بلخ: خراسانِ قدیم کے تمدن کی علامت

حسان خان

لائبریرین
"بلخ؛ نمادِ تمدنِ خراسانِ کهن"

بلخ کے مقامی حکّام کا کہنا ہے کہ اِس ولایت کی چند تاریخی نشانیاں اور عمارتیں دوبارہ مرمت ہوئی ہیں اور حالیہ کھدائیوں کے نتیجیے میں اِس ولایت کے مختلف علاقوں میں چند اہم باستانی آثار بھی دستیاب ہوئے ہیں۔
ولایتِ بلخ کے رئیسِ اطلاعات و ثقافت صالح محمد خلیق کہتے ہیں کہ بلخ کی اکثر تاریخی عمارتوں کی حالت خوب ہے اور تا حال ۲۵ باستانی عمارتیں مرمت ہو چکی ہیں اور چند دیگر قدیم عمارتیں بھی در حالِ مرمت ہیں۔
بلخ کی بیشتر تاریخی یادگاریں اور عمارتیں دورِ اسلامی سے تعلق رکھتی ہیں، لیکن یہاں آتشکدۂ نوبہار جیسی بعض قبل از اسلام دور کی تاریخی یادگاریں بھی موجود ہیں۔
ولایتِ بلخ کے رئیسِ اطلاعات و ثقافت کہتے ہیں ولایتِ بلخ کے قدیم علاقوں اور تاریخی یادگاروں کی تعداد ۱۰۰ سے زیادہ ہے، جن میں سے چند کی مرمت ہو چکی ہے۔
مرمت شدہ تاریخی یادگاروں میں آرامگاہِ احمد خزروی بلخی، آرامگاہِ فاطمہ بلخی، آرامگاہِ خواجہ نظام الدین، آرامگاہِ میر روزہ دار اور قلعۂ تختہ پل کی تاریخی مسجد شامل ہیں۔

خبر اور تصاویر کا ماخذ: بی بی سی فارسی
خبرنگار: عنایت شهیر
تاریخ: ۱۴ دَی ۱۳۹۵هش/۳ جنوری ۲۰۱۷ء


مسجدِ نُہ گنبد یا حاجی پیادہ ابوخالد برمک کے توسط سے ۱۰۷ ہجری کے بعد، اُس وقت کہ جب وہ حکمرانِ خراسان اسد بن عبداللہ القسری (دورۂ حکمرانی: ۱۰۷ھ-۱۲۰ھ) کی طرف سے بلخ کی بازسازی پر مامور تھا، یا فضل بن یحیٰی برمکی کے توسط سے ۱۷۸ھ میں بلخ میں تعمیر ہوئی تھی۔
_93214199_40f8a344-7045-48a7-8c1d-1212d5105730.jpg


۲۰۱۳ء سے یہ تاریخی عمارت وزارتِ اطلاعات و ثقافتِ افغانستان کی جانب سے اور آغاخان ثقافتی مؤسّسے کی مالی مدد سے زیرِ مرمت ہے۔
_93214201_f310fa85-bfb8-4d25-9161-67a40fa84ce6.jpg


مسجدِ خواجہ ابونصر پارسا، جو تقریباً ۶۰۰ سال قبل تعمیر ہوئی تھی۔ اِس مسجد کو سبز رنگی کاشیوں سے دوبارہ مزیّن کیا اور اِس مسجد کے صحن کو بھی پختہ خِشتوں سے ڈھانپا گیا ہے۔ یہ مسجد بلخی کی زیباترین مساجد میں سے ایک ہے۔ یہ مسجد ۸۶۷ھ میں تیموری دور میں حاکمِ بلخ میر فرید کے حکم سے تعمیر ہوئی تھی اور امروز یہ مسجد شہرِ بلخ کے مرکزی باغ میں واقع ہے۔ حالیہ سالوں میں وزارتِ اطلاعات و ثقافتِ افغانستان کی جانب سے اِس عمارت کی بھی بازسازی ہوئی ہے۔
_93215170_9f80a2aa-d93a-41ea-bb45-103d00d1a2ff.jpg


باغِ جہان نما
_93215176_365a54e5-85f8-47b7-b14c-36efdf9cc641.jpg


آتشکدۂ نوبہار
_93214203_42885da4-ce60-4a4a-82b6-be4cd9fcf1f0.jpg


آتشکدۂ نوبہار
_93214205_9d7ca615-a37a-4db0-b588-de1d0304004c.jpg


احمد خزروی بلخی اور فاطمہ بلخی کی آرامگاہیں
_93214921_020917d1-be22-4191-9d8c-03a7940ea294.jpg


احمد خزروی بلخی اور فاطمہ بلخی کی آرامگاہیں
_93214923_f7e2dac0-a8dd-40e0-a119-11263358efba.jpg


برجِ عیاران
_93214928_b5655cd6-fea4-4427-814e-afbb5374e287.jpg


برجِ عیاران
_93215040_1cac3145-8697-4335-9c64-13c4fa60cbdc.jpg


رواقِ نقارہ خانہ، مدرسۂ سید سبحان قلی خان کے ایک حصے مین واقع ہے۔ یہ بلند رواق اور اِس کے بعض حجروں اور دیواروں پر موجود تاریخی نشانیاں مدرسہ و مسجدِ سید سبحان علی خان کی واحد باقی ماندہ یادگاریں ہیں۔ امروز یہ رواق شہرِ بلخ کے مرکزی باغ کے مشرقی حصے میں موجود ہے۔ مذکورہ رواق کی باقی ماندہ کاشیوں پر خطِ کوفی میں چند تحریریں دیکھی جا سکتی ہیں۔
× رواق = کسی عمارت یا خیمے کا سامنے کا حصہ، پیش ایوان، پیش گاہ
_93215042_ba1cd4e0-61db-4abe-a4ff-f887682409b6.jpg


مدرسۂ سید سبحان قلی خان کی عمارت کی مرمت اور مذکورہ رواق کی بوسیدگی کی بازسازی بھی آغاخان ثقافتی مؤسّسے کی مالی اِمداد سے ہوئی ہے۔
_93215044_624318a1-5d7d-4da5-87f0-23aa00f83765.jpg


مدرسۂ سلطان العلماء بہاءالدین
(پدرِ مولانا جلال الدین بلخی رومی)
_93215046_6a544a2b-1336-4ad1-a3c9-849850e03189.jpg


مدرسۂ سلطان العلماء بہاءالدین
_93215048_328a045e-d7c8-4be7-b474-b6f21287e31a.jpg


آرامگاہِ رابعہ بلخی
_93215172_ac33b277-ac02-4e22-802d-832cf003230b.jpg


تختِ رستم
_93215174_cd1f3aa8-3dbc-4bb7-8f71-75c3207da9c2.jpg


مزارِ شریف، بلخی میں واقع حضرت علی (رض) سے منسوب مقبرہ
_93215179_05adfa83-5a9d-44ef-937e-6e371cce9819.jpg


رواقِ تنگی شادیان
_93215371_5db34bb9-a6f3-4602-aada-c2e45337688d.jpg


ختم شد!
 
Top