نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ارزنده گوهری چو من اندر زمانه نیست خود را به خاکِ ره‌گذرِ حیدر افگنم (غالب دهلوی) لغت: "حیدر" بھی حضرت علی رض کا لقب تھا۔ "ارزندہ" = قیمتی، گراں بہا "میرے جیسا قیمتی موتی کوئی اور زمانے میں نہیں۔ میں اپنے آپ کو حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی خاکِ رہ میں ڈالتا ہوں۔" شاعر، حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نازم نگهِ شرم که دل‌ها ز میان بُرد زان سان که خود آن چشمِ فُسون‌ساز ندانست (غالب دهلوی) مجھے محبوب کی نگہِ شرمگیں پر ناز ہے کہ جس نے ہزاروں دلوں کو موہ لیا لیکن اس طرح کہ خود اُس کی چشمِ سحر کار کو اس کا پتا نہ چلا۔ (مترجم: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
  3. حسان خان

    تہران کے ارمَنی کلیسا 'کلیسائے سرکیسِ مقدس' میں عیسوی سالِ نو کے عبادتی مراسم

    عکاس: علی شیربند تاریخ: ۱۲ دَی ۱۳۹۵هش/۱ جنوری ۲۰۱۷ء ماخذ
  4. حسان خان

    تہران کے ارمَنی کلیسا 'کلیسائے سرکیسِ مقدس' میں عیسوی سالِ نو کے عبادتی مراسم

    عکاس: مجید حق دوست تاریخ: ۱۲ دَی ۱۳۹۵هش/۱ جنوری ۲۰۱۷ء ماخذ
  5. حسان خان

    تہران کے ارمَنی کلیسا 'کلیسائے سرکیسِ مقدس' میں عیسوی سالِ نو کے عبادتی مراسم

    عکاس: اکبر توکّلی تاریخ: ۱۲ دَی ۱۳۹۵هش/۱ جنوری ۲۰۱۷ء ماخذ 'سرکیس' کا تلفظ 'سَرکِیس' ہے۔
  6. حسان خان

    کلیسائے وانک - اصفہان کا تاریخی ارمَنی کلیسا

    'کلیسائے وانْک' اصفہان کے ارمَنی محلّے 'جُلفا' میں واقع ایک تاریخی کلیسا ہے جو شاہ عباس صفویِ دوم کے زمانے میں تعمیر ہوا تھا۔ 'وانْک' ارمَنی زبان میں 'صومعے' یا 'دَیر' کو کہتے ہیں۔ عکاس: مرتضیٰ صالحی تاریخ: ۱۱ دَی ۱۳۹۵هش/۳۱ دسمبر ۲۰۱۶ء ماخذ
  7. حسان خان

    آمان - لُبنانی گلوکارہ میریام فارِس

    نامِ نغمہ: آمان نامِ گلوکارہ: میریام فارِس (از لُبنان) زبان: عربی
  8. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    فارسی میں 'هفده (۱۷)' اور 'هجده/هژده (۱۸)' کے اصلی تلفظ 'هَفدَه' اور 'هَجدَه/هَژدَه' تھے، لیکن معاصر ایرانی فارسی میں اِنہیں 'هِفدَه' اور 'هِجدَه/هِژدَه' تلفظ کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب، ماوراءالنہری فارسی میں 'سیزده (۱۳)' اور 'هفده (۱۷)' کی بجائے 'سینزده (senzdah/сенздаҳ)' اور 'هَبدَه' بھی مستعمَل...
  9. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    اِن دو سوالوں کے جواب میں بعد میں دوں گا۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کسی را که باشد به دل مِهرِ حیدر شود سرخ‌رو در دو گیتی به آور (رودکی سمرقندی) جس شخص کے دل میں حُبِّ حیدر ہو وہ یقیناً دو جہاں میں سرخ رُو ہو گا۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بیا که من ز خُمِ پیرِ روم آوردم مَیِ سخن که جوان‌تر ز بادهٔ عَنَبی‌ست (علامه اقبال لاهوری) آؤ کہ میں پیرِ روم (مولانا رومی) کے خُم سے [وہ] مئے سخن لایا ہوں جو بادۂ انگوری سے زیادہ جوان [و تازہ] ہے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو را اگر مَلِکِ چینیان بدیدی رُوی نماز بُردی و دینار برپراکندی وگر تو را مَلِکِ هندوان بدیدی مُوی سُجود کردی و بت‌خانه‌هاش برکندی (شهید بلخی) اگر چینیوں کا پادشاہ تمہارا چہرہ دیکھ لیتا تو وہ تعظیماً خَم ہوتا اور [تم پر] دینار افشاں کرتا؛ اور اگر ہندوؤں کا پادشاہ تمہاری زلف دیکھ لیتا تو وہ سجدہ...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تصحیح: یا جان و دلی که برده‌ای بازم ده ---------------------------- (رباعی) یا عافیت از چشمِ فسون‌سازم ده یا آن که زبانِ شکوه‌پردازم ده یا درد و غمی که داده‌ای بازش گیر یا جان و دلی که بُرده‌ای بازم ده (رهی معیِّری) یا مجھے [اپنی] چشمِ فُسوں ساز سے عافیت دے دو، یا یہ کہ مجھے شکوہ کرنے والی زبان...
Top