نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    فارسی شعر کا لفظاً لفظاً معنی لکھنا وقت طلب کام ہے، اور یہاں ہر شعر کا ایسا ترجمہ کرنا شاید کسی کے لیے ممکن نہ ہو۔ :) ویسے بھی آپ نے خود فرمایا کہ فارسی ابیات کے لفظ بہ لفظ ترجمے کے لیے ایک دوسرا دھاگا موجود ہے۔ :)
  2. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مندرجۂ ذیل کتاب میں فرہنگوں میں ثبت شدہ تمام فارسی مصادر کی فہرست دی گئی ہے، اور ساتھ میں اُن کے معنی بھی درج ہیں۔ لیکن اُن میں سے بیشتر مصادر مجھے پہلی بار نظر آئے ہیں۔ وہ خراسانی عہد کی قدیم کتابوں میں کبھی استعمال ہوئے ہوں گے، معاصر فارسی میں اُن کا استعمال بالکل نہیں ہے۔ فهرست فعل‌های فارسی...
  3. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی میں افعالِ سادہ کی تعداد کم ہے، اور زیادہ تر افعالِ مرکب استعمال ہوتے ہیں۔ اس لیے فارسی سیکھتے وقت زیادہ مصادر اور اُن کے مضارع یاد نہیں کرنے پڑتے۔
  4. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    آج میرے محلّے کی مسجد کے دیوبندی مکتبۂ فکر کے امام صاحب نے نمازِ فجر کے بعد کے درسِ قرآن کے دوران شیخ سعدی شیرازی کا یہ قطعہ پڑھا اور اُس کا ترجمہ بیان فرمایا: شمشیرِ نیک از آهنِ بد چون کند کسی ناکس به تربیت نشود ای حکیم کس باران که در لطافتِ طبعش خلاف نیست در باغ لاله روید و در شوره‌زار خس...
  5. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    قادری صاحب، فعلِ امر سے ملحق ہونے والے اِس 'ب' کو مفتوح نہیں، بلکہ بیشتر موقعوں پر مکسور پڑھا جاتا ہے۔ اور اِس کا معیاری اور کتابی تلفظ کسرہ ہی کے ساتھ ہے۔ البتہ جب 'ب' کے بعد والا ہجا مضموم ہو تو گفتاری زبان میں اِس 'ب' کو مضموم کر دیتے ہیں۔ مثلاً: بُکن، بُرو، بُگو وعلیٰ ہذا القیاس۔۔۔
  6. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    یائے وحدت کے استعمال کی ایک اور مثال: ای که قصدِ هلاکِ من داری صبر کن تا ببینمت نظری (سعدی شیرازی) اے تم کہ میری ہلاکت کا قصد رکھتے ہو۔۔۔ (ذرا) صبر کرو تا میں تمہیں ایک نظر دیکھ لوں۔
  7. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    فارسی زبان میں کسی اسم کے آگے 'ی' لگایا جائے تو اُس میں نکرہ یا وحدت کے معنی پیدا ہو جاتے ہیں۔ نکرہ غیر متعارف یا ناشناس چیز کو کہتے ہیں۔ مثلاً جب ہم اردو میں کہتے ہیں 'کوئی شخص' تو ہم ایسے کسی شخص کے بارے میں بات کر رہے ہوتے ہیں جو ناشناس ہوتا ہے۔ انگریزی میں اِس کے لیے اسماء سے قبل 'a' یا 'an'...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چنانت رغبتی دارم، که خشکستان به بارانی چنانت روز و شب جویم، که سینا حلِّ مشکل را (لایق شیرعلی) میں تم سے ایسی رغبت رکھتا ہوں جیسی رغبت خشک سرزمین کو کسی بارش سے ہوتی ہے؛ میں تمہیں روز و شب ایسے تلاش کرتا ہوں جیسے ابنِ سینا مشکل کا حل تلاش کیا کرتا تھا۔
  9. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    جہاں تک مضارع کو پہچاننے کی بات ہے تو اِس کا جواب یہ دیا جا سکتا ہے کہ مادۂ مضارع کے آخر میں عموماً 'د'، 'ید' یا 'ت' نہیں آتے، جبکہ مادۂ ماضی کے آخر میں 'د' یا 'ت' موجود ہوتے ہیں۔ میں نے عموماً کا لفظ استعمال کیا ہے، کیونکہ چند ایک استثنائات اِس قاعدے میں بھی ہیں: بستن --- بند؛ پیوستن --- پیوند
  10. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    مصدر سے مادۂ مضارع نکالنے کا کوئی ایک قاعدہ نہیں، اور عموماً افعال کے مضارع الگ سے یاد کرنے پڑتے ہیں۔ لیکن مختلف مصدروں کی درجہ بندی کی جا سکتی ہے۔ مثلاً: جو مصدر 'یدن' پر ختم ہوتے ہیں، مضارع میں اُن کا 'یدن' حذف ہو جاتا ہے: خندیدن --- خند؛ رسیدن --- رس؛ خریدن --- خر جو مصدر 'ندن' پر ختم ہوتے...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'عالِم' عامر لیاقت حُسین کے نام: عالِم که کام‌رانی و تن‌پروری کند او خویشتن گم است، که را رهبری کند (سعدی شیرازی) جو عالِم عیاشی و تن پروری کرے؛ وہ خود گم ہے، وہ کس کی رہبری کرے؟
  12. حسان خان

    فارسی ابیات کی لفظی تحلیل و تجزیہ

    اگرچه دوست به چیزی نمی‌خرد ما را به عالمی نفروشیم مویی از سرِ دوست (حافظ شیرازی) اگرچہ دوست ہمیں کسی بھی چیز کے بدلے میں نہیں خریدتا لیکن ہم پوری دنیا کے بدلے میں بھی دوست کے سر کا ایک بال بھی نہ بیچیں۔ (مترجم: محمد وارث) به = یہاں یہ کثیرالمعانی لفظ 'به عوض' کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ چیزی =...
  13. حسان خان

    شمال مغربی ایران کا خوبصورت خانہ بدوشی علاقہ سُوباتان

    عکاس: محسن زارع تاریخ: ۱۰ جون ۲۰۱۶ء ماخذ جاری ہے۔۔۔
  14. حسان خان

    شمال مغربی ایران کا خوبصورت خانہ بدوشی علاقہ سُوباتان

    صوبۂ گیلان اور صوبۂ اردَبیل کی سرحد پر واقع ییلاقِ سوُباتان ایران کا ایک زیباترین ییلاقی منطقہ ہے۔ یہ شہرِ کوچک صدہا آذربائجانی تُرک قبائلیوں کا محلِ سکونت ہے جو فصولِ بہار و تابستان، اور فصلِ خزاں کے کچھ حصے یہاں گذارتے ہیں۔ یہ جگہ پُرآب و خنک چشموں اور عالی آب و ہوا کی حامل ہے اور یہاں کی...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    الٰهی سینه‌ای ده آتش‌افروز در آن سینه دلی، و‌آن دل همه سوز (وحشی بافقی) میرے خدا! (مجھے) ایک آتش افروز سینہ عطا کر؛ اُس سینے میں ایک دل ہو، اور وہ دل پورا کا پورا سوز ہو۔
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشقم چنان ربود که دنیا و آخرت افتاد چون دو قطرهٔ اشک از نظر مرا (صائب تبریزی) عشق نے مجھے ایسے ہتھیا لیا کہ دنیا و آخرت دو قطرۂ اشک کی طرح میری نظر سے گر گئیں۔
  17. حسان خان

    ایرانی علاقے ترکمن صحرا کی ترکمن عورتیں

    عروسی کی تقریب میں عورتیں اپنے بچوں کو تصویریں کھنچوانے کے لیے تیار کر رہی ہیں۔ روایتی مراسم میں حتیٰ نوزاد بچے بھی مخصوص ترکمنی لباس زیبِ تن کرتے ہیں۔ رُوستائے 'صفا ایشان' کی ۱۷ سالہ بہناز کر مراسمِ عروسی میں شوہر کے گھر رخصت ہونے کے لیے تیار ہے۔ ۶۵ سالہ انہ نے، جو ترکمن علاقائی کھانے پکانے...
  18. حسان خان

    ایرانی علاقے ترکمن صحرا کی ترکمن عورتیں

    ۵۰ سالہ امان تواق اپنی دکان کے کنارے کبوتروں کے درمیان میں سے گذر رہی ہیں۔ رُوستائے خواجہ نفس میں اُن کی غذائی مواد کی دکان ہے۔ ڈاؤن عارضے میں مبتلا ایک دخترِ ترکمن اپنے گھر کے ورودی حصے میں ایستادہ ہے۔ ۱۴ سالہ مریم اور اُس کی خواہر ۱۲ سالہ مرضیہ شہرِ گمش تپہ کے ایک خانۂ قدیم میں اپنے...
Top