نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    نوازش آپ کی ڈاکٹر صاحب، میری یہی کوشش کوتی ہے کہ کسی متنازع موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے محتاط الفاظ ہی استعمال کروں۔ بیوی سے عشق کی مثال محض زور بیان کے لیے آ گئی ہے، وگرنہ آپ کافی حد تک درست فرما رہے ہیں، یا یہ بھی وجہ ہو سکتی ہے کہ مجھے "اپنی بیوی" سے واقعی عشق ہے :)
  2. محمد وارث

    ” بازاری عورت کا بیٹا“ کہنے پر اوباما برہم ، اہم فیصلہ کر لیا

    اس طرح کی زبان استعمال کر کے تو فلپینی صدر اپنے حسب نسب کے راز ہی کھول رہا ہے :)
  3. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    میرے خیال میں یہ بحث افراد کے ناموں پر نہیں ہو رہی۔ عشق اور محبت کے الفاظ پر ہو رہی ہے۔ قرآن میں نام لے کر اللہ اور رسول سے محبت کا ذکر ہے بلکہ مومنین کی آپس کی محبت کا بھی ذکر ہے بلکہ شدید محبت کا بھی ذکر ہے لیکن عشق کا نہیں ہے۔ اگر عشق کا لفظ قرآن میں نہیں ہے، جو کہ یقینا نہیں ہے اور نہ کسی...
  4. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    یہ صرف "پُر مزاح" ریٹنگ والا مراسلہ نہیں ہے اس لیے :laugh::laugh::laugh:
  5. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    جی ہاں کچھ ایسے بھی ہیں جو اسے مصدقہ نہیں سمجھتے (خاص طور پر اہل حدیث اور سلفی) اور کچھ کا دین ایمان ہی بس عشق حقیقی یعنی خدا و رسول کا عشق ہے (خاص طور پر تصوف والے اور بریلوی اور دیو بندی بھی) اور عشق علی والے بھی یقینا موجود ہیں (اب ان کا نام کیا لکھوں، اوپر زیدی صاحب فرما رہے تھے کہ اشارہ ہی...
  6. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    یہ اردو ادب کا اصول نہیں ہے بلکہ مذہبی اصول ہے، عشق حقیقی خدا سے عشق مجازی بندوں سے۔ ادب والے بس تو عشق کا غم کھاتے ہیں، کبھی محبوب کا غم اور کبھی محبوب نہ ہونے کا غم :)
  7. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    جی ہاں اور یہ بھی "عشق" کے بہت سے کرشموں میں سے ایک ہے۔ :)
  8. محمد وارث

    پیرو کے پہاڑ، کھنڈر، دریا اور جنگل

    اور اتنے ہی منٹ وہ تڑپتی رہتی ہے یعنی شدید اذیت میں رہتی ہے، یہی میں کہنا چاہ رہا تھا کہ چاہے پانی سے باہر اسے جال سے نکالیں چاہے کانٹے سے اس بیچاری کی اصل تکلیف تو آکسیجن کی فراہمی منقطع ہونا ہے۔
  9. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    قبلہ زیدی صاحب میں اس روایت پر کوئی حرف نہیں اٹھا رہا، لیکن فقط اطلاعا عرض کر رہا ہوں کہ کوفہ سے دمشق جاتے ہوئے کربلا راستے میں نہیں پڑتا۔ کربلا، کوفے سے شمالی جانب ہے جب کہ دمشق کوفے کے مغربی جانب ہے، اب تو یقینا کربلا دمشق رُوٹ ہے لیکن اس زمانے میں ایسا کوئی رُوٹ نہیں تھا۔ امام حسین بھی کربلا...
  10. محمد وارث

    پیرو کے پہاڑ، کھنڈر، دریا اور جنگل

    جب کہ میرے خیال میں اصل وجہ یہی ہے یعنی آکسیجن کا نہ ملنا، آکسیجن کے تناسب کا اس میں شاید کوئی عمل دخل ہی نہیں ہے۔زیادہ تر مچھلیاں صرف اور صرف پانی سے آکسیجن حاصل کر سکتی ہیں، ہوا سے انہیں آکسیجن ملتی ہی نہیں، اس لیے تو ماہی بے آب تڑپتی ہے بیچاری۔
  11. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    چلیں آپ کو غیر ٖقرآنی بلکہ بعض کے نزدیک قرآن کے "معتوب" الفاظ پسند ہیں تو ایسے ہی سہی۔ ہمیں تو قرآنی الفاظ ہی پسند ہیں، پسند اپنی اپنی :)
  12. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    ہم جانتے اور مانتے ہیں اور ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ قرآن کریم میں کوئی لفظ بلا وجہ نہیں ہے، بغیر ضرورت کے نہیں ہے وغیرہ وغیرہ، تو پھر کچھ تو وجہ ہوگی کہ اللہ نے شدید محبت کا لفظ تو استعمال کر لیا لیکن "عشق" کا لفظ استعمال نہیں کیا بلکہ اس کے لیے ہمیں تاویل کرنی پڑتی ہے، کچھ تو وجہ رہی ہوگی۔ اور...
  13. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رموزِ دیں نشناسم درست و معذورم نہادِ من عجمی و طریقِ من عربیست مرزا غالب دہلوی میں رموزِ دین درست اور بالکل صحیح صحیح نہیں جانتا اور اِس سلسلے میں معذور ہوں کیونکہ میری اصل اور بنیاد عجمی ہے اور میرا طور طریقہ عربی ہے۔
  14. محمد وارث

    پیرو کے پہاڑ، کھنڈر، دریا اور جنگل

    مچھلی کو پانی سے باہر نکالنے کا مطلب اس کی آکسیجن بند کرنا اُس کا گلا گھونٹنا ہے، اب چاہے اسے کانٹے سے چاہے جال سے پانی سے باہر نکالا جائے اس کے لیے زیادہ تکلیف تو آکسیجن کی ہوتی ہوگی نہ کہ کسی اور چیز کی۔
  15. محمد وارث

    سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016 تبصرے

    کیا کہنے منصور صاحب محترم، انتہائی شاندار اور جاندار غزل ہے، سبھی اشعار کمال کے ہیں، بہت داد قبول کیجیے حضرت۔ لاجواب
  16. محمد وارث

    قربانی کے مسائل

    فقہ حنفی کے مطابق اگر کوئی قربانی کرنے والا قربانی کا سارا گوشت خود بھی رکھ لے تو جائز ہے۔
  17. محمد وارث

    عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

    کیا وجہ ہے کہ قرآن مجید فرقان حمید میں اللہ اور رسول (ص) کی محبت کا تو ذکر ہے لیکن عشق کا نہیں؟
  18. محمد وارث

    بارشوں کے موسم میں... براہ اصلاح

    میرا سوال یہ ہے کہ "بارشوں کے موسم" یعنی موسم برسات میں کونسی کونپلیں پھوٹتیں ہیں؟
  19. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ فوٹو پچھلے الیکشنوں کے وقت بنا ہوگا، سائیکل کو ووٹ دینے والوں کی سزا :)
Top