نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    دمی با دوست در خلوت به از صد سال در عشرت من آزادی نمی‌خواهم که با یوسف به زندانم (سعدی شیرازی) ترجمہ: دوست کے ساتھ خلوت میں ایک لمحہ صد سالہ عشرت سے بہتر ہے؛ میں آزادی نہیں چاہتا کہ میں یوسف کے ساتھ زندان میں ہوں۔ دم = لمحہ، لحظہ دمی (دم + یای نکرہ) = ایک لمحہ، کوئی لمحہ با = ساتھ با دوست =...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ظالم به مرگ دست نمی‌دارد از ستم آخر پرِ عُقاب پرِ تیر می‌شود (صائب تبریزی) ظالم موت کے بعد (بھی) ستم سے دست نہیں کھینچتا؛ پرِ عُقاب آخر میں پرِ تیر بن جاتا ہے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در مملکت چو غرشِ شیران گذشت و رفت این عَوعَوِ سگانِ شما نیز بگذرد (سیف فرغانی) مملکت میں جب شیروں کی غُرِّش گذر گئی اور چلی گئی تو آپ کے کتوں کی یہ بھئو بھئو بھی گذر جائے گی۔ × غُرِّش = دہاڑ، چنگھاڑ
  4. حسان خان

    تہران کی خیابانِ ولی عصر میں خشک شدہ چِنار

    تہران اور مشرقِ وسطیٰ کی طویل ترین خیابان، 'خیابانِ ولی عصر' اپنے دونوں اطراف موجود ہزاروں چِنار کے درختوں کی وجہ سے بھی مشہور ہے، لیکن اب اُن میں سے کئی چِنار خشک ہو گئے ہیں اور معرضِ نابودی میں ہیں۔ عکاس: داؤد قہردار تاریخ: ۱۲ خُرداد ۱۳۹۵هش/۱ جون ۲۰۱۶ء ماخذ جاری ہے۔۔۔
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اِس شعر کا یہ مفہوم بھی ہو سکتا ہے: اُس کا دست داغ عشق پر ہوتے ہوئے بھی اُسی طرح آتش سے دور ہے۔ وہ اُس پروانے کی مانند ہے جس نے خود کو ہمارے چراغ سے نہیں ٹکرایا۔ یعنی جس طرح چراغ سے گریز کرنے والے پروانے کا جنون سچا نہیں ہو سکتا، اُسی طرح اُس محبوب کا عشق بھی حقیقی نہیں ہے کیونکہ وہ آتشِ عشق سے...
  6. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    یہ لفظ ایران میں متروک ہے اور وہاں گفتاری و نوشتاری زبان میں یہ لفظ مستعمل نہیں ہے۔ لیکن ماوراءالنہر اور افغانستان میں یہ لفظ بہت عام ہے، بلکہ ماوراءالنہر میں (اور شاید افغانستان میں بھی) گفتاری زبان میں 'بزرگ' کی بجائے 'کلان' ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ معاصر اردو میں 'کلان' تو زیادہ استعمال نہیں...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به عقل نازی حکیم تا کَی، به فکرت این ره نمی‌شود طَی به کُنهِ ذاتش خرد بَرَد پَی، اگر رسد خس به قعرِ دریا (مشتاق اصفهانی) اے حکیم! عقل پر کب تک ناز کرو گے؟ یہ راہ فکر سے طے نہیں ہو گی؛ عقل اُس کی ذات کی حقیقت سے (اُس وقت ہی) واقف ہو سکتی ہے اگر تنکا دریا کی تہ تک پہنچ جائے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو نیست بینش به دیدهٔ دل، رخ ار نماید حقت چه حاصل که هست یکسان، به چشمِ کوران، چه نقشِ پنهان چه آشکارا (مشتاق اصفهانی) جب (تمہارے) دیدۂ دل میں بینائی نہیں ہے، اگر حق تمہیں چہرہ دکھا دے تو کیا حاصل؟ کہ نابیناؤں کی چشم میں نقشِ پنہان و آشکارا دونوں یکساں ہیں۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    همین نه مشتاق در آرزویت، مُدام گیرد سراغِ کویت تمامِ عالم به جست و جویت، به کعبه مؤمن به دیر ترسا (مشتاق اصفهانی) تمہاری آرزو میں یہ 'مشتاق' ہی ہمیشہ تمہارے کوچے کی تلاش میں نہیں رہتا بلکہ تمام عالم تمہاری جستجو میں ہے: کعبے میں مؤمن اور دَیر میں مسیحی۔ × ایک نسخے میں 'مشتاقِ آرزویت' ہے۔
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ساخت اور مضمون کے لحاظ سے یہ شعر ذرا پیچیدہ ہے، اور اِسی لیے اِسے سمجھنے میں مجھے دشواری محسوس ہوئی ہے۔ بہر حال، شعر کا جو مفہوم میں لکھ رہا ہوں، اُس میں غلطی کا احتمال موجود رہے گا۔ حسن انوری کی 'فرہنگِ بزرگِ سخن' کی جلدِ ہشتم میں 'ہمان' کا ایک معنی 'ہمچنان' یا 'اُسی طرح' بھی درج ہے۔ اور اِس...
  11. حسان خان

    اے ایران - اطالوی گلوکارہ دِیا (مع ترجمہ)

    ای ایران ای مرزِ پُرگهر ای خاکت سرچشمهٔ هنر دور از تو اندیشهٔ بدان پاینده مانی و جاودان ای دشمن ار تو سنگِ خاره‌ای، من آهنم جانِ من فدایِ خاکِ پاکِ میهنم مِهرِ تو چون شد پیشه‌ام دور از تو نیست اندیشه‌ام در راهِ تو کَی ارزشی دارد این جانِ ما پاینده باد خاکِ ایرانِ ما ترجمہ: اے ایران اے سرزمینِ...
  12. حسان خان

    اصفہان کا 'میدانِ نقشِ جہان'

    عکاس: شہرام مرندی تاریخ: ۲۹ مئی ۲۰۱۶ء ماخذ ختم شد!
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یا ممکن ہے انہوں نے 'زیادہ' کے 'ز' کا زیر گرا دیا ہو۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خیام کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اُس سے منسوب رباعیات میں سے صرف چودہ پندہ رباعیوں ہی کا انتساب قطعی اور مسلّم ہے۔ باقی ساری رباعیات مشکوک ہیں اور اُنہیں دیگروں سے بھی منسوب کیا جاتا رہا ہے۔ ابوسعید ابوالخیر کی رباعیوں میں سے بھی بعض رباعیاں دیگر شاعروں سے منسوب ملتی ہیں۔ اِسی گنجور پر...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غزنوی دور کے فارسی شاعر مسعود سعد سلمان لاہوری کے بارے میں اکثر تذکرہ نگاروں اور محققوں کا خیال ہے کہ وہ لاہور میں متولد ہوئے تھے، لیکن بعضے دیگر اُن کی زادگاہ کے طور پر ہمدان کا نام لیتے ہیں۔ رہی معیّری کی مندرجۂ ذیل رباعی اِسی پس منظر میں ہے۔ (رباعی) مسعود که یافت عز و جاه از لاهور تابید چو...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دمی با دوست در خلوت به از صد سال در عشرت من آزادی نمی‌خواهم که با یوسف به زندانم (سعدی شیرازی) دوست کے ساتھ خلوت میں ایک لمحہ صد سالہ عشرت سے بہتر ہے؛ میں آزادی نہیں چاہتا کہ میں یوسف کے ساتھ زندان میں ہوں۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چنانت دوست می‌دارم که گر روزی فراق افتد تو صبر از من توانی کرد و من صبر از تو نتوانم (سعدی شیرازی) میں تمہیں اِس طرح محبوب رکھتا ہوں کہ اگر کسی روز (ہمارے درمیان) جدائی واقع ہو جائے تو تم تو مجھ سے صبر کر سکو لیکن میں تم سے صبر نہ کر سکوں۔
  18. حسان خان

    تہران کی 'عمارتِ مسعودیہ'

    ماخذ: ویکی پیڈیا
  19. حسان خان

    تہران کی 'عمارتِ مسعودیہ'

    ختم شد!
Top