میرا گمان ہے کہ یہ لفظ اردو میں بھی کہیں نہ کہیں استعمال ہوا ہو گا۔ گذشتہ قرون کے اردو نویس ادباء فارسی الفاظ و تراکیب و مصطلحات کا آزادانہ استعمال کیا کرتے تھے۔ مثلاً شاہنامہ میں 'پہلوان و دلاور و دلیر و شجاع' کے معانی میں 'یَل' کا لفظ کئی بار استعمال ہوا ہے۔ یہ لفظ جدید فارسی میں زیادہ استعمال...