نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در عشقِ بتی دلم گرفتار شده‌است وز فرقتِ او رُخم چو دینار شده‌است (ازرقی هروی) ایک بُت کے عشق میں میرا دل گرفتار ہو گیا ہے؛ اور اُس کی فُرقت سے میرا رُخ دینار کی مانند [زرد] ہو گیا ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ازرقی ہروی کے ایک مدحیہ قصیدے سے اِغراق کی مثال: اگرچه مایهٔ اهریمن است کفر و ضلال به نورِ رایِ تو دین‌دار گردد اهریمن (ازرقی هروی) اگرچہ شیطان کی اساس کفر و ضلالت ہے [لیکن] تمہارے حُسنِ تدبیر کے نور سے شیطان دین دار ہو جائے۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    مرا شفاعتِ این پنج تن بسنده بُوَد که روزِ حشر بدین پنج تن رهانم تن بهینِ خلق و برادرْش و دختر و دو پسر محمّد و علی و فاطمه، حسین و حسن (غضایِری رازی) مجھے اِن پنج تن کی شفاعت کافی ہے، کہ روزِ حشر اِن پنج تن کے وسیلے سے میں [اپنے] تن (یعنی خود) کو نجات دلاؤں گا: خیرِ خَلق، اُن کے برادر، دختر اور...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به چهره یوسفِ دیگر ولیکن به هجرانش منم یعقوبِ دیگر (دقیقی طوسی) وہ اپنے چہرے کے سبب یوسفِ دیگر ہے لیکن میں اُس کے ہجراں کے سبب یعقوبِ دیگر ہوں۔
  5. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به کوهِ طورِ غم دایم مقیمم ز رویِ لطف فرما یک تجلی (تاج‌الدین حسن متکلم نیشابوری) میں غم کے کوہِ طور پر ہمیشہ مقیم رہتا ہوں؛ از روئے لطف ایک تجلی فرماؤ۔
  6. حسان خان

    سمرقند کا عظیم الشان میدانِ ریگستان

    =1']میدانِ ریگستان اور اُس کے اطراف کے مدارس (ویڈیو) =1']مدرسۂ طلاکاری کا اندرونی حصہ (ویڈیو) =1']مدرسۂ شیردار کا اندرونی حصہ (ویڈیو)
  7. حسان خان

    سمرقند کا عظیم الشان میدانِ ریگستان

    تصاویر کا ماخذ مدرسۂ اُلُغ بیگ مدرسۂ شیردار مدرسۂ طلاکاری
  8. حسان خان

    ایران کے جزیرۂ قِشم میں جشنِ عروسی کے روایتی مراسم

    عکاس: محمد بابائی تاریخ: ۴ دَی ۱۳۹۵هش/۲۴ دسمبر ۲۰۱۶ء ماخذ جزیرۂ قِشْم کا محلِ وقوع: منابع کے مطابق اِس جزیرے کے مقامی مردُم خلیجی عرب اور شافعی سنی ہیں۔
  9. حسان خان

    فارسی میرے لیے صرف ایک زبان نہیں، بلکہ میرا لسانی و ثقافتی قبلہ ہے۔

    فارسی میرے لیے صرف ایک زبان نہیں، بلکہ میرا لسانی و ثقافتی قبلہ ہے۔
  10. حسان خان

    غزنوی دور کے فارسی شاعر مسعود سعد سلمان لاہوری پر سلام ہو!

    غزنوی دور کے فارسی شاعر مسعود سعد سلمان لاہوری پر سلام ہو!
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ۱۳۳۵ھ میں پادشاہِ روس نِیکُلا ثانی کی معزولی کے موقع پر مرحوم ادیب پیشاوری نے اپنی ایک نظم میں کہا تھا: خروشی برآمد ز پطروگراد که شه اشک‌ریزان ز تخت اوفتاد ترجمہ: پطروگراد سے ایک بانگ بلند ہوئی کہ شاہ اشک بہاتے ہوئے تخت سے گر گیا۔ حسابِ ابجد کے رُو سے 'تخت' کا عدد ۱۴۰۰ بنتا ہے۔ شاعر نے لفظِ...
  12. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو فارسی بیں: غالب کا منتخب فارسی کلام مع ترجمہ - یونس جعفری اقبال اور حافظ - کبیر احمد جائسی فارسی کوش نامہ - حکیم ایرانشان بن ابی الخیر رخسارِ صبح: گزارشِ چامہ‌ای از افضل الدین بدیل خاقانی شروانی تذکرہ نویسیِ فارسی در ہند و پاکستان - سید علی رضا نقوی اشترنامہ - شیخ فریدالدین عطار...
  13. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به من تازه شد پژمُریده سخن چو ز افسونِ یوسف زلیخایِ زال (ناصر خسرو) میرے توسط سے سخنِ پژمردہ [اِس طرح] تازہ ہو گیا جس طرح زلیخائے پِیر حضرتِ یوسف کے معجزے سے [تازہ و جوان ہو گئی تھی]۔ × بعض روایات میں ہے کہ اپنی پِیرسالی و فرتوتی کے زمانے میں زلیخا حضرتِ یوسف کے دعائیہ کلمات سے دوبارہ جوان ہو...
  14. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) ای خدمتِ تو فرض و دگر نافله‌ها از بخششِ تو قافله در قافله‌ها حِصنی که به صد تیغ کس آن را نگشاد کِلکِ تو کند عَالِيَهَا سَافِلَهَا (مسعود سعد سلمان لاهوری) اے کہ تمہاری خدمت فرض اور باقی سب کچھ نوافل ہیں؛ تمہاری بخشش سے قافلے در قافلے [فیض یاب ہیں]؛ جس قلعے کو صد تیغوں کے ساتھ کوئی فتح...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) پیچیدنِ افعی به کمندت مانَد آتش به سِنانِ دیو‌بندت مانَد اندیشه به رفتنِ سمندت مانَد خورشید به همتِ بلندت مانَد (ازرقی هروی) افعی کا بل کھانا تمہاری کمند سے مشابہت رکھتا ہے؛ آتش [اپنی شعلہ خیزی میں] تمہارے دیو کو اسیر کرنے والے نیزے سے مشابہت رکھتی ہے؛ فکر [اپنی سُرعت میں] تمہارے زرد رنگ...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کارِ جهان خدایِ جهان این‌چنین نهاد نفع از پَیِ گزند و نشیب از پَیِ فراز (ازرقی هروی) خدائے جہاں نے کارِ جہاں اِس طرز پر ترتیب دیا ہے کہ خسارت کے عقب میں نفع اور بلندی کے عقب میں پستی ہوتی ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    یار را حاضر کنی در دَی بهارت حاضر است کَی بُوَد هرگز بهاری خوش‌تر از دیدارِ یار؟ (ازرقی هروی) [اگر] تم ماہِ دَے میں یار کو حاضر کر لو تو تمہاری بہار [بھی] حاضر ہو جائے گی؛ دیدارِ یار سے خوب تر کوئی بہار کب ہو سکتی ہے؟ × دَے = ایرانی شمسی ہجری تقویم کا دسواں مہینہ جسے موسمِ سرما کا آغاز سمجھا...
  18. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    إِذَا المَرْءُ أَفْشَی سِرَّهُ بِلِسَانِهِ وَلَامَ عَلَيهِ غَيْرَهُ فَهُوَ أَحْمَقُ إِذا ضَاقَ صَدْرُ المَرْءِ عَنْ سِرِّ نَفْسِهِ فَصَدْرُ الَّذِي يَسْتَوْدِعُ السِّرَّ أَضْيَقُ (الإمام الشافعي) وزن: فَعُوْلُنْ مَفَاْعِيْلُنْ فَعُوْلُنْ مَفَاْعِلُ (بحر الطويل) ترجمہ: جب انسان بذاتِ خود اپنا...
Top