نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    ضمیر جعفری ایک رئیس زادے کی سالگرہ

    واہ! بہت خوب نظم ہے یونس صاحب لیکن اس نظم کا شاعر کون ہے - براہ مہربانی شاعر کا نام ضرور بتائیے گا - بہت شکریہ!
  2. فرخ منظور

    توبۃ النصوح

    بلال بھائی میرے پاس تو وقت بہت مشکل سے نکلے گا آپ 51-75 صفحات جو میں نے ٹائپ کرنے تھے وہی کرلیں - اس کتاب کا ربط اسی دھاگے میں کہیں شروع میں ہوگا - وہاں سے آپ کو صفحات مل سکتے ہیں بہت شکریہ!‌
  3. فرخ منظور

    مجید امجد منٹو - از مجید امجد

    منٹو میں نے اس کو دیکھا ہے اُجلی اُجلی سڑکوں پر اِک گرد بھری حیرانی میں پھیلتی پھیلتی بھیڑ کے اندھے اوندھے کٹوروں کی طغیانی میں جب وہ خالی بوتل پھینک کر کہتا ہے : " دنیا ! تیرا حُسن یہی بدصورتی ہے ۔ " دنیا اس کو گھورتی ہے شورِ سلاسل بن کر گونجنے لگتا ہے انگاروں بھری آنکھوں میں یہ تند...
  4. فرخ منظور

    غالب بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار - مرزا غالب

    واہ خوب فرمایا قبلہ ! :) لیکن ایک اور غلطی بھی ہے کہ نیٹ والے نسخے میں "کاشانہ" لکھا گیا ہے جبکہ باقی سب دواوین میں "کاشانے" ہے-
  5. فرخ منظور

    غالب بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار - مرزا غالب

    بہت شکریہ فاتح! - میں نے یہ غزل اعجاز صاحب اور جویریہ صاحبہ کے مرتب کردہ نسخے سے اٹھائی تھی وہاں‌ اشک کی بجائے "عشق" اور اسی شعر میں" کاشانے" کی جگہ "کاشانہ" درج ہے جو کہ غلط ہے - اعجاز صاحب اور جویریہ صاحبہ سے گزارش ہے کہ اس شعر کی اپنے نسخے میں تصحیح کر لیں - بہت شکریہ!
  6. فرخ منظور

    کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا

    واہ زونی بہت خوب نعت ہے لیکن مجھے حیرت ہے کہ آپ کو تو شاعری سے دلچسپی نہیں لیکن یہاں لگتا ہے جیسے شاعری کے علاوہ اور کوئی دلچسپی نہیں - :)
  7. فرخ منظور

    یوں تو جاتے ہوئے میں نے ، اُسے روکا بھی نہیں

    قبلہ یہ تجربات تو انسانوں پر گزرتے ہی ہیں :grin:
  8. فرخ منظور

    احمد مشتاق مل ہی جائے گا کبھی، دل کو یقیں رہتا ہے

    واہ واہ! بہت اچھی غزل ہے احمد مشتاق کی - مکرّر ارشاد!
  9. فرخ منظور

    احمد ندیم قاسمی انداز ہو بہو تری آوازِ پا کا تھا - احمد ندیم قاسمی

    بہت شکریہ زونی! قاسمی صاحب کی چند اچھی چیزوں میں یہ بھی ایک ہے اور یقینا" بہت خوبصورت غزل ہے -
  10. فرخ منظور

    گھر واپس جب آؤ گے - اسد امانت علی خاں

    بہت شکریہ زونی -یہ اسد کی گائی ہوئی بہترین غزلوں میں سے ایک ہے -
  11. فرخ منظور

    یوں تو جاتے ہوئے میں نے ، اُسے روکا بھی نہیں

    بہت اچھا شعر ہے وارث صاحب اور احمد مشتاق کا بھی کوئی کلام پوسٹ کیجیے گا - اچھا لکھتے ہیں -
  12. فرخ منظور

    آج کا شعر

    ہوں میں بھی تماشائیِ نیرنگِ تمنّا مطلب نہیں کچھ اس سے کہ مطلب ہی بر آوے (مرزا)
  13. فرخ منظور

    مبارکباد خرم بھائی کی بٹیا کی سالگرہ

    بہت مبارک ہو خرّم صاحب! بٹیا کو ایسی ہزاروں گرہیں دیکھنی نصیب ہوں -
  14. فرخ منظور

    غالب بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار - مرزا غالب

    بلا سے ہیں جو یہ پیشِ نظر در و دیوار نگاہِ شوق کو ہیں بال و پر در و دیوار وفورِ اشک نے کاشانے کا کیا یہ رنگ کہ ہو گئے مرے دیوار و در، در و دیوار نہیں ہے سایہ، کہ سن کر نوید مَقدمِ یار گئے ہیں چند قدم پیشتر در و دیوار ہوئی ہے کس قدر ارزانئ مئے جلوہ کہ مست ہے ترے کوچے میں ہر در و...
  15. فرخ منظور

    ناصر کاظمی طاؤس بولتا ہو تو جنگل ہرا بھی ہو

    خرم یہ دونوں کا مطلب تو ایک ہی ہے لیکن کوئی بڑا شاعر اسکا بعض اوقات استعمال ایسے کرتا ہے کہ اسکا مطلب بدل جاتا ہے - جیسے غالب نے کیا ہے اس شعر میں - میں‌ غالب کی یہ پوری غزل پوسٹ بھی کر رہا ہوں - وفورِ عشق نے کاشانہ کا کیا یہ رنگ کہ ہو گئے مرے دیوار و در، در و دیوار
  16. فرخ منظور

    آج کا شعر

    رقصِ مئے تیز کرو، ساز کی لے تیز کرو سوئے میخانہ سفیرانِ حرم آتے ہیں (فیض)
  17. فرخ منظور

    تعارف آپ سب کا دوست

    خوش آمدید عبدالمجید صاحب!
  18. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی کسی اور غم میں اتنی خلش نہاں نہیں ہے، مصطفیٰ زیدی

    اعجاز صاحب مصطفی زیدی کا پہلے تو میرے پاس کافی کلام تھا لیکن اب شائد صرف"شہرِ آذر" ہی ہے - لیکن انکا کلام بازار میں دستیاب ہے - آپ حکم کیجیے گا میں کتابیں خرید لوں گا لیکن برقیانے کی فرصت نہیں‌ - لیکن شائد سکین کرسکوں - خیال کیا جاتا ہے کہ مصطفیٰ زیدی نے خودکشی کر لی تھی یا قتل لیکن طبعی موت...
  19. فرخ منظور

    ناصر کاظمی طاؤس بولتا ہو تو جنگل ہرا بھی ہو

    واہ بہت ہی خوبصورت غزل ہے ناصر کاظمی کی اور میری پسندیدہ ترین غزلوں میں سے ایک - بہت شکریہ زرقا صاحبہ!
  20. فرخ منظور

    ابن انشا آتی ہے پوَن، جاتی ہے پوَن

    ہا ہا بالکل درست فرمایا قبلہ، ہمیں‌ وہ اٹکھیلیاں نہ آئیں جو آپ کا خاصہ ہے - ;)
Top