نتائج تلاش

  1. حسان خان

    تہران کی 'عمارتِ مسعودیہ'

    جاری ہے۔۔۔
  2. حسان خان

    تہران کی 'عمارتِ مسعودیہ'

    تہران کے میدانِ بہارستان میں واقع 'عمارتِ مسعودیہ' ناصرالدین شاہ قاجار کے فرزند مسعود میرزا کے حکم سے ۱۲۹۵ ہجری میں تعمیر ہوئی تھی۔ عکاس: مرضیہ موسوی تاریخ: ۳۰ مئی ۲۰۱۶ء ماخذ جاری ہے۔۔۔
  3. حسان خان

    ایرانی آذربائجانی علاقے 'قرہ داغ' کے خانہ بدوشوں کی زندگی

    عکاس: معصومہ فریبرزی تاریخ: ۳۰ مئی ۲۰۱۶ء ماخذ جاری ہے۔۔۔
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی کے دوست داروں کو واضح کرتے رہنا چاہیے کہ فارسی صرف شعر و شاعری یا سستے مشاعروں کی زبان نہیں ہے بلکہ عصرِ حاضر میں یہ زندگی کے ہر اُس شعبے میں رائج ہے جن شعبوں میں چینی، جاپانی، روسی اور عربی جیسی دیگر توانا و باعزت زبانیں رائج ہیں۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تواضع‌های ظالم مکرِ صیّادی بوَد بیدل که مِیلِ آهنی را خم شدن قُلّاب می‌سازد (بیدل دهلوی) اے بیدل! ظالم کی عاجزیاں شکاری فریب ہوتی ہیں کہ آہنی سلاخ کو خم ہونا قُلّاب بنا دیتا ہے۔ × قُلّاب = شکاری کانٹا
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ز ناتوانیِ خود این قدر خبر دارم که از رخت نتوانم که دیده بردارم (کلیم کاشانی) مجھے اپنی ناتوانی کی اِتنی خبر ہے کہ میں تمہارے چہرے سے آنکھ نہیں اٹھا سکتا۔
  7. حسان خان

    میرے کیفیت نامے کا یہ مصرع 'منیر شِکوہ آبادی' کا ہے۔

    میرے کیفیت نامے کا یہ مصرع 'منیر شِکوہ آبادی' کا ہے۔
  8. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اردو میں عموماً صرف عاشق و معشوق ہی ایک دوسرے کو 'جان' کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔ لیکن فارسی گو معاشروں میں دو قریبی دوست بھی اُنس و صمیمیت ظاہر کرنے کے لیے ایک دوسرے کے لیے اِس لفظ کا استعمال کرتے ہیں۔ مثلاً اگر میں اپنے محترم دوست اریب آغا کو اریب جان کہہ کر پکاروں تو فارسی گو معاشروں میں یہ ایک...
  9. حسان خان

    "کاسۂ سر مرا جامِ مئے شیراز ہوا"

    "کاسۂ سر مرا جامِ مئے شیراز ہوا"
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ شعر تو معلوم نہیں کس کا ہے، لیکن صائب تبریزی کا یہ شعر دیکھیے: 'گُذاشتن' کا بھی ایک معنی 'رکھنا' ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'شایستن' کے معانی یہ ہیں: لائق ہونا، مناسب ہونا، سزاوار ہونا، درخور ہونا، روا ہونا وغیرہ اِس مصدر کا شخصِ سومِ مفردِ مضارع 'شاید' یہاں اپنے قدیم معنی میں 'باید' کی طرح استعمال ہوا ہے، لہٰذا مصرعِ ثانی کا یہ ترجمہ ہونا چاہیے: تیرے چہرے (کے دیدار) کے بغیر لوگوں کا دنیا کو دیکھنا مناسب اور روا نہیں ہے۔
  12. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "کہنہ فارسی کی ایک ممتازترین خصوصیت اُس کی قدامت پسندی و مُحافظہ کاری ہے، نہ صرف ادبی روایت کے لحاظ سے، بلکہ لسانی لحاظ سے بھی۔ صرف ایک اہم دستوری تبدیلی ('را' کا استعمال) کے ساتھ، شاعری کی زبان، حتیٰ ایک ہزار سال قبل کی، معاصر زندہ زبان سے اِس قدر نزدیک ہے کہ کوئی بھی تعلیم یافتہ فارسی گو شخص...
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    سپیده یہ لفظ بطورِ نام ایرانی خواتین میں بہت مقبول ہے اور مجھے بھی شخصاً یہ نام خوب لگتا ہے۔ اِس لفظ کا معنی 'افقِ مشرق پر طلوعِ آفتاب سے قبل ظاہر ہونے والی کم رنگ سفید روشنی' ہے اور یہ لفظ ادبیاتِ فارسی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔ چو از کوهساران سپیده دمید فروغِ ستاره ببُد ناپدید (فردوسی طوسی) جب...
  14. حسان خان

    اردو اور فارسی کے نظائرِ خادعہ

    سنجیده اِس لفظ کے فارسی زبان میں مندرجۂ ذیل معانی ہیں: تُلا ہوا، وزن کیا ہوا؛ مقائسہ کیا ہوا؛ دقیق تشخیص کیا ہوا؛ آزمایا ہوا؛ اچھی طرح سوچا ہوا (سخن یا نکتہ)؛ (مجازاً) درست و مناسب روش و کلام کا حامل؛ باوقار وغیرہ وغیرہ۔ مثلاً: با هر که هر چه گویی سنجیده بایدت گفت تا کفّهٔ وقارت پا در هوا نباشد...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    با هر که هر چه گویی سنجیده بایدت گفت تا کفّهٔ وقارت پا در هوا نباشد (بیدل دهلوی) تم جس سے بھی جو بھی کہو، تمہیں تُلی ہوئی بات کہنی چاہیے تاکہ تمہارے وقار کا پلّہ ہوا میں معلق نہ ہو۔ × پا در هوا = بی‌اصل، بی‌اساس؛ معلّق
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عجب از عقلِ کسانی که مرا پند دهند برو ای خواجه که عاشق نبوَد پندپذیر (سعدی شیرازی) اُن شخصوں کی عقل پر تعجب ہے جو مجھے نصیحت دیتے ہیں؛ جاؤ، اے خواجہ، کہ عاشق نصیحت قبول کرنے والا نہیں ہوتا۔
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    السنۂ شرقیہ و اسلامیہ کے متبحر عالم اور مستشرق وِیلر تھیکسٹن نے اپنی کتاب 'کہنہ فارسی شاعری کے ہزار سال' کا آغاز اِن جملوں کے ساتھ کیا ہے: "ایک ہزار سال تک کہنہ فارسی شعری روایت کی مسلسل اور بے توقف شکوفائی جاری رہی ہے۔ اِس کا آغاز وسطی ایشیا کے عظیم شہری مراکز بخارا اور سمرقند میں ہوا تھا؛ اور...
  18. حسان خان

    اوجِ تخیّل ۔ اشعار شامل کیجے۔

    فارسی شاعری کی دختر ترکی شاعری سے بھی اوجِ تخیّل کی دو مثالیں: منه زمان ایله مجنون مقدّم اولسا نولا اویوندا شاه برابر دگیل پیاده ایله Mənə zaman ilə Məcnun müqəddəm olsa nola Oyunda şah bərabər degil piyadə ilə (محمد فضولی بغدادی) اگر زمانی لحاظ سے مجنوں مجھ پر مقدم ہے تو کون سی بڑی بات ہے؟...
  19. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ایرانی گفتاری فارسی میں صرف 'آن' کی آواز والے الفاظ ہی 'اُون' نہیں ہو جاتے بلکہ 'آم' کی آواز والے الفاظ بھی 'اُوم' میں مبدٌل ہو جاتے ہیں۔ ایک ایرانی نغمے سے مثال: اگه یه روزی نُومِ تو تُو گوشِ من صدا کنه دوباره باز غمت بیاد که منو مبتلا کنه اگر کسی روز تمہارا نام میرے گوش میں صدا کرے دوبارہ...
Top