عربی شاعری میں محبوب مؤنث ہوتا ہے، اور اُس کے لیے صیغہ بھی مؤنث کا استعمال کیا جاتا ہے۔
فارسی شاعری، اور فارسی شاعری کی ذیلی شاخوں کلاسیکی ترکی شاعری اور کلاسیکی اردو شاعری، کی روایت سے عربی شعری روایت بسیار مختلف ہے۔ آہستہ آہستہ معلوم ہو رہا ہے کہ عربی شاعری کے مضامین، قواعدِ قافیہ، عروضی اوزان...