فارسی کے اکثر افعال کے معنوں سے بھی اردو دان واقف ہوتے ہیں۔ مثلاً اگر وہ کہیں 'گفتن' دیکھتے ہیں تو 'گفتگو'، 'گفتار' 'گفتہ' جیسے الفاظ کی وجہ سے وہ فوراً سمجھ لیتے ہیں کہ 'گفتن' کا معنی 'کہنا' ہے۔ اور اگر کہیں 'دیدن' نظر آئے تو 'دیدہ'، 'دید'، 'دیدار' کے باعث اُنہیں یہ سمجھنے میں مدت نہیں لگتی کہ...