نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    وارث بھائی، اس بہترین شعر کے مصرعِ اول میں 'چرخ' اور 'زحمت' کے درمیان 'تو' غلطی سے حذف ہو گیا ہے۔ :)
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فارسی گویوں کو مشکل نہیں ہوتی کیونکہ عموماً یہ واضح رہتا ہے کہ اضافتیں کہاں کہاں موجود ہیں اور پھر وہ طفلی سے پڑھتے پڑھتے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔ اکثر کتابوں میں صرف وہیں زیرِ اضافت ڈالی جاتی ہے جہاں اِس کے بغیر ابہام کا خدشہ ہو۔ شاعری میں وزن کی وجہ سے بھی بیشتر جگہوں پر اضافت کی موجودگی واضح...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ریحان بھائی، میرے خیال سے مصرعِ ثانی میں خیال اور آسمان ہا کے درمیان بھی اضافت ہے یعنی فانوسِ خیالِ آسمان ہا۔ آسمان کو فانوسِ خیال سے تشبیہ دی گئی ہے اور اُس کا شمع جیسے یار کے گرد رقص کرنا بیان کیا گیا ہے۔
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    دیوبندی مکتبۂ فکر کے معروف عالمِ دین مولانا اشرف علی تھانوی نے مولوی رومی کی مثنویِ معنوی کی اردو میں 'کلیدِ مثنوی' کے نام سے شرح لکھی تھی جس کی ساری چوبیس جلدیں یہاں دستیاب ہیں۔ تمام محبانِ ادبیاتِ فارسی کو فارسی ادب کے ایک متفق فیہ شاہکار کی اِس تفسیر سے ضرور استفادہ کرنا چاہیے اور اِس علمی و...
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    تہرانی گفتاری فارسی سیکھنے کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ ایران کے عالی و برتر سینما تک رسائی ممکن ہو جا تی ہے۔ ابھی دو روز قبل ہی سالانہ کین فلم جشنوارے میں اصغر فرہادی کی فلم 'فروشندہ' نے بہترین فلم نامے اور بہترین مرد اداکار کے دو انعام حاصل کیے ہیں۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مست از میِ عشق آنچنانم که اگر یک جُرعه از این بیش خورم نیست شوم (معاذ رازی) میں شرابِ عشق سے اِس طرح مست ہوں کہ اگر ایک گھونٹ بھی اِس سے زیادہ پیوں تو نیست ہو جاؤں۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رفت و باز آمدنش تا به قیامت نبوَد ای قیامت، تو بیا زود که تا باز آید (امیر خسرو دهلوی) وہ چلا گیا اور اب اُس کا واپس آنا قیامت تک ممکن نہیں۔۔۔ اے قیامت، تو جلدی سے آ جا تاکہ وہ واپس آ جائے۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نیست جویای نظر چون مهِ نو ماهِ تمام خودنمایی نکند هر که کمالی دارد (صائب تبریزی) ماہِ نو کی طرح ماہِ تمام نظر کی جستجو میں نہیں ہوتا؛ جو شخص بھی کوئی کمال رکھتا ہے وہ خودنمائی نہیں کرتا۔
  9. حسان خان

    تہران کا 'پُلِ طبیعت'

    ماخذ: ویکی پیڈیا
  10. حسان خان

    تہران کا 'پُلِ طبیعت'

    ختم شد!
  11. حسان خان

    تہران کا 'پُلِ طبیعت'

    جاری ہے۔۔۔
  12. حسان خان

    تہران کا 'پُلِ طبیعت'

    'پلِ طبیعت' تہران کے علاقے عباس آباد میں واقع ایک سہ منزلہ پیادہ رو پل ہے جو بوستانِ طالقانی اور بوستانِ آب و آتش کو باہم متصل کرتا ہے۔ عکاس: سید بہاءالدین بنی طبا تاریخ: ۲۳ مئی ۲۰۱۶ء ماخذ جاری ہے۔۔۔
  13. حسان خان

    غالب دہلوی کا فارسی دیوان

    issuu.com/rchakravarti/docs/ghalib_ghazaliyaat-e-farsi پس نوشت: یہ مکمل دیوان نہیں، بلکہ اس میں صرف غزلیات ہیں۔
  14. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    کیا فردوسیِ موحوم نے ایران کو زندہ خدا توفیق دے تو میں کروں ایمان کو زندہ (حفیظ جالندھری)
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مجو تلافیِ بیداد از بتان کاین قوم نمک زنند بر آن دل که از جفا خستند (مشتاق اصفهانی) بُتوں (حسینوں) سے ظلم کی تلافی مت تلاش کرو کہ یہ لوگ اُس دل پر نمک چھڑکتے ہیں جسے اِنہوں نے جفا سے زخمی کیا ہوتا ہے۔
  16. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    چاہت کے صبح و شام محبت کے رات دِن ’’دِل ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دِن‘‘ ۔۔۔۔۔۔ فردوسی و نظیری و حافظ کے ساتھ ساتھ بیدل ، غنی ، کلیم سے بیعت کے رات دِن ۔۔۔۔۔۔ تشکیک و ملحدانہ رویے کے باوجود رومی سے والہانہ عقیدت کے رات دِن (احمد فراز)
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چو نیست قدرت به عیش و مستی، بساز ای دل به تنگ‌دستی چو قسمت این شد ز خوانِ هستی، دگر چه خیزد ز سعیِ بی‌جا (مشتاق اصفهانی) اے دل! جب عیش و مستی کی قدرت نہیں ہے تو تنگ دستی سے سازگاری پیدا کر لو؛ جب دسترخوانِ ہستی سے یہی حصہ اور قسمت مقرر ہوئی ہے تو پھر سعیِ بے جا سے اور کیا حاصل ہو گا؟
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تصحیح: ز عمر برخورد آن کس که۔۔۔ :)
  19. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    افغان فارسی میں 'ماوراءالنہر' کے لیے 'پاردریا' کی اصطلاح بھی استعمال ہوتی ہے، یعنی '(آمو) دریا کے پار (کا علاقہ)'۔ ظاہراً یہ 'پار' اردو سے اخذ کردہ لفظ ہے، کیونکہ فارسی کا 'پار'، 'سالِ گذشتہ' کا معنی رکھتا ہے۔ ذہن میں رہے کہ ایرانی فارسی اور کہنہ ادبی فارسی کے اکثر موارد میں لفظِ 'دریا' کا معنی...
  20. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    نصیر الدین نصیر گولڑوی کی نظم 'عظمتِ عقلِ انسانی' کا ایک بند: غالب و مومن و فردوسی و میر و سعدی حافظ و رومی و عطار و جنید و شبلی خسرو و جامی و خیام و انیس و عرفی آدم و یونس و یحییٰ و نبی اور ولی اِن کی گفتار کی پرواز کی سرحد تو ہے غایتِ جنبشِ لب ہائے محمد تو ہے (نصیر الدین نصیر گولڑوی)
Top