے کیوں (مرزا)
  14. فرخ منظور

    توبۃ النصوح

    51 تا 75 میرے ذمے -
  15. فرخ منظور

    آج کا شعر

    کون ہوتا ہے حریفِ مئے مرد افگنِ عشق ہے مکّرر لبِ ساقی پہ صَلا میرے بعد (مرزا) پنجابی کا لفط صُلا فارسی کے اسی لفظ صَلا کی ہی بگڑی ہوئی شکل ہے-
  16. فرخ منظور

    مصلحت خدا وندی !

    فاتح صاحب جہاں تک جبروقدر کے مسئلے کا تعلق ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اقبال کے ایک شعر نے ہی اس مسئلے کہ حل کر دیا ہے اور وہ یہ ہے - تقدیر کے پابند نباتات و جمادات مومن فقط احکامِ الٰہی کا ہے پابند
  17. فرخ منظور

    آج کا شعر

    واحسرتا! کہ یار نے کھینچا ستم سے ہاتھ ہم کو حریصِ لذّتِ آزار دیکھ کر (مرزا)
  18. فرخ منظور

    مصلحت خدا وندی !

    یونس صاحب یہ بتائیے کہ ہمارے ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس میں بھی خدا کی کوئی مصلحت ہے؟ اور ان خود کش دھماکوں میں بھی خدا کی کوئی مصلحت ہے؟ اگر میں گناہ کروں تو اس میں بھی کوئی مصلحت ہوگی؟
  19. فرخ منظور

    توبۃ النصوح

    ویسے مجھے پروف ریڈنگ سے زیادہ دلچسپی ہے - وہ کام بہت خوش ہو کر کرتا ہوں - کیونکہ غلطیاں نکالنی ہوتی ہیں - :)
Top