نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ مصرع وزن میں نہیں ہے۔ شاید اِس مصرعے کی درست شکل یہ ہو گی: هر عُسر که یُسرش نه هویداست خطاست
  2. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    (آج کا لفظ) فَرجام آخر، انجام؛ عاقبت؛ نتیجهٔ کار ور این گفته‌های مرا نشْنوی به فرجامِ کارت پشیمان شوی (فردوسی) به خود می‌گفت: ... فرجامِ کارِ آدمی فناست و مُلک هم پایدار نخواهد بود. (کلیله و دِمنه) [فرهنگِ زبانِ تاجیکی (۱۹۶۹ء)، جلدِ دوم، صفحه ۴۲۳] × علامہ اقبال نے ایک اردو نظم میں یہ لفظ...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ای که قصدِ هلاکِ من داری صبر کن تا ببینمت نظری (سعدی شیرازی) اے تم کہ میری ہلاکت کا قصد رکھتے ہو۔۔۔ (ذرا) صبر کرو تا میں تمہیں ایک نظر دیکھ لوں۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'اشتباہ' پر گفتگو سے یہ شعر یاد آ گیا:
  5. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    معذرت خواہ ہوں۔ اِس شعر کا مضمون مجھ پر واضح نہیں ہے۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا به گریبان نرسد دستِ مرگ دست ز دامن نکنیمت رها (سعدی شیرازی) جب تک موت کا دست (ہمارے) گریبان تک نہیں پہنچ جاتا، ہم تمہارے دامن سے اپنا دست نہیں کھینچیں گے۔
  7. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    حُسنِ تو دیر نپایَد چو ز خُسرو رفتی گُل بسی دیر نمانَد چو شُد از خار جُدا (امیر خسرو دهلوی) لفظی ترجمہ: تمہارا حُسن دیر [تک] برقرار نہ رہے جب خسرو سے تم چلے گئے؛ گُل بہت دیر [تک] باقی نہ رہے جب وہ ہو گیا خار سے جدا۔ بامحاورہ ترجمہ: تیرا حسن زیادہ دیر تک قائم نہیں رہے گا، جب تو خسرو کے پاس سے چلا...
  8. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    فارسی اور اردو دونوں میں 'ہوا' کم و بیش ایک ہی مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ فارسی میں یہ لفظ 'وَیدر' کے معنی میں بھی استعمال ہوتا ہے جس کے لیے اردو میں 'موسم' یا 'آب و ہوا' استعمال کرتے ہیں۔ امروز هوا چطور است؟ آفتابی است یا ابری؟ مرطوب است یا خشک؟ آرام است یا باد می وزد؟ آج...
  9. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    کہنہ فارسی اور ایرانی فارسی میں 'روزگار' ایام اور زمانے کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے، اِس لیے وہاں 'بے روزگار' کی ترکیب استعمال نہیں ہوتی۔ لیکن نیٹ پر جستجو کرنے سے افغانستان میں اِس ترکیب کے اردو والے معنی میں استعمال کی چند مثالیں ضرور ملی ہیں۔ اِس کی یہ وجہ کہی جا سکتی ہے کہ افغانستان کی...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تاکہ تم اپنی چشم سے اپنے دیدار کو دور رکھتے دریغ داشتن = روکے رکھنا، منع کرنا، امتناع کرنا، کوئی چیز دینے یا صرف کرنے سے پرہیز کرنا وغیرہ
  11. حسان خان

    دعا: " دہن میں حافظِ شیراز کی زباں دے دے"

    دعا: " دہن میں حافظِ شیراز کی زباں دے دے"
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بتی کز حسن در عالم نمی‌گُنجد عجب دارم که دایم در دلِ تنگم چگونه خان و مان سازد؟ (فخرالدین عراقی) وہ بت جو حُسن کے باعث دنیا میں نہیں سماتا، مجھے تعجب ہے کہ وہ ہمیشہ میرے دلِ تنگ میں کیسے گھر بنا لیتا ہے؟
  13. حسان خان

    نو سالہ ایرانی ترکمن بچّی ملیکا کے پہلے روزے

    نو سالہ ملیکا صوبۂ گلستان کے ضلعِ بندر ترکمن کے رُوستا بصیرآباد کی ساکن ہے جس نے امسال اپنی زندگی کے اولین روزے رکھے ہیں۔ وہ اپنے روزے کچھ یوں گذارتی ہے: (رُوستا = گاؤں) عکاس: مصطفیٰ حسن زادہ تاریخ: ۳۰ خُرداد ۱۳۹۵هش/۲۰ جون ۲۰۱۶ء ماخذ ختم شد!
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رموزِ عشق، عراقی، مگو چنین روشن که رازِ خویش چنین آشکار نتوان کرد (فخرالدین عراقی) اے عراقی! عشق کے رُموز کو یوں واضح بیان مت کرو کہ اپنے راز کو ایسا آشکار نہیں کیا جا سکتا۔
  15. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    زبانِ فارسی میں فعلِ امر مشکل کا باعث نہیں بنتا، کیونکہ فارسی میں امر کا کوئی الگ مادہ نہیں ہے، بلکہ مضارع ہی امر کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بس اُسی کے شروع میں عموماً 'ب' کا اضافہ کر دیا جاتا ہے۔
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مصادر کی فہرست کے لیے یہ کتابیں بھی دیکھیے: مواردالمصادر مصدرِ فیوض صفوة‌المصادر شاید اِس 'صفوۃ المصادر' ہی کو 'آمدنامہ' کہا جاتا تھا۔
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    بَلْعِیدن اس فارسی مصدر کا معنی 'نگلنا' ہے۔ مثال دیکھیے: "یک مارِ عظیم‌الجُثّه گاو را بلعید۔" ترجمہ: ایک عظیم الجُثّہ سانپ نے گائے کو نگل لیا۔
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    زیرگُذَر ابھی ایک ایرانی اخبار کے توسط سے معلوم ہوا ہے کہ 'انڈرپاس' کے لیے فارسی میں 'زیرگذر' کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے: "به دنبالِ بارشِ سیل‌آسایِ بارانِ عصرِ امروز در تبریز، بسیاری از زیرگذرهایِ این شهر با مشکلِ آب‌گرفتگی مواجه شدند۔" ترجمہ: تبریز میں آج شام سیلاب جیسی بارش برسنے کے بعد اِس...
  19. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    جس طرح اردو میں عربی-فارسی الفاظ کی مدد سے دفنانا، ورغلانا، لرزنا، شرمانا، تراشنا، خراشنا جیسے چند مصادر بنا لیے گئے ہیں، اُسی طرح فارسی میں بھی چند مصادر عربی الفاظ کے ساتھ مصدرساز لاحقہ 'یدن' متصل کر کے بنائے گئے ہیں مثلاً: رقصیدن، فهمیدن، بلعیدن، طلبیدن۔ علاوہ بریں، فارسی میں چند ایک مصادر...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چنان وصلِ تو می‌خواهم، که پیری نوجوانی را چنانت آرزومندم، که هر کس بختِ کامل را (لایق شیرعلی) میں تمہارا وصل اِس طرح چاہتا ہوں جس طرح کوئی پیر نوجوانی چاہتا ہے؛ میں تمہارا اِس طرح آرزومند ہوں جس طرح ہر شخص بختِ کامل کا آرزومند ہوتا ہے۔ × پِیر = بوڑھا
Top