میرے ایک دوست نے اس نظم کا ذکر کیا تھا کیونکہ اسے میں نے ن م راشد کی نظم اندھا کباڑی (خواب لے لو خواب) سنائی تھی - وہ مجھے بتا رہا تھا کہ لگتا تھا کہ اس نظم کا مصنف بھی راشد کی اسی نظم سے متاثر تھا - مصنف نے یہ نظم راشد کی نظم سے متاثر ہوکر ضرور لکھی ہے لیکن راشد کی نظم کی نفی کی ہے اور بہت...