نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شاہزادہ بایزید ابنِ سطان سلیمانِ اول قانونی عثمانی کی ایک فارسی غزل کی چند ابیات: اگر تختِ سلیمانی میسّر می‌شود ما را به تیغِ قهرَمانی برکُشایم رویِ غبرا را سرِ تهماسب را از تن به ضربِ تیغ بردارم به زیرِ حکمِ خویش آرم سمرقند و بخارا را محبِ چاریار و آل و اصحابِ محمد شو بیا ای رافِضی بر جانِ خود...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری نابینا و ستمگر - رہی معیّری (مع ترجمہ)

    (نابینا و ستم‌گر) فقیرِ کوری با گیتی‌آفرین می‌گفت که ای ز وصفِ تو الکَن زبانِ تحسینم به نعمتی که مرا داده‌ای هزاران شکر که من نه درخورِ لطف و عطایِ چندینم خسی گرفت گریبانِ کور و با وی گفت که تا جواب نگویی ز پای ننشینم من ار سپاسِ جهان‌آفرین کنم نه شِگِفت که تیز‌بین و قوی‌پنجه‌تر ز شاهینم ولی تو...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شبی به عمر گرَم خوش گذشت آن شب بود که در کنارِ تو با نغمه و سرود گذشت (ایرج دهقان) اگر [میری] عمر میں کوئی شب خوش گذری ہے تو وہ شب تھی کہ جو تمہارے پہلو میں نغمہ و سُرود کے ساتھ گذری تھی۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شکست عهدِ من و گفت: هر چه بود گذشت به گریه گفتمش: آری ولی چه زود گذشت (ایرج دهقان) اُس نے میرا عہد توڑ دیا اور کہا کہ: جو کچھ تھا، گذر گیا۔۔۔ میں نے گریے کے ساتھ اُس سے کہا: ہاں! لیکن کس قدر جلد گذر گیا!
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گشت آن زمان دوتا کمرِ هفت خِنگِ چرخ کز پشتِ ذوالجناح امامِ مبین فتاد (صحبت لاری) چرخِ فلک کے سات اسپوں کی کمر اُس وقت خمیدہ ہو گئی کہ جب ذوالجَناح کی پُشت سے امامِ مُبیں گرے۔
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در مدحِ ناکسان نکنم کهنه تن به درد زان باک نایدم که بُوَد کهنه پیرهن (ازرقی هروی) میں ناکَسوں کی مدح میں [اپنے] تن کو مشقّت سے فرسودہ نہیں کرتا؛ مجھے اِس سے خوف نہیں آتا کہ میرا پیرہن کہنہ رہ جائے گا۔ لغت نامۂ دہخدا میں یہ شعر یوں درج ہے: در مدحِ ناکسان نکنم کهنه تن بنیز زان باک نایدم که شود...
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غالب از آب و هوایِ هند بسمل گشت نُطق خیز تا خود را به اصفاهان و شیراز افگنم (غالب دهلوی) اے غالب! ہند کی آب و ہوا سے [میری] گویائی بسمل ہو گئی ہے؛ اٹھو تاکہ میں خود کو اصفہان و شیراز [کی خاک] پر گرا دوں۔ --------------------------- غالب! ہند کی آب و ہوا (فضا) میں رہ کر قوتِ گویائی بسمل ہوئی...
  8. حسان خان

    اصفہان کے ارمَنی مسیحی محلے 'جُلفا' میں عیسوی سالِ نو اور میلادِ مسیح کا انتظار

    عکاس: فرزاد خبوشانی تاریخ: ۱۰ دَی ۱۳۹۵هش/۳۰ دسمبر ۲۰۱۶ء ماخذ کلیسائے وانْک ختم شد!
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر خم از جعدِ پریشانِِ تو زندانِ دلی‌ست تا نگویی که اسیرانِ کمندِ تو کمند (سعدی شیرازی) تمہاری پیچ دار و پریشاں زلف کا ہر خَم کسی دل کا زندان ہے؛ ہرگز مت کہنا کہ تمہاری کمندِ [عشق] کے اسیر کم ہیں۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ابتداء میں وہ امیر خسرو اور بیدل کی ستائش کیا کرتے تھے، بعد میں جب اُنہوں نے قتیل کے لسانی اجتہادوں پر تند و تیز تنقید کرنا شروع کی تو اُن دونوں کو بھی ایرانی شاعروں کے مقابل میں کمتر کہنے لگے۔ اور بالآخر اُن کی نظر میں ہند کے واحد مستند فارسی شاعر صرف وہ خود رہ گئے۔ :)
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    جس چیز کو ہمارے یہاں شتر گربہ کہا جاتا ہے، فارسی شاعری میں اُس کی کئی مثالیں ہیں، اور مجھے یہ محسوس ہوتا ہے کہ فارسی میں اِسے عیب، یا کم از کم عیبِ فاحش و قبیح، نہیں مانا جاتا۔ اگر آن ترکِ شیرازی به دست آرد دلِ ما را به خالِ هندویش بخشم سمرقند و بخارا را اگر کسی کتاب میں اِس سے متعلق کچھ نظر...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صنم اندر بلدِ کفر پرستند و صلیب زلف و رویِ تو در اسلام صلیب و صنمند (سعدی شیرازی) بلادِ کفر میں بُت اور صلیب کی پرستش کی جاتی ہے، [جبکہ] سرزمینِ اسلامی میں تمہاری زلف اور تمہارا چہرہ صلیب اور بُت ہیں (کہ عُشّاق اُن کی پرستش کرتے ہیں)۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دیوانِ غالب میں 'می‌کشم' ہی ہے۔
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غالب ز هند نیست نوایی که می‌کشم گویی ز اصفهان و هرات و قُمیم ما (غالب دهلوی) غالب یہ نوائے شعر، ہند کی نہیں ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہم اصفہان و ہرات اور قُم کی سرزمین کے رہنے والے ہیں۔ یہ تینوں شہر، ایران کے مشہور شہروں میں سے ہیں اور مختلف ادوار میں ایرانی سلطنتوں کے پایۂ تخت اور ادبی مرکز...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غالب سخن از هند برون بر که کس اینجا سنگ از گهر و شعبده ز اعجاز ندانست (غالب دهلوی) اے غالب! اپنے کلام کو ہند سے باہر لے چل کہ یہاں تو کوئی موتیوں اور سنگریزوں نیز لفظی شعبدہ کاریوں اور معجزۂ فن میں تمیز نہیں کر سکتا۔ (مترجم: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم)
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    غلطی سے 'مردم' کے آخر میں زیرِ اضافت آ گئی ہے۔ اِسے درست کر لیجیے۔ :)
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    میری نظر میں اِس کا ترجمہ یوں ہونا چاہیے تھا: اگر ہم خضر کے ہمراہ نہیں چلتے تو اِس کا سبب ناکسی کا خوف ہے۔
  18. حسان خان

    تہران کا قبرستانِ ظہیرالدولہ

    تہران کی خیابانِ دربند میں واقع قدیم قبرستانِ ظہیرالدولہ ایرانی تاریخ، ادب، اور فن سے تعلق رکھنے والے کئی مشاہیر کی ابدی آرام گاہ ہے۔ اِسی قبرستان کے شرقی نصف میں شاعرہ فروغ فرخزاد بھی مدفون ہیں، جن کے سالروزِ ولادت (۸ دَی مطابق بہ ۲۹/۲۸ دسمبر) کے بہانے سے یہ تصویری سیر تیار کی گئی ہے۔ عکاس...
  19. حسان خان

    اصفہان کے ارمَنی مسیحی محلے 'جُلفا' میں عیسوی سالِ نو اور میلادِ مسیح کا انتظار

    عکاس: زہرا باغبان تاریخ: ۸ دَی ۱۳۹۵هش/۲۸ دسمبر ۲۰۱۶ء ماخذ مشرقی کلیساؤں سے تعلق رکھنے والے دیگر مردُم کی طرح ارامِنہ (ارمَنی کی جمع) بھی ۶ جنوری کو عیدِ میلادِ مسیح مناتے ہیں۔ کلیسائے وانْک
Top