شمال مغربی ایران کا خوبصورت خانہ بدوشی علاقہ سُوباتان

حسان خان

لائبریرین
صوبۂ گیلان اور صوبۂ اردَبیل کی سرحد پر واقع ییلاقِ سوُباتان ایران کا ایک زیباترین ییلاقی منطقہ ہے۔ یہ شہرِ کوچک صدہا آذربائجانی تُرک قبائلیوں کا محلِ سکونت ہے جو فصولِ بہار و تابستان، اور فصلِ خزاں کے کچھ حصے یہاں گذارتے ہیں۔ یہ جگہ پُرآب و خنک چشموں اور عالی آب و ہوا کی حامل ہے اور یہاں کی سرسبز زمین چمنزاروں سے پُر ہے۔ ییلاقِ سُوباتان اپنی خاص فطری خاصیتوں اور زیبائیوں کا وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے اور سالانہ ہزاروں ملکی و غیرملکی سیاح اِس منطقۂ زیبا کا دیدار کرتے ہیں۔

عموماً فارسی زبان میں اُس جگہ کو جہاں خانہ بدوش گرمیوں میں رخ کرتے ہیں یَیلاق کہا جاتا ہے، جبکہ وہ جگہ جہاں خانہ بدوش زمستانی موسم میں سکونت اختیار کرتے ہیں اُسے قِشلاق کہتے ہیں۔ یہ دونوں الفاظ فارسی میں ترکی زبان سے آئے ہیں۔
یَیلاق = یای (تابستان) + لاق (لاحقۂ مکان)
قِشلاق = قِش (زمستان) + لاق (لاحقۂ مکان)
فارسی میں 'ییلاق' اور 'قشلاق' کا بالترتیب 'تابستان گاہ' اور 'زمستان گاہ' ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔

'سُوباتان' بھی ترکی زبان کا لفظ ہے: یعنی وہ جگہ جہاں آب نیچے آتا ہے

عکاس: خلیل غلامی
تاریخ: ۱۶ جون ۲۰۱۶ء
ماخذ


611736_796.jpg

611737_360.jpg

611738_390.jpg

611739_226.jpg

611740_721.jpg

611741_221.jpg

611742_215.jpg

611743_769.jpg

611744_241.jpg

611745_711.jpg

611746_484.jpg

611747_385.jpg

611748_737.jpg

611749_346.jpg

611750_851.jpg

611751_392.jpg

611752_363.jpg

611753_309.jpg

611755_503.jpg

611756_986.jpg

جاری ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top