میں دو روز قبل ایک مقالہ 'واژههایِ فریبکار در فارسیِ افغانستانی' خوان (پڑھ) رہا تھا جس میں مصنف نے ایسے بعض فارسی الفاظ کی فہرست فراہم کی ہے جو ایران اور افغانستان میں مختلف مفاہیم میں استعمال ہوتے ہیں۔ دلچسپ چیز یہ لگی کہ بیشتر موارد میں افغان فارسی کا استعمال اردو کے استعمال سے مطابقت رکھتا...