معاف کیجیے گا صاحب مگر میں اختلاف میں حُسن دیکھنے والا اور" مناظرے" کا آدمی ہوں۔ مناظرہ اسلامی تاریخ کا ایک خوبصورت ادارہ رہا ہے مگر افسوس کہ اب اس کی جگہ "مجادلہ" اور "مقاتلہ" نے لے لی ہے ، بند جگہوں پر بیٹھ کر بحث و مباحثہ کرنا اور چیز ہے گلی کوچوں شہروں شہروں ملکوں ملکوں گلے کاٹنا چیزے دیگری۔...