نتائج تلاش

  1. حسان خان

    لمعاتِ نظر ٭ نعتیہ مجموعۂ کلام ٭ نظرؔ لکھنوی

    ماشاءاللہ! مبارک ہو ! :)
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شمع پیشت روشنایی نزدِ آتش می‌نماید گل به دستت خوبرویی پیشِ یوسف می‌فروشد (سعدی شیرازی) شمع کا تمہارے مقابل روشن ہونا ایسا ہے گویا وہ اپنی روشنائی آتش کے نزدیک دکھا رہی ہو؛ گُل کی تمہارے دست میں جلوہ گری ایسی ہے گویا وہ اپنی خوب روئی یوسف کے سامنے فروخت کر رہا ہو۔
  3. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کوئی خرقہ ہی کوئی ٹوپی ہی میرے شعروں کے دیکھ کر انداز کچھ تو دیتے صلہ جو ہوتے آج خسروِ ہند و سعدیِ شیراز (میر سوز)
  4. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    غزل کہنے میں اب یہ مرتبہ ہے سوز کا یارو کہ صائب اس سے جا بحثے، تو ہو کر لاجواب آئے (میر سوز)
  5. حسان خان

    آرزوئے رسول - شاکر القادری

    ترجمہ: خوشا وہ دل جس میں آرزوئے رسول ہے؛ خوشا وہ نگاہ جو جستجوئے رسول میں ہے۔ جب صبح طلوع ہوتی ہے اور گُل کا چہرہ روشن ہوتا ہے تو گل و لالہ کے درمیان رسول کی گفتگو ہوتی ہے۔ جب چمن میں رنگ و بوئے رسول کا ذکر چلتا ہے تو چہرۂ گل سے شرمندگیوں کے باعث پسینہ ٹپکنے لگتا ہے۔ جب جُوئے رسول سے نسیمِ لطف...
  6. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "ایرانی اور افغانی فارسی: یہاں رفقائے سفر میں سے پروفیسر ہادی اور سرور خاں گویا میں ایرانی اور افغانی فارسی کی باہمی فضیلت پر ایک دلچسپ گفتگو ہوئی پروفیسر صاحب ایرانی فارسی کے مداح تھے اور گویا اپنی مادری افغانی فارسی کے دیر تک مباحثہ رہا۔ گویا کا دعویٰ تھا کہ فارسی اصل میں ہماری زبان ہے ہم نے...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مصیبت میں بے دھڑک کود پڑنا، مصیبت کے خوف زدہ ہونے سے بہتر ہے۔ سمندر کی تہ سلسبیل کی طرح ہے اور سمندر کی سطحِ آب سراسر آگ ہے۔ سمندر کی سطح پر لہروں کا بے پناہ تلاطم، ساحل پر کھڑے اس طوفان کو دیکھنے والوں کو ہراساں کر دیتا ہے لیکن جب انسان طوفان میں کود پڑے تو یہ خوف دور ہو جاتا ہے۔ مصیبت کا تصور،...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تصحیح: بے تکلف کہوں تو بلا میں ہونا بلا کے خوف سے بہتر ہے۔۔۔۔ × افغان بیدل شناس محمد کاظم کاظمی نے بیدل کے اشعار کی روشنی میں یہاں 'بی‌تکلّف' پر بحث کی ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر که معشوقی ندارد عمر ضایع می‌گذارد همچنان ناپخته باشد هر که بر آتش نجوشد (سعدی شیرازی) جو شخص بھی کوئی معشوق نہیں رکھتا وہ عمر ضائع گذارتا ہے؛ جو کوئی بھی آگ پر نہیں ابلتا وہ اُسی طرح ناپختہ ہوتا ہے۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برگِ چشمم می‌نخوشد در زمستانِ فراقت وین عجب کاندر زمستان برگ‌های تر بخوشد (سعدی شیرازی) میری آنکھ کا پتّا تمہارے فراق کے موسمِ سرما میں خشک نہیں ہوتا؛ اور عجیب یہ ہے کہ موسمِ سرما میں تر پتّے خشک ہو جاتے ہیں۔
  11. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ایک ۲۳ زبانیں جاننے والے امریکی سے جب ٹی وی مصاحبے میں پوچھا گیا کہ اُس کی پسندیدہ ترین زبان کون سی ہے تو اُس نے جواب دیا کہ فارسی اُس کی پسندیدہ ترین زبانوں میں سے ہے اور پھر اُس نے فارسی شاعری کے نمونے کے طور پر حافظ کا یہ شعر پڑھا: زاهدِ خلوت‌نشین دوش به میخانه شد از سرِ پيمان گذشت بر سرِ...
  12. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    عَذْب‌ُالبیان اس ترکیب کا مفہوم 'شیریں بیان و خوش بیان' ہے۔ اگرچہ یہ ترکیب اردو میں بھی استعمال ہوئی ہے لیکن میں نے اولین بار اس کا استعمال پدرِ صحافتِ افغانستان علامہ محمود طرزی کی کتاب مجموعۂ اخلاق (۱۳۰۵ه/۱۸۸۸ء) میں دیکھا تھا: "...لسان عذب‌البیان ترکی را آموختم و کتبی که به این لسان طبع و نشر...
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    آموختن فارسی میں یہ فعل 'سیکھنا' اور 'سکھانا' دونوں معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ سیاق و سباق اور جملے کی ساخت سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی جگہ پر اس فعل سے کون سا معنی مراد ہے۔ مثلاً: او خوش‌نویسی را از پدرش آموخت۔ اُس نے خطاطی کو اپنے والد سے سیکھا۔ معلم به تو چه آموخت؟ معلم نے تمہیں کیا سکھایا؟...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مولوی محمد احتشام الدین حقی دہلوی نے اس غزل کا یوں منظوم ترجمہ کیا ہے: صلاحِ کار کہاں یہ دلِ خراب کہاں ہے فرق و فاصلہ اِن میں کہاں سے تا بہ کہاں صلاح و تقویٰ کو رندی سے کیا بھلا نسبت خراشِ وعظ کہاں نغمۂ رباب کہاں تصورِ شبِ وصلت میں دن کو بھول گئے کہ وہ کرشمہ کہاں اور وہ اب عتاب کہاں پناہ خانقہ...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به یک کرشمه زلیخاوشی دلِ ما را چنان ربود که یوسف دلِ زلیخا را (نیازی اِستروشنی) ایک زلیخاوش محبوب نے ایک غمزے سے ہمارے دل کو اِس طرح چرا لیا جس طرح یوسف نے زلیخا کے دل کو چرایا تھا۔
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    تصحیح: از قالبِ جسمِ تیرہ جان ہا تصحیح: کاروان ہا آپ نے اس مصرعے کا ترجمہ درست کیا ہے۔ لیکن یہ چیز ذہن میں رکھنی چاہیے کہ فارسی میں 'توئی' کا لفظی معنی'تم ہی ہو' نہیں، بلکہ 'تم ہو' ہوا کرتا ہے۔ یہ نکتہ صرف اطلاع کے لیے عرض کیا ہے، ورنہ ترجمے میں غلطی نہیں ہے۔
  17. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    تصحیح: جیسے ہی تیری چینِ زلف نے دام کھولا آشیانے خراب اور برباد ہو گئے۔ 'تا'، 'جیسے ہی'، 'جب' اور 'جب سے' وغیرہ کے معانی میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
  18. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ریحان بھائی، اولاً تو آپ میری طرف سے تحسین و آفرین قبول کیجیے کہ اتنی کم عمری میں اور صرف چند مہینوں کی فارسی آموزی کے بعد آپ کی فارسی دانی کی سطح اِس حد تک پہنچ گئی ہے کہ اب آپ خود ہی غزلوں کا درست ترجمہ کرنے لگے ہیں۔ مجھے آپ کی فارسی میں پیش رفت سے بہت خوشی ہو رہی ہے۔ آپ جیسے فارسی دوست و...
Top