نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    افغان شاعر عزیز عزیزی کی ایک نظم کی ابتدائی چار ابیات: دریغا کابُلِ زیبایِ ما با چشمِ خون‌بارش که تیرِ دشمنان پیهم خورد بر قلبِ افگارش همان کابُل که صائب بهرِ توصیفش به استادی سروده شعرِ زیبایی در آن دیوانِ اشعارش "خوشا عشرت‌سرایِ کابُل و دامانِ کهسارش که ناخن بر دلِ گُل می‌زند مژگانِ هر خارش" و...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    برادرِ محترم! یہاں پر فارسی اشعار اردو ترجمے کے ساتھ شریک کیے جاتے ہیں۔ بہر حال، میں اِس بیت کا ترجمہ کر رہا ہوں: حاجی به رهِ کعبه و منِ طالبِ دیدار او خانه همی‌جوید و من صاحبِ خانه حاجی کعبے کی راہ پر رواں ہے، اور میں دیدار کا طالب ہوں؛ وہ خانہ تلاش کرتا ہے اور میں صاحبِ خانہ۔ یہ شیخ بہائی کا...
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    علامہ اقبال نے بھی اِس بیت کی جانب اشارہ کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں: شهرِ کابُل خطّهٔ جنت‌نظیر آبِ حیوان از رگِ تاکش بگیر چشمِ صائب از سَوادش سُرمه‌چین روشن و پاینده باد آن سرزمین (علامہ اقبال) شہرِ کابُل خطّۂ جنت نظیر ہے۔۔۔ تم وہاں کی رگِ تاک سے آبِ حیات حاصل کرو۔۔۔ چشمِ صائب نے اُس کی خاک سے سُرمہ...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) در آتشِ غم دلِ فگارم سوزد در راهِ تو چشمِ انتظارم سوزد بی چهرهٔ همچو لالهٔ نوروزت گُل‌هایِ امیدِ نوبهارم سوزد (صَفَر امیرخان) آتش غم میں میرا زخمی دل جلتا ہے؛ تمہاری راہ میں میری چشمِ منتظر جلتی ہے؛ تمہارے لالۂ نوروز جیسے چہرے کے بغیر میری نوبہار کے گُلِ امید جلتے ہیں۔
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "پشتو کے بہت سے الفاظ دری کے ساتھ مشترک ہیں، نہ صرف اِس لیے کہ دونوں زبانیں قُربت رکھتی ہیں، بلکہ اِس لیے بھی کہ پشتون اور دری گو صدیوں سے ہمسایہ ہیں، اور حالیہ زمانے میں‌ ایک ہی مُلک کے شہری ہیں۔" "افغان پشتو میں شامل بیشتر غیر پشتو الفاظ فارسی سے ماخوذ ہیں، جو یہ حقیقت ظاہر کرتے ہیں کہ دونوں...
  6. حسان خان

    "تازہ تازہ مضامین سے میں نے پشتو شاعری کو معنائی لحاظ سے شیراز اور خُجند (ماوراءالنہر کا ایک...

    "تازہ تازہ مضامین سے میں نے پشتو شاعری کو معنائی لحاظ سے شیراز اور خُجند (ماوراءالنہر کا ایک شہر) کے برابر کر دیا ہے۔" [خوشحال خان خٹک]
  7. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    پشتو شاعری پر فارسی زبان و ادبیات کے اثر کی ایک مثال یہ دیکھیے کہ بابائے پشتو خوشحال خان خٹک اپنے ایک قصیدے میں کہتے ہیں: په تازه تازه مضمون د پښتو شعر په معنا مې د شيراز او د خجند کړ یعنی: تازہ تازہ مضامین سے میں نے پشتو شاعری کو معنائی لحاظ سے شیراز اور خُجند کے برابر کر دیا ہے۔ اِس سے معلوم...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تراشد از دلِ سنگینِ من بت‌خانه را آزر فروزد از شرارِ من چراغِ دیر را ترسا (حزین لاهیجی) آزر بُت خانے کو میرے دلِ سنگیں سے تراشتا ہے؛ راہب دیر کا چراغ میرے شرر سے روشن کرتا ہے۔ × دَیر = مسیحی راہبوں کی اقامت گاہ و عبادت گاہ
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    درین دریایِ بی‌پایان درین طوفانِ شورافزا دل افکندیم بِسْمِ اللهِ مَجْریهَا وَمُرْسَاهَا (حزین لاهیجی) ہم نے اِس بحرِ بے پایاں میں اور اِس طوفانِ شور افزا میں [اپنا] دل ڈال دیا، [کہ] اللہ [ہی] کے نام سے اِس کا جاری ہونا اور رُکنا ہے۔ × مندرجۂ بالا بیت میں عربی عبارت سورۂ ہُود کی آیت ۴۱ سے ماخوذ ہے۔
  10. حسان خان

    پشتو شاعری بھی براہ راست فارسی ادبیات سے متاثر ہے، اور پشتو کا ادبِ عالی فارسی ادبی روایت کی...

    پشتو شاعری بھی براہ راست فارسی ادبیات سے متاثر ہے، اور پشتو کا ادبِ عالی فارسی ادبی روایت کی پیروی میں ترتیب دیے گئے دیوانوں پر مشتمل ہے
  11. حسان خان

    پاکستان کی علاقائی زبانوں میں فارسی شعری انواع کا سب سے زیادہ استعمال پشتو میں ہوا ہے۔

    پاکستان کی علاقائی زبانوں میں فارسی شعری انواع کا سب سے زیادہ استعمال پشتو میں ہوا ہے۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    شہرِ کابُل کے وصف میں کہے گئے قصیدے میں صائب تبریزی کہتے ہیں: خوشا وقتی که چشمم از سَوادش سُرمه‌چین گردد شوم چون عاشقان و عارفان از جان گرفتارش (صائب تبریزی) خوشا وہ وقت کہ جب میری چشم [کابُل] کی خاک سے سُرمہ چُنے گی، [اور] میں عاشقوں اور عارفوں کی طرح از جان و دل اُس کا اسیر ہو جاؤں گا۔
  13. حسان خان

    تہران کی ارمَنی مسیحی اقلیت نے عیدِ قیامتِ مسیح منائی

    عکاس: عرفان کوچاری تاریخ: ۲۷ فروردین ۱۳۹۶هش/۱۶ اپریل ۲۰۱۷ء ماخذ
  14. حسان خان

    تہران کی ارمَنی مسیحی اقلیت نے عیدِ قیامتِ مسیح منائی

    عکاس: محمدرضا عباسی تاریخ: ۲۷ فروردین ۱۳۹۶هش/۱۶ اپریل ۲۰۱۷ء ماخذ
  15. حسان خان

    باکو، جمہوریۂ آذربائجان میں مسیحی اقلیت نے عیدِ قیامتِ مسیح منائی

    اِمروز دنیا کے تمام مشرقی صحیح الاعتقاد کلیسا مسیحی عیدِ قیامتِ مسیح منا رہے ہیں۔ اِس کے دینی مراسم میں بُزرگ سالوں کے ہمراہ بچّوں نے بھی حصہ لیا ہے۔ باکو میں رہنے والے صحیح الاعتقاد مسیحیوں نے کلیسا میں جمع ہو کر تمام شب دینی مراسم پورے کیے۔ عیدِ قیامہ پیغمبر عیسیٰ (ع) کے مصلوب ہونے کے تین روز...
  16. حسان خان

    "اے کابُل! تمہارے کوہساروں کے دامن ہائے پاک کی قسم کہ میں تمہارا چہرہ دیکھنے کے اشتیاق میں...

    "اے کابُل! تمہارے کوہساروں کے دامن ہائے پاک کی قسم کہ میں تمہارا چہرہ دیکھنے کے اشتیاق میں [اپنا] گریبان چاک کرتا ہوں۔"
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    به شوقِ دیدنِ رُویت گریبان چاک می‌سازم به دامن‌هایِ پاکِ کوهسارانت قسم کابُل (الحاج محمد ابراهیم خلیل) اے کابُل! تمہارے کوہساروں کے دامن ہائے پاک کی قسم کہ میں تمہارا چہرہ دیکھنے کے اشتیاق میں [اپنا] گریبان چاک کرتا ہوں۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    کجایی ای وطن ای رشکِ گلزارِ اِرم کابُل که تا دور از تو ماندم دارم از آرام رم کابُل (الحاج محمد ابراهیم خلیل) کہاں ہو؟ اے وطن! اے رشکِ گلزارِ جنّت! اے کابُل!۔۔۔ کہ جب سے میں تم سے دور ہوا ہوں، اے کابُل!، میں آرام سے دور ہوں۔
Top