نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    ہر مذہب اپنے آپ میں اپنے ماننے والوں کو ایک شناخت دے دیتا ہے جو باقی شناختوں سے الگ ہوتی ہے۔ اگر یہودیوں کے لیے باقی ساری دنیا Gentiles یعنی بے دین اور غیر یہودی اور غیر قوم وغیرہ وغیرہ ہیں تو مسلمانوں کے لیے باقی سارے غیر مسلم۔ یہ دو شناختیں یعنی اہل اور غیر فقط مذہب نے بنا دیں، اور دنیا کا ہر...
  2. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    ایف ایس سی تک ریاضی پڑھنا اچھے خاصے دل گردے کا کام ہے۔ ہمارے زمانے میں فرسٹ ائیر سے ریاضی اور بیالوجی جدا ہوتے تھے اور اب تو آٹھویں نویں ہی سے ہو جاتے ہیں کیونکہ نویں دسویں کے سائنس گروپ کا ریاضی بھی اچھا خاصا مشکل ہے۔ فرسٹ ائیر میں قریب قریب اسی نوے فیصد لڑکیاں بیالوجی اختیار کرتی تھیں اس لیے...
  3. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    دیکھ لیجیے آپ کے ایک تبصرے سے کتنے رنگا رنگ تبصرے ارسال ہو گئے :)
  4. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    تو ہندوستان میں کونسی ایک قوم تھی یا ہے؟ اور مذہب سے فرق تو پڑتا ہے کہ باقی سارے Gentiles ہو جاتے ہیں :)
  5. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    سوائے کتابوں کے مگر ا س سے فرق نہیں پڑتا کہ سیل ہو یا نہ ہو ان کی سیل نہیں ہوتی :)
  6. محمد وارث

    اس گردش ادوار سے واقف ہے تو

    رجز مثمن سالم میں ابنِ انشا ایک ایسی غزل کہہ گئے ہیں کہ امر ہو گئی ہے، کل چودھویں کی رات تھی :)
  7. محمد وارث

    افق پر خون سے ضبطِ فغاں لکھا ہوا ہے

    واہ بہت خوب جناب، لاجواب۔
  8. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    زاہد چوہدری مصنف ہیں، ادارہ مطالعہ تاریخ نے شائع کی تھی اور پھر انٹر نیٹ پر بھی رکھ دی تھی، کچھ عرصہ قبل میں نے انکی ویب سائٹ دیکھی تھی جس پر یہ اور ان کی تاریخ پاکستان کی دیگر کتب جیسے مسئلہ کشمیر اور بلوچستان وغیرہ پر بھی کتب موجود تھیں، اب وہ ویب سائٹ نہیں مل رہی لیکن آکائیوز پر دونوں جلدیں...
  9. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    اور یہ نوے سال آپ نے شاید 1857 ء کی جنگ آزادی کے بعد سے بنائے ہیں 1947 تک حالانکہ اس سے دہائیاں پہلے ایسٹ انڈیا کمپنی ہندوستان کے مختلف علاقوں پر حکمران تھی اور ہندوستان میں صدیوں سے موجود تھی، 1857 تو فقط آخری تنکا تھا۔ اگر ہندوستان کا براہِ راست تاجِ برطانیہ کے زیر نگیں آنے سے شروع کیا ہے تو...
  10. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    اس کے ساتھ ساتھ انگریزوں کے جلد واپس جانے کی کئی اور وجوہات بھی تھیں۔ پہلی جنگِ عظیم کے بعد سلطنتِ برطانیہ اپنی حیثیت کھو چکی تھی اور امریکہ دنیا کے مطلع پر طلوع ہونا شروع ہو گیا تھا۔ دوسری جنگِ عظیم نے برطانیہ کو ایک طرح سے دیوالیہ کر دیا تھا۔ انگریزوں کی ہندوستان سے جلد واپسی میں جہاں ملکی...
  11. محمد وارث

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    یہ بیچارہ تو سبزی فروش ہے لکھنے والا بھی کوئی ایسا ہی ہوگا، لیکن یہ دیکھیے، پڑھے لکھوں کا حال، اس خبر کے ساتھ صحافت کی نمازِ جنازہ بھی ادا ہو گئی :)
  12. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    آپ ہر مسئلے کو ایک ہی مخصوص عینک سے دیکھتے ہیں۔ یہاں حقائق کچھ اور تھے۔ مسلمان پیچھے اس وجہ سے تھے کہ اول تو انگریزوں نے حکومت مسلمانوں سے چھینی تھی سو وہ قدرتی دشمن تھے دوسرے وہ عیسائی تھے سو مذہبی اور معاشرتی دونوں سطحوں پر انگریزوں سے تعلیم حاصل کرنے کی حوصلہ شکنی کی گئی اور حد سے زیادہ کی...
  13. محمد وارث

    فیسبک پر نظر آنے والی خواتین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!!

    ایسے ایسے بیانات کہ جن کے مخالف بھی کوئی جواب دے تو آپ "متفق" کی ریٹنگ دے دیتےہیں :)
  14. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث ہوئے 17 ہزاری!

    چلیں کچھ تو فائدہ ہوا، وگرنہ میری بیوی تو سمجھتی ہے کہ میں فضول میں کتابیں پڑھتا ہوں، انہیں ردی میں بیچ کر ان کو "ڈنر" کیوں نہیں کرواتا کہ کتابوں کا کچھ فائدہ تو ہو :)
  15. محمد وارث

    فارسی شاعری من کہ مست از مے جانم تننا ھا یا ہو ؛ شمس تبریز

    اسی زمین میں طاہر جعفر کی غزل۔
  16. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث ہوئے 17 ہزاری!

    جی واقعی بوڑھا ہو گیا، کمر ٹیڑھی ہونے کو ہے، لیکن میں پریشان نہیں بلکہ خوش ہوں، وہ عربی ضرب المثل تو آپ نے سنی ہوگی کہ کمان جتنی زیادہ ٹیڑھی ہو تیر اتنا ہی دُور جاتا ہے:LOL:
  17. محمد وارث

    کیسی تکرارِ ِ من و تُو، تننا ہا یا ھو ۔ جعفر طاہر

    یادش بخیر، کسی زمانے میں اپنے نیلام گھر والے طارق عزیز کی زبانی ایک شعر سنا تھا، ایک انوکھی ردیف کے ساتھ جو ذہن میں رہ گئی اور شاعر کا نام بھی۔ پھر مدتوں تلاش کرنے پر بھی یہ غزل نہ ملی اور میرے ذہن سے اتر گئی۔ پھر مولانا رُومی کی اصل غزل، من کہ مست از مئے جانم تننا ھا یا ھو یہیں محفل پر پڑھی تو...
  18. محمد وارث

    اس گردش ادوار سے واقف ہے تو

    یہ شاید ٹائپو ہو گیا، یہ نام رجز کی بجائے ہزج ہونا چاہیے :)
  19. محمد وارث

    ہم تبصرہ ارسال نہیں کر سکتے!!

    درست فرمایا آپ نے عثمان صاحب، شاعری کا ڈھانچہ بھی موسیقی کے ڈھانچے کی طرح، ریاضیاتی اصولوں پر کھڑا ہے، اس لیے ان تینوں کا حظ اور ان کے پیٹرنز کا لطف ایک جیسا ہی ہے۔ میری خوش بختی ہے کہ ان تینوں کا قتیل تھا اور ہوں :)
  20. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث ہوئے 17 ہزاری!

    بہت شکریہ آپ کا نظامی صاحب۔
Top