کیا کسی کو دلچسپی ہوگی؟؟؟؟
ابن حسن، یہ بھلا کوئی پوچھنے والی بات ہے۔ :D آپ پلیز یہ فونٹ ضرور اپلوڈ کریں۔ لیکن اگر آپ خود فونٹس پر کام کرنے کے بارے میں ہمیں کوئی معلومات فراہم کر سکیں تو یہ نہایت بیش قیمت معلومات ہوں گی۔ ہمیں اس وقت شدت سے ان معلومات کی تلاش ہے کہ فونٹس کو ریورس انجینیر کیسے...
السلام علیکم،
آپ اردو ویب استعمال کرکے ویب پیج پر کسی بھی ایڈٹ ایریا میں اردو لکھ سکتے ہیں۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے:
اردو ویب پیڈ کا استعمال
والسلام
باسم، اردو ویب سرور عام اپاچی، پی ایچ پی اور مائی ایس کیو ایل پر مشتمل پیکج ہے۔ اس پر جملہ یا دوسرے سوفٹویر کی انسٹالیشن کا طریقہ وہی ہے جو عام اپاچی پر انسٹالیشن کا طریقہ ہے۔ ذیل کے ربط پر اس سے متعلق مزید انفارمیشن مل جائے گی:
Install phpBB on Uniform Server
اردو ویب سرور دراصل یونیفارم...
السلام علیکم،
یہاں میں آپ دوستوں سے فورم کے مختلف سٹائلز کے بارے میں رائے دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔ برائے مہربانی اس رائے شماری میں ووٹ دے کر اپنے پسندیدہ سٹائل کے بارے میں بتائیں۔ ان سٹائلز کے سکرین شاٹ ذیل میں پیش کیے گیے ہیں۔
Hierarchy_pro blue
Hierarchy_pro green...
السلام علیکم،
اب آپ دوست اپنے پروفائل میں مخلتف بورڈ لے آؤٹ منتخب کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اپنے پروفائل میں ذاتی ترجیحات میں جاکر بورڈ لے آؤٹ میں اپنی مرضی کا سٹائل منتخب کر لیں۔ بورڈ کا ڈیفالٹ لے آؤٹ نیلے شیڈ والا Hierarchy_pro سٹائل ہی رہے گا۔ آپ کو آپ کا منتخب کردہ سٹائل لاگ ان ہونے کے بعد...
السلام علیکم،
مکی، میرا آئیڈیا کچھ اس طرح کا ہے کہ سی ڈی کے کور پر باسم کا بنایا ہوا لوگو ہو۔ جبکہ سی ڈی میں اردو ویب پر موجود تمام فری ویر کی ایک browsable کلیکشن ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ میں نے سوچا ہے کہ اردو ویب سرور پر مختلف اردو سوفٹویر جیسے کہ اردو فورم، اردو جملہ، اردو نیوز انجن وغیرہ...
کبھی کبھی تو مجھے افسوس ہوتا ہے اس بات پر کہ ہم ٹائپوگرافی کے میدان بھی ابھی تک کیوں اتنے پیچھے ہیں۔ ہم مختلف فونٹس کو حسرت سے دیکھتے رہتے ہیں کہ کاش یہ اردو کے لیے بھی چل سکتے۔ کاش ہمارے پاس کوئی ٹائپوگرافی کے ایسے ماہر ہوتے جو ان فونٹس کو دیکھتے ہی انہیں ریورس انجینیر کرتے اور ان میں اردو کے...
باسم، زبردست۔ بہت اچھی تجویز ہے آپ کی۔ اسے جاری کرنے کا ایک طریقہ تو یہ ہو سکتا ہے کہ امانت بھائی کمپیوٹنگ رسالے کے جون یا جولائی کے شمارے کے ساتھ یہ سی ڈی ڈسٹریبیوٹ کر دیں۔ اس وقت تک ہمیں بھی کچھ فلیش ٹیوٹوریل وغیرہ تیار کر لینے چاہییں۔ میں باقی دوستوں سے درخواست کروں گا کہ وہ بھی اس تجویز پر...
ساغر، GeoCities پر اردو پیج بنانے کے لیے اس کا پیج بلڈر استعمال کرنا ضروری نہیں ہے۔ آپ کسی عام سے ایڈیٹر سے بھی اردو ایچ ٹی ایم ایل پیج بنائیں اور اسے جیو سٹیز پر اپلوڈ کر دیں۔ ذیل میں مثال ملاحظہ فرمائیں۔ یہ اردو ویب پیڈ کے اولیں ورژن کا ڈیمو ہے۔...
راج، آپ کے بتائے ہوئے ربط پر تو کچھ نہیں نظر آ رہا۔ میں اوپر وضاحت کر چکا ہوں کہ کنفگ فائل کو مینولی ایڈٹ نہیں کرنا ہے، یہ فائل انسٹالیشن پروگرام خود لکھے گا۔
ایک مرتبہ میں نے بھی اپنے بلاگ پر گوگل سمر آف کوڈ کے بارے میں پوسٹ کیا تھا۔ مجھے یہ معلوم نہیں کہ کیا آج تک کسی پاکستانی نے گوگل سمر آف کوڈ کے کسی پراجیکٹ میں حصہ لیا ہے؟
جزاک اللہ مکی۔ میں نے اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کر دیا ہے اور اردو ویب بلاگ پر اس کے بارے میں پوسٹ بھی کر دیا ہے۔
ڈاؤنلوڈ کا ربط
اردو ویب بلاگ پر پوسٹ
شاکر، یہ کام سٹائل شیٹ میں تبدیلی کے ذریعے ہوگا۔ میرا مشورہ ہوگا کہ فائر فاکس میں اپنا بلاگ پیج ملاحظہ کریں۔ کسی پیج کی سی ایس ایس کو لائیو دیکھنے اور تبدیل کرنے کے لیے فائربگ بہترین ہے۔ وہاں سے ہنٹ ملنے کے بعد آپ سٹائل شیٹ میں متعلقہ تبدیلی لا سکتے ہیں۔
لگتا ہے کہ محسن نے یہ پیغام الگ کر دیا ہے۔ دراصل مہوش اس بات کی شکایت کر رہی تھیں کہ پاک نستعلیق فونٹ ریلیز ہونے کے بعد دوسری سائٹس پر ڈاؤنلوڈ کے لیے کب سے موجود تھا اور ہمیں اطلاع تک نہیں تھی۔