رودکی سمرقندی کی اِس بیت میں بھی 'رائے فکِّ اضافہ' کا استعمال ہوا ہے:
ز عدلِ تُست به هم باز و صعوه را پرواز
ز حکمِ تُست شب و روز را به هم پیوند
ترجمہ: تمہارے عدل سے باز اور چڑیا کی باہم پرواز ہے؛ تمہارے حکم سے شب و روز کا باہم پیوند ہے۔
باز و صعوه را پرواز = باز و صعوہ کی پرواز
شب و روز را پیوند...