نتائج تلاش

  1. نبیل

    مبارکباد شمشاد صاحب کو مبارک

    السلام علیکم، شمشاد بھائی، آپ کو بہت مبارک ہو۔ دوسری تصویری یا رومن اردو فورمز، جو کہ گزشتہ کئی سال سے چل رہی، پر ممبران کی پوسٹس زیادہ ہو سکتی ہیں لیکن تحریری اردو فورمز میں اس وقت شمشاد بھائی کے خطوط کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ والسلام
  2. نبیل

    عربی فارسی فونٹ میں اردو سپورٹ

    السلام علیکم، شکریہ ابن حسن۔ میں اسے ڈاؤنلوڈ کرکے دیکھتا ہوں۔ اگر آپ فونٹ بنانے یا تبدیل کرنے کے سلسلے میں کوئی تکنیکی رہنمائی فراہم کر سکیں تو بہت عنایت ہوگی۔ والسلام
  3. نبیل

    اسرائیلی ریاست امن پسند؟

    اظہرالحق، میں شاید اپنا مطلب صحیح طور پر بیان نہیں کر پایا ہوں۔ بہرحال میں اس موضوع پر مزید کچھ نہیں کہنا چاہتا۔ بہتر یہی ہوگا کہ اسے اوریجنل موضوع پر چلتے رہنے دیا جائے۔
  4. نبیل

    روشن خیالی کا مکروہ چہرہ

    السلام علیکم، دوستوں سے معذرت کے ساتھ، جامعہ حفصہ کی طالبات کا ایکشن حماقت اور فاشسٹ رویے کا علمبردار ہے اور اسے امام ابن تیمیہ کی تعلیمات سے جسٹیفائی کرنا اس سے بھی زیادہ افسوسناک امر ہے۔ شاید ظل ہما کے قتل کو بھی ابن تیمیہ کی تعلیمات کے کھاتے میں ڈال کر اس جنونی مولوی کو یہاں ہیرو بنا کر...
  5. نبیل

    علی پور کا ایلی [تبصرے اور تجاویز]

    السلام علیکم، آپ سب کو میری جانب سے بھی اس سنگ میل عبور ہونے پر بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپ کو ایسی کامیابیوں سے نوازتا رہے اور یہ پراجیکٹ اسی طرح ترقی کی منزلیں طے کرتا رہے۔ آمین۔ والسلام
  6. نبیل

    خط میں نے تیرے نام لکھا

    وعلیکم السلاااام چوہدری۔ تیرا پہلے والا خط پڑھ کر ہی میں عش عش کر رہا تھا کہ تمہارا یہ والا مراسلہ بھی مل گیا۔تمہاری پارکر پین والی فرمائش سے مجھے پہلے شک گزرا تھا، اب اس کی تکرار پر یہ شک یقین میں بدل رہا ہے۔ سیفی نے جب یہاں سے کچھ خاص چیزیں منگوانی ہوتی ہیں تو وہ ان کے لیے کوڈ ورڈ پارکر پین...
  7. نبیل

    اسرائیلی ریاست امن پسند؟

    اظہرالحق، وہ لوگ اسلام اور قران کو وہی سمجھتے ہیں جو ہم لوگ انہیں سمجھاتے ہیں۔ اسلام جرمنی میں مقبول ہو رہا ہے؟ مجھے تو کوئی ایسی بات نہیں پتا چلی۔ اسلام میں عورتوں کا کیا مقام ہے اور ہم مسلمان اس بارے میں کیا رویہ رکھتے ہیں، اس بارے میں میں میں نے کچھ لکھا تو اس تھریڈ پر اور کچھ لکھنے کی...
  8. نبیل

    اسرائیلی ریاست امن پسند؟

    یہ کسی اخبار نے آیات نہیں چھاپیں تھیں بلکہ ایک جرمن جج نے ایک مسلم میاں بیوی کے درمیان جھگڑے کا اسلامی قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا کہ گھر کے اندر سٹیٹ کا قانون لاگو نہیں ہوتا، وہاں اسلام لاگو ہوتا ہے اور اسلام کی رو سے بیوی کی پٹائی درست ہے۔...
  9. نبیل

    محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء

    محب، میں نے اس موضوع پر ذیل کے ربط پر تھریڈ شروع کر دیا ہے۔ پلیز یہاں آکر اپنی ان پٹ فراہم کرو۔ نئے اردو ویب وکی پیڈیا پر مواد کا تعین
  10. نبیل

    نئے اردو ویب وکی پیڈیا پر مواد کا تعین

    السلام علیکم یہ تھریڈ یہاں ہونے والی گفتگو سے الگ کیا گیا ہے۔ میں انشاء اللہ جلد ہی نئی وکی پیڈیا سائٹ لانچ کر دوں گا۔ اس سے پہلے ہم اس سائٹ پر شامل کیے جانے والے مواد کا تعین کر لیں تو اس سے ہمیں مدد ملے گی۔ میں ذیل میں کچھ موضوعات کی فہرست فراہم کر رہا ہوں۔ آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ آپ...
  11. نبیل

    ‌پی ایچ پی بی بی اردو پیکج اور فانٹز

    السلام علیکم، تفسیر، بگز کے متعلق تو میں یہی گزارش کر سکتا ہوں کہ ہم انہیں acknowledge کرتے ہیں۔ دراصل آج کل میں اس پیکج کی بگ فکسنگ پر کام نہیں کر رہا۔ انہیں آئندہ کی کسی اپڈیٹ میں ہی ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا۔ میرے خیال میں یہ بگ اتنے severe نہیں ہیں کہ ان سے فورم کا آپریشن متاثر ہو۔...
  12. نبیل

    محفل کی سالگرہ پر سی ڈی کا اجراء

    السلام علیکم، باسم نے اردو ویب کی سالگرہ پر ایک سی ڈی جاری کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ جبکہ میں نے اس سلسلے میں کمپیوٹنگ میگزین کا تعاون حاصل کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ اب تک کی ہونے والی گفتگو سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ باتیں قدرے قبل از وقت ہیں۔ مجھے بی ٹی کی باتوں سے اتفاق ہے کہ ہمیں پہلے اردو...
  13. نبیل

    مبارکباد ناراضگی

    جب تک ہمیں ان شخصیت کا پتا نہیں چلے گا تب تک ہم انکی ناراضگی کیسے ختم کرائیں گے۔ :? ویسے آپ نے ایسی کیا بات کر دی تھی کہ وہ ناراض ہوگئے؟
  14. نبیل

    خط میں نے تیرے نام لکھا

    السلام علیکم، بھئی دل خوش ہو گیا آپ کے خطوط پڑھ کر۔ سیفی بھائی نے تو میرے نام خط لکھا ہے۔ امن نے جس کو لکھا ہے وہ خود ہی سمجھ جائیں، مجھے تو نہیں پتا چلا کہ وہ کس سے مخاطب ہیں۔ مجھے ذرا مہلت دیں، میں چوہدری صاحب کو جوابی خط تحریر کرتا ہوں۔ والسلام
  15. نبیل

    یاہو‌پیج‌ بلڈر اور اردو

    ساغر، آپ کے ویب پیج پر اردو ڈسپلے ضرور ہو رہی ہے لیکن یہ یونیکوڈ اردو نہیں ہے۔ آپ پیج کی اینکوڈنگ کو utf-8 میں تبدیل کر دیں۔ اس کے لیے آپ پیج میں ذیل کی لائن <meta http-equiv="Content-Type" content="text/html; charset=windows-1252"> کو ذیل کی لائن سے بدل دیں <meta...
  16. نبیل

    کتب pdf form میں

    اعجاز اختر صاحب، کیا آپ تجاہل عارفانہ سےکام لے رہے ہیں؟
  17. نبیل

    لائبریری سائٹ کا آغاز نو

    مہوش بہن، کسی فونٹ کی سپورٹ شامل کرنا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے، ویسے تو ابھی بھی وکی پیڈیا کے اندت ایچ ٹی ایم ایک اور سی ایس ایس کے ذریعے یہ کام کیا جا سکتا ہے لیکن میں اس کے لیے علیحدہ مارک اپ بھی فراہم کر دوں گا۔
  18. نبیل

    لائبریری سائٹ کا آغاز نو

    السلام علیکم، مہوش، آپ کن چیزوں کے فائنل ہونے کا انتظار کر رہی ہیں؟ میں فی الحال لائبریری سائٹ کے صفحہ اول کے لے آؤٹ کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہوں۔ ایک مرتبہ اس میں کامیابی ہوجاتی ہے تو میں لائبریری پراجیکٹ کے بڑے زمرہ جات اردو نثر، اردو شاعری وغیرہ کے لیے الگ سے اس طرح کے پیج بھی بنا دوں...
  19. نبیل

    پروفائل میں سٹائل کی آپشن دستیاب

    شاکر، ذاتی ترجیحات کی بجائے ترجیحات میں جا کر دیکھیں۔ شمیل، اس آپشن کا مہیا ہونا سچویشن پر منحصر ہے۔ فورم پر نئے سٹائل ٹیسٹ کرنے یا فورم اپگریڈ کے فنکشنل ٹیسٹنگ کے وقت یہ آپشن وقتی طور پر ڈس ایبل کی جا سکتی ہے۔
Top