نتائج تلاش

  1. نبیل

    ڈاؤن لوڈ ایبل ای بکس

    السلام علیکم ظہور، محسن آپ کا ذکر کرتے رہتے ہیں، اب آپ سے بات کرنے کا اتفاق بھی ہو رہا ہے۔ میں نے آپ کی تیار کردہ پی ڈی ایف فائل دیکھی ہے۔ اس میں استعمال کردہ فونٹ واقعی بہت خوبصورت لگ رہا ہے۔ آپ اس فونٹ کو ریلیز کیوں نہیں کرنا چاہتے؟
  2. نبیل

    محفل کا نیا لوگو اوراوپر کا مینو

    السلام علیکم، دراصل مجھے کچھ دنوں پہلے فاتح نے ایک لوگو کی فوٹو شاپ فائل بھیجی تھی جسے میں نے ابھی تک استعمال نہیں کیا تھا۔ کل شاکرالقاردی صاحب نے یہ تصویر ارسال کی تو میں نے فاتح کی ارسال کردہ فوٹوشاپ فائل میں ہی فٹ کر کے نیا لوگو بنا دیا۔ :) ساجد: بالائی نیویگیشن مینو کا انتظام عارضی ہے۔...
  3. نبیل

    اسلام پسند عبداللہ گل تر کی کے صدر متخب

    السلام علیکم، میں ابھی تک اس سوال کا جواب تلاش کر رہا ہوں کہ اسلام پسندی سے کیا مراد ہے؟ اور باعمل مسلمان کون ہوتا ہے؟ عبداللہ گل کی اسلام پسندی کا اس کے علاوہ کیا ثبوت ہے کہ ان کی اہلیہ سر پر سکارف لیتی ہیں؟ کیا عبداللہ گل جہادی تنظیموں کی سرپرستی کرتے رہے ہیں؟ کیا عبداللہ گل کو مغرب سے نفرت...
  4. نبیل

    انپیج کے نستعلیق ٹیکسٹ کو کسی شکل میں ڈھالنے کا کیا طریقہ ہے؟

    شکریہ واجد۔ آپ کے نظریات سے اختلاف کے باوجود میں آپ کی وسعت قلبی کا معترف ہوں۔
  5. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ سے متعلق اہم تبدیلیاں!

    السلام علیکم، میں کچھ باتوں کا ذکر کرنا بھول گیا تھا۔ لائبریری ٹیم کے ارکان میں اس کی انتظامیہ کے نام نظر نہیں آ رہے۔ ذیل کے ارکان لائبریری پراجیکٹ کی منیجمنٹ میں شامل ہیں: سیدہ شگفتہ، ماوراء، مہوش علی اور محب علوی علاوہ ازیں منصور قیصرانی لائبریری سائٹ کے منتظم ہیں اور شمشاد بھائی بھی...
  6. نبیل

    لائبریری پراجیکٹ سے متعلق اہم تبدیلیاں!

    السلام علیکم، اس پوسٹ کے ذریعے میں آپ دوستوں کو اردو لائبریری پراجیکٹ کے سلسلے میں کی جانے والی چند اہم تبدیلیوں کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں۔ ۔ سب سے اہم تبدیلی یہ ہے کہ اب لائبریری پراجیکٹ فورمز پر صرف لائبریری ٹیم یوزر گروپ کے ارکان پوسٹ کر سکیں گے۔ البتہ لائبریری پراجیکٹ کی کٹیگری میں...
  7. نبیل

    ایوارڈز 2007

    السلام علیکم، جناب ایوارڈز سسٹم میں نئے ایوارڈ شامل کرنے میں کوئی دیر نہیں لگتی۔ اصل مسئلہ اس مقصد کے لیے مناسب میڈل گرافکس کا ہے۔ مجھے اب تک جتنی گرافکس ملی تھیں وہ تقریباً تمام استعمال ہو چکی ہیں۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اگر آپ کو اس طرح کی گرافکس ملتی ہیں تو مجھے ارسال کر دیں۔ اور اگر...
  8. نبیل

    روزنامہ بوریت کی نشریات معطل!

    اطلاعات کے مطابق آنلائن روزنامہ بوریت کو مزید اپڈیٹ نہیں کیا جائے گا۔ تفصیل پڑھنے کے یہاں کلک کریں۔ روزنامہ بوریت اردو میں اپنی نوعیت کا واحد satire میگزین ہے اور اس طرح اس کی تعطلی قابل افسوس ہے۔ اب شارق خود ہی اس کی وجوہات پر روشنی ڈال سکیں گے۔
  9. نبیل

    اسلام پسند عبداللہ گل تر کی کے صدر متخب

    یہاں خبریں سن کر تو یہی لگ رہا ہے جیسے عبداللہ گل کے انتخاب پر زلزلہ آ گیا ہو۔ یہاں کے جرائد کی گھٹیا رپورٹنگ دیکھ کر روزنامہ امت کا معیار یاد آ جاتا ہے۔ یعنی وہی چیز چھاپی جاتی ہے جو زیادہ سنسنی پھیلائے چاہے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہ ہو۔ عبداللہ گل جو مسلسل ترکی کی یورپی یونین میں شمولیت کے...
  10. نبیل

    انپیج کے نستعلیق ٹیکسٹ کو کسی شکل میں ڈھالنے کا کیا طریقہ ہے؟

    شاکرالقادری صاحب۔۔ جزاک اللہ ۔۔ ماشاءاللہ میں نے آپ کی ارسال کردہ تصویر بھی محفل فورم کی زینت بنا دی ہے۔ :) سچ بتائیں کہ کورل ڈرا کے اس ٹرک کے علاوہ تین سال کے مراقبے میں کائنات کے اور کون کون سے راز آپ پر منکشف ہوئے ہیں۔ :grin:
  11. نبیل

    اسلام پسند عبداللہ گل تر کی کے صدر متخب

    شکریہ کالا پانی۔ میں اسی بارے میں پوسٹ کرنے والا تھا۔ لیکن اسلام پسند سے آپ کی کیا مراد ہے؟ کیا آپ نے مغربی میڈیا پر طنز کیا ہے یا آپ کے پاس عبداللہ گل کی اسلام پسندی کے بارے میں مزید کچھ معلومات ہیں؟ مجھے تو ابھی تک مغربی دنیا اور ترکی کی سیکولر فورسز کی عبداللہ گل کی اندھی مخالفت کی ایک ہی وجہ...
  12. نبیل

    انپیج کے نستعلیق ٹیکسٹ کو کسی شکل میں ڈھالنے کا کیا طریقہ ہے؟

    السلام علیکم، کورل ڈرا اور فوٹوشاپ میں عام ٹیکسٹ ٹول کے ذریعے کسی بھی پاتھ پر ٹیکسٹ لکھا جا سکتا ہے۔ لیکن مجھے ایسا طریقہ درکار ہے جس کے ذریعے انپیج کے نوری نستعلیق والے ٹیکسٹ کو بھی کسی شکل جسے کہ نیم دائرہ (semi-circle) میں لکھا جا سکے۔ انپیج کے ٹیکسٹ کو کورل ڈرا یا فوٹوشاپ میں لے جانا تو...
  13. نبیل

    معلومات درکار ہیں

    بجلی کا بلب نیوٹن نے نہیں تھامس ایڈیسن نے ایجاد کیا تھا۔ مجھے جو ایجادات یاد آ رہی ہیں انہیں ذیل میں لکھ رہا ہوں: ریڈیو : مارکونی ایکس ریز: رونٹجن پرنٹنگ پریس: گٹن برگ ہوائی جہاز: رائٹ‌ برادران سٹیم انجن: جیمز واٹ ریل: جارج سٹیفن سن الیکٹرک جنریٹر/موٹر: مائیکل فیراڈے
  14. نبیل

    لاگ ان

    السلام علیکم، عزیز دوستو، دراصل میں نے کل رات فورم پر یوزر گروپ منیجمنٹ کا آغاز کیا تھا۔ میرا ارادہ پرانے سیٹ اپ کی طرح پراجیکٹس پر کام کرنے والی ٹیمز کے الگ الگ یوزر گروپ بنانے کا ہے۔ میں اپنی جانب سے لائبریری ٹیم گروپ تشکیل دے کر اسے خصوصی سہولیات مہیا کرنا چاہتا تھا لیکن الٹا انہیں لاگ ان...
  15. نبیل

    پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

    شاباش فرضی۔ بہتر ہوگا کہ تم فورم کے مین پیج پر بھی ڈاؤنلوڈ‌ لوڈ پیج کا ایک ربط فورم لنک کی صورت میں فراہم کر دو۔ نیویگیشن کے روابط والی بات کس پوسٹ‌ میں ہوئی تھی؟ اس کا ربط ذرا دوبارہ فراہم کرو۔
  16. نبیل

    پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

    فرضی، ڈاؤنلوڈ پیج کا آئی ایم پورٹل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ تم اسے ایک مرتبہ انسٹال کرچکے ہو تو اس کے لیے ایک فورم لنک بنانا پڑے گا۔ میرا ڈاؤنلوڈ پیج استعمال کرنے کا کوئی ذاتی تجربہ نہیں ہے۔ تلاش کرنے پر مجھے ذیل کے روابط ملے ہیں، انہیں دیکھو...
  17. نبیل

    پشتو سی ایچ موڈ کے لیے مدد درکار!

    فرضی، پہلے تو ٹاپک merge موڈ انسٹال کرنے پر شاباش۔ میں نے سی ایچ موڈ کا ڈاؤنلوڈ پیج موڈ استعمال نہیں کیا ہوا۔ پرانی محفل فورم پر paFilesDB بطور ڈاؤنلوڈ منیجر کے استعمال ہوا ہوا تھا۔ لیکن میرے خیال میں سی ایچ موڈ فورم کے ساتھ اسی کا ڈاؤنلوڈ‌ پیج موڈ‌ استعمال کرنا بہتر ہوگا۔ بہتر ہوگا کہ سی ایچ...
  18. نبیل

    یورپ کے تاریک دور سے تاریک تر، بر صغیر کا دور مولویت

    میں اس پوسٹ کو تاریخ اور فلسفہ کے زمرے میں منتقل کر رہا ہوں۔
  19. نبیل

    وکی لائبریری کا اعلان چسپاں کریں

    السلام علیکم، میں ایک دو روز میں لائبریری سائٹ کے فرنٹ پیج کے سلسلے میں کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ لیکن جب میں نے اس تھریڈ پر آپ لوگوں کی گفتگو دیکھی ہے تو مجھے اپنا میڈیا وکی کے بارے میں علم کافی آؤٹ آف ڈیٹ‌ نظر آنے لگا ہے۔ آپ دوستوں نے تو ماشاءاللہ میڈیا وکی کے استعمال میں بہت عبور حاصل...
  20. نبیل

    میرا کی بورڈ محفل میں پھر دستیاب

    اعجاز اختر صاحب میں نے بخدا ایڈیٹر میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ ہو سکتا ہے کہ بیٹری تبدیل کرنے سے ایڈیٹر ٹھیک چلنے لگے۔ :grin:
Top