نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چه نخل گویمت ای گُلبُنِ حدیقهٔ حُسن که حاصلم ز تو، جز ناله‌ای و آهی نیست (محمد فضولی بغدادی) اے باغِ حُسن کے درختِ گُل، میں تمہیں کون سا شجر کہوں؟ کہ مجھے تم سے بجز اِک نالہ و آہ کوئی ثَمَرہ حاصل نہیں ہوتا۔
  2. حسان خان

    فارسی زدہ کہنہ تُرکی نثر کے نمونے

    آذربائجان اور ترکیہ کے عظیم ترین شاعرِ کُہن محمد فضولی بغدادی (وفات: ۱۵۵۶ء) کی مثنوی 'لیلیٰ و مجنون' کے دیباچے سے ایک اقتباس: ".... و اگر بو فقیرِ مُستَهام فضولیِ بی‌سرانجام غایتِ قلّتِ بِضاعت و نهایتِ نَقصِ اَمتِعهٔ فصاحت ایله استدعایِ اندراجِ سِلکِ اربابِ حقایق و تمنایِ اِنخِراطِ سلسلهٔ...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جی، یہاں 'به خون تپم' ہی ہونا چاہیے۔
  4. حسان خان

    فارسی میری ثقافتی شناخت کا بنیادی ترین و اہم ترین جزء ہے۔

    فارسی میری ثقافتی شناخت کا بنیادی ترین و اہم ترین جزء ہے۔
  5. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    فارسی تاریخِ ثعالبی: پارۂ نخست - عبدالمالک بن محمد بن اسماعیل ثعالبی نیشابوری (فارسی ترجمہ) درآمدی بر اندیشہ و ہنرِ فردوسی شرحِ تحلیلیِ اعلامِ مثنویِ جلال الدین محمد مولوی صحاح الفُرس - محمد بن ہندوشاہ نخجوانی نسیمِ شمال منتخب از مجموعۂ بیاناتِ شیبانی - ابوالنصر فتح اللہ خان شیبانی زبورِ...
  6. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    شیخ الرئیس ابوعلی ابنِ سینا بخارائی (وفات: ۴۲۷ھ) عربی زبان کے شاعر بھی تھے۔ اُن کے معروف 'قصیدۂ عینیہ' کے ابتدائی دو اشعار: هَبَطَتْ إِلَيْكَ مِنَ المَحَلِّ الأَرْفَعِ وَرْقَاءُ ذَاتُ تَعَزُّزٍ وَتَمَنُّعِ مَحْجُوبَةٌ عَنْ مُقْلَةِ كُلِّ عَارِفٍ وَهِيَ الَّتِي سَفَرَتْ وَلَمْ تَتَبَرْقَعِ ایک...
  7. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    مجھے فلسطینی/عراقی قومی ترانے 'موطني' کا یہ بند بہت خوب لگتا ہے: مَوطِنِي مَوطِنِي الشبابُ لنْ يَكِلَّ هَمُّهُ أنْ تَستَقِلَّ أو يَبيدْ أو يَبيدْ نَستَقِي مِنَ الرَّدَى ولنْ نكونَ لِلعِدَى كالعَبيدْ كالعَبيدْ لا نُريدْ لا نُريدْ ذُلَّنَا المُؤَبَّدا وعَيشَنَا المُنَكَّدا ذُلَّنَا المُؤَبَّدا...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جهل عیبی نیست گر باشد به آن، کس معترف زآنکه هر عالِم که بینی در بدایت جاهل است (محمد فضولی بغدادی) اگر شخص [اپنے جہل] کا معترف ہو تو جہل کوئی عیب نہیں ہے؛ کیونکہ جس عالِم کو بھی دیکھو وہ آغاز میں جاہل ہوتا ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی نثری اقتباسات مع اردو ترجمہ

    "تسلط فضولی به زبان‌های سه‌گانهٔ عالم اسلام و خلق آثاری به هر سه زبان او را به حلقهٔ واسط جهان اسلام تبدیل کرده‌است." (هاشمی رفسنجانی) "عالمِ اسلام کی تین زبانوں پر فضولی کے تسلط اور تینوں زبانوں میں تألیفات کی تخلیق نے اُنہیں جہانِ اسلام کے حلقۂ واسِط میں تبدیل کر دیا ہے۔"
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'پرکار' کا تلفظ 'پَرکار' ہے، اور فارسی میں اِس لفظ کو معمولاً 'پَرگار' لکھا اور تلفظ کیا جاتا ہے۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از اشک مپُرسید که در دل چه خروش است این قطره ز دریا چه خبر داشته باشد (نامعلوم) اشک سے مت پوچھیے کہ دل میں کیسا شور و خروش ہے؛ اِس قطرے کو دریا کی کیا خبر ہو گی؟
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    [میر حسن دہلوی کی مثنوی 'سحرالبیان' پر مرزا قتیل کا قطعۂ تاریخ] ------------- مرے ایک مشفق ہیں مرزا قتیل کہ ہیں شاہراہِ سخن کے دلیل سنی مثنوی جب یہ مجھ سے تمام دیا اس کی تاریخ کو انتظام ز بس شعر کہتے ہیں وہ فارسی ہر اک شعر اُن کا ہے جوں آرسی اُنہوں نے شتابی اُٹھا کر قلم یہ تاریخ کی فارسی میں...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    اِسے تلمیح نہیں، تضمین کہتے ہیں۔ 'تلمیح' شعر میں کسی واقعے یا مَثَل کی جانب اشارہ کرنے کو کہتے ہیں۔ بیداد = ظلم و ستم اِس مصرعے میں بھی صیّاد کی بات ہو رہی ہے۔
  14. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو مرصاد العباد - خواجہ نجم الدین کبریٰ (اردو ترجمہ) فارسی منشآتِ خاقانی - افضل الدین بدیل بن علی خاقانی گزینۂ اشعار و مقالاتِ علامہ دہخدا مقالاتِ دہخدا: جلدِ اول مقالاتِ دہخدا: جلدِ دوم نقد و نظر دربارۂ حافظ: و چند مقالۂ دیگر - حسین علی ہروی دولتِ پیرِ مغان: مجموعۂ مقالاتِ حافظ شناسی...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جامی رهِ هُدیٰ به خدا غیرِ عشق نیست گفتیم و والسلام علیٰ تابعِ الهُدیٰ (عبدالرحمٰن جامی) اے جامی! خدا کی قسم، عشق کے سوا کوئی راہِ ہدایت نہیں ہے؛ ہم نے کہہ دیا، پس ہدایت و راہِ راست کے پیرَو پر سلام ہو!
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشق است و بس که در دو جهان جلوه می‌کند گاه از لباسِ شاه و گه از کِسوتِ گدا (عبدالرحمٰن جامی) [یہ] عشق ہے اور بس، جو دو جہاں میں جلوہ کرتا ہے؛ کبھی شاہ کے لباس [کے وسیلے] سے اور کبھی گدا کے جامے [کے وسیلے] سے۔۔۔
  17. حسان خان

    وہ اردو اشعار جن میں فارسی گو شعراء کا ذکر ہے

    ۔۔۔۔ حضرت نے مرے ايک شناسا سے يہ پوچھا اقبال، کہ ہے قُمریِ شمشادِ معانی پابندیِ احکامِ شريعت ميں ہے کيسا؟ گو شعر ميں ہے رشکِ کليمِ ہمدانی ۔۔۔۔۔ (علامہ اقبال)
  18. حسان خان

    فارسی شاعری علامہ اقبال کی نظم 'زہد اور رندی' کا فارسی ترجمہ - افغان شاعر محمد افسر رہبین

    چونکہ مترجم کا تعلق افغانستان سے ہے، لہٰذا اِس منظوم ترجمے میں چند ایسے الفاظ و تراکیب بھی استعمال ہوئی ہیں جو ایران اور تاجکستان میں مستعمَل نہیں ہے۔ مثلاً 'مولوی صاحب' میں 'صاحِب' اُسی طرح تعظیمی معنی میں استعمال ہوا ہے، جس طرح یہ لفظ اردو میں استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ ایران و تاجکستان میں یہ لفظ...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری علامہ اقبال کی نظم 'زہد اور رندی' کا فارسی ترجمہ - افغان شاعر محمد افسر رہبین

    (زهد و رندی) گویم قصهٔ مولوی صاحب خودِمانی شوخی نه، بوَد مقصدِ من طبع عیانی مشهور به صوفی‌منِشی بود جنابش بس محترم او نزدِ اعالی و ادانی می‌گفت که بنهفته طریقت به شریعت طوری که در الفاظ نهان اند معانی جامِ دلش از بادهٔ زهد آمده لبریز اندر تهٔ آن دُردِ خیالِ همه‌دانی تا باز به تعدادِ مریدان...
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یہ در اصل مولانا رومی کی ابیات ہیں، جنہیں علامہ اقبال نے اقتباس کیا ہے۔
Top