عمدہ سوال ہے قبلہ۔ شاید اس کی وجہ یہ ہو کہ عربی میں گھر کو بیت کہتے ہیں اور شعر کو بھی بیت کہتے ہیں، اسی طرح مصرعہ کا شاید ایک مطلب در بھی ہے۔ سو ہو سکتا ہے کہ اسی مناسبت سے مجموعی فضا کو زمین کہتے ہوں۔ :)
لاجواب۔
لیکن اگر ترتیبِ زمانی سے پوسٹ کرتے تو بہتر ہوتا۔ یقینا شاد عظیم آبادی کی زمین ہے سو ان کو سر فہرست ہونا چاہیے تھا، پھر حفیظ جالندھری پھر مجید لاہوری وغیرہ واصف یا عدیم سب سے آخر میں ہوتے :)
کلام تو خوب ہے ہی۔
لیکن اسے میں جو افراطِ زر کا قصہ ہے وہ بھی خوب ہے، 1986ء میں بچھڑا دو ہزار کا آیا اور اب ایسے جانور کی قیمت ساٹھ ستر ہزار سے کم نہیں ہوتی۔ تیس سال میں تیس گنا قیمت بھی بڑھ گئی :)
مجھے کیوں ٹانک دیا اس میں صاحب، میں کافی عرصے سے شادی شدہ ہوں، دوسری، تیسری، چوتھی شادی کی حسرت ضرور ہے لیکن پروگرام کوئی نہیں۔ بچوں کی شادی میں ابھی کافی عرصہ ہے :)
عمرم ہمہ آں بُود کہ در کوئے تو بگذشت
مردن بہ ازیں عمر کہ بے روئے تو بگذشت
درویش ناصر بخاری
میری اصل عمر تو بس وہی تھی کہ جو تیرے کوچے میں گزری اور مرنا اِس عمر (اور زندگی) سے بہتر ہے کہ جو تجھے دیکھے بغیر گزری۔