نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فراز ہم اپنے خواب کیوں بیچیں

    لگتا ہے مجھے بھی کلیاتِ فراز خریدنی ہی پڑے گی - :)
  2. فرخ منظور

    فراز ہم اپنے خواب کیوں بیچیں

    شکریہ وارث صاحب- آپ نے میری مشکل حل کردی - لیکن آپ نے احمد فراز کی اُس کتاب کا نام نہیں لکھا جس میں یہ نظم موجود ہے - اس کتاب کا نام بھی بتا دیجیے گا -
  3. فرخ منظور

    ہماری گائے - اسماعیل میرٹھی

    ہماری گائے - اسماعیل میرٹھی رب کا شکر ادا کر بھائی جس نے ہماری گائے بنائی اُس مالک کو کیوں نہ پکاریں جِس نے پلائیں دودھ کی دھاریں خاک کو اُس نے سبزہ بنایا سبزے کو پھر گائے نے کھایا کل جو گھاس چری تھی بَن میں دودھ بنی اب گائے کے تھن میں سُبحان اللہ دودھ ہے کیسا تازہ، گرم سفید اور میٹھا...
  4. فرخ منظور

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    "راگ جے جے ونتی" میں مہدی حسن نے بھی عزیز حامد مدنی کی ایک غزل گائی ہے - تازہ ہوا بہار کی دل کا ملال لے گئی
  5. فرخ منظور

    کچھ بھی نہ کہا ۔ عذرا

    بہت اچھا گانا ہے - بچپن سے کافی پسند ہے - بہت شکریہ جہانزیب!
  6. فرخ منظور

    کشمکش میں رہتا ہوں ....

    نبیل سکرین شاٹ تو اس وقت فراہم کی جا سکتی ہے جب وہ علامت یعنی ٹِک مارک لگا ہوا نظر آئے گا - اصل میں مطلب یہ ہے کہ جو دھاگے ہم سبسکرائب کر چکے ہوتے تھے اس میں ہمیں یعنی یوزر کو ٹِک مارک لگا ہوا نظر آتا تھا - جس سے پتہ چل جاتا تھا کہ اس دھاگے میں ہماری شرکت ہوچکی ہے یا ہم نے اسے سبسکرائب کیا ہوا...
  7. فرخ منظور

    شکل رکھتے ہیں دلبروں والی

    بہت عمدہ خرم - بہت اچھی غزل ہے - :)
  8. فرخ منظور

    مٹکی اور نلکا گیڑنا

    میں کبھی گاؤں میں‌ نہیں رہا لیکن بچپن میں ہمارے کچھ رشتہ دار والٹن گاؤں (جو کہ اب پورا شہر بن چکا ہے) میں رہتے تھے اور وہاں ان کے گھر میں ہینڈ پمپ ہوا کرتا تھا - یہ طریقہ اکثر اس ہینڈ پمپ پر آزمایا جاتا تھا -
  9. فرخ منظور

    شعر اور تکرارِ لفظ

    شاباش ہو شاباش ہو خرم تمہیں شاباش ہو تکرار کی کیا ضد پڑی ہم نے کہا شاباش ہو :)
  10. فرخ منظور

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    واہ واہ کیا خوبصورت غزل ہے محمد احمد صاحب - مزید کلام بھی عنایت کیجیے گا - آپ تو بہت اچھے شاعر نکلے - :)
  11. فرخ منظور

    شعر اور تکرارِ لفظ

    دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہے مثبتیں تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں‌ نہیں
  12. فرخ منظور

    کشمکش میں رہتا ہوں ....

    میرے پاس بھی وہ علامت نظر نہیں آرہی - اس لیے مجھے بھی کافی مشکل ہورہی ہے یہ جاننے میں کہ کس دھاگے میں پوسٹنگ کرچکا ہوں اور کس میں نہیں -
  13. فرخ منظور

    تیسری سالگرہ ہفتۂ کتاب ۔ محفل کی تیسری سالگرہ کا جش

    اردو شاعری کے زمروں میں کافی کچھ پڑا ہے - میرا نہیں خیال کہ لائبریری پر پوری اردو شاعری کے سیکشن کو منتقل کیا گیا ہے یا نہیں - میرے علاوہ اور بھی لوگوں نے بہت کچھ پوسٹ کیا ہوا ہے - براہِ مہربانی وہاں کا ایک چکر لگا لیں -
  14. فرخ منظور

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    میر بہادر علی وحشت (خُم خانہء جاوید سے) نقش ہائے گزشتگاں ہیں ہم محوِ حیرت ہیں اب جہاں ہیں ہم ضعف سے کیا کہیں کہاں ہیں ہم اپنی نظروں سے خود پنہاں ہیں ہم صبر و تاب و تواں کے جانے سے ہائے گم کردہ کارواں ہیں ہم دل کو لے کر خبر بھی دل کی نہ لی پھر کہو گے کہ دل ستاں ہیں ہم آ کے جلدی...
  15. فرخ منظور

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    مولوی رضا علی وحشت (خم خانہء جاوید سے) در مدحِ مرزا غالب ظہوری ہو کہ طالب تیرے دل کا راز کیا سمجھے ادا دانی کو تیری عرفئ شیراز کیا سمجھے حزیں یہ شیوہء فکرِ چمن پرداز کیا سمجھے تری ترکیب کیا جانے ترے انداز کیا سمجھے ہوا ہے رشک افزائے عجم ہندوستاں تجھ سے بنی یہ سرزمیں دلی کی گویا...
  16. فرخ منظور

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    ظہور اللہ خان نوا (خُم خانہء جاوید سے) تا نزع قاصد اس کی لے کر خبر نہ آیا پیغامِ مرگ آیا پر نامہ بر نہ آیا گردش نصیب ہوں میں اس چشمِ پرفسوں کا دورِ فلک بھی جس کے فتنے سے بر نہ آیا دیوانہء پری کو کب اُنس اِنس سے ہو جو اس کے در پہ بیٹھا پھر اپنے گھر نہ آیا خوبانِ حور پیشہ گزرے بہت...
  17. فرخ منظور

    میرے ساتھ ہی ایسا روی۔ہ آخر کیوں ؟؟؟

    آپ نے شروع تو کرلیا ہے نیا دھاگا - میرا خیال ہے آپ لائبریری سیکشن میں نیا دھاگا کھول رہے ہیں - وہاں پر صرف لائبریری ممبر ہی نیا دھاگہ کھول سکتے ہیں -
  18. فرخ منظور

    آج کا شعر۔۔۔۔(2)

    عمر میری ہوگئی صرفِ بہارِ حسنِ یار گردشِ رنگِ چمن ہے ماہ و سالِ عندلیب (غالب)
  19. فرخ منظور

    محفل فورم کی رفتار کے مسائل!

    رفتار کافی بہتر ہوچکی ہے - شکریہ زیک اور نبیل!
  20. فرخ منظور

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    "خم خانہء جاوید" سے کچھ غیر معروف شعرا کا کلام پیش کر رہا ہوں جو اتنے زیادہ مشہور تو نہ ہو سکے لیکن کلام بہت عمدہ ہے - قدیر احمد خان قدیر لکھنوی - ولادت 30 اگست 1890 کلمہ پڑھیں گے اور کبھی سجدا کریں گے ہم سو سو طرح سے عرضِ تمنا کریں گے ہم ناصح نہ پوچھ عشق میں کیا کیا کریں گے ہم جیسا...
Top