نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم

    یہ غزل شاہ نیاز بریلوی کی نہیں ہے۔
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفتی که مکن نامِ مرا داخلِ دیوان دیوان که در او نامِ تو نبْوَد به چه کار است (واله داغستانی) تم نے کہا کہ "میرے نام کو دیوان میں داخل مت کرو"؛ جس دیوان میں تمہارا نام نہ ہو، وہ کس کام کا؟
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    هر کس به جهان هست به چیزی سر و کارش ما را به غمِ عشقِ تو جانا سر و کار است (واله داغستانی) ہر شخص کو دنیا میں کسی نہ کسی چیز سے سروکار ہے؛ اے جان! ہمیں تمہارے عشق کے غم سے سروکار ہے۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    'زال' اور 'رُستم' کے درمیان ایک نسبت یہ بھی ہے کہ 'زال' رُستم کے والد کا نام تھا، کیونکہ وہ سفید بالوں کے ساتھ متولّد ہوا تھا۔ میر تقی میر کا یہ اردو شعر دیکھیے: زالِ دنیا کو جن نے چھوڑ دیا وہی نزدیک اپنے رُستم ہے لفظِ 'زال' بنیادی طور پر سفید بالوں والے سال خوردہ و فرتُوت شخص، خصوصاً معمّر...
  5. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    نیم‌فاصله فارسی کے معیاری قواعدِ املاء کے مطابق، 'می‌کُند' جیسے الفاظ میں 'می' اور 'کند' کو نہ 'می کند' کی طرح جدا جدا لکھنا چاہیے اور نہ 'میکند' کی طرح ملا کر لکھنا چاہیے، بلکہ دونوں کے درمیان 'نیم فاصلہ' استعمال کرنا چاہیے، یعنی 'می‌کند' لکھنا چاہیے، جس سے 'می' اور 'کند' ساتھ ساتھ بھی رہیں اور...
  6. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گُویِ سبقت هر که بُرد از دیگران مرد است مرد ورنه هر زالی‌ست رُستم، چون شود میدان تهی (صائب تبریزی) جو بھی شخص [میدان میں] دیگروں سے گُوئے سبقت لے گیا (یعنی دیگروں پر برتری لے گیا)، وہ مرد ہے۔۔۔۔ ورنہ جب میدان خالی ہو جائے تو ہر پِیرزَن ہی رُستم ہے۔ × پِیرزَن = بوڑھی عورت
  7. حسان خان

    فارسی شاعری می‌گذشت از گُل سخن رویِ تو یاد آمد مرا - علی قُلی خان والہ داغستانی (مع ترجمہ)

    می‌گذشت از گُل سخن رویِ تو یاد آمد مرا حَرف می‌رفت از چمن کویِ تو یاد آمد مرا دِی کسی می‌کرد وصفِ ذوالفقارِ حیدری تُندیِ شمشیرِ ابرویِ تو یاد آمد مرا نَکهَتِ سُنبُل شنیدم در چمن رفتم ز هوش عطرِ زلفِ عنبرین‌بویِ تو یاد آمد مرا قصهٔ هاروت را می‌خواند از مُصحف کسی رویِ خوب و چشمِ جادویِ تو یاد آمد...
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دِی کسی می‌کرد وصفِ ذوالفقارِ حیدری تُندیِ شمشیرِ ابرویِ تو یاد آمد مرا (واله داغستانی) دِیروز ایک شخص ذوالفقارِ حیدری کے وصف بیان کر رہا تھا؛ مجھے تمہاری شمشیرِ ابرو کی تیزی و تُندی یاد آ گئی۔ × دِیروز = روزِ گذشتہ، گذشتہ کل، گذرا ہوا کل
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تا دلِ او را توانم نرم کرد مُعجِزِ داود می‌باید مرا (واله داغستانی) مجھے داؤد (ع) کے معجزے کی حاجت ہے تاکہ میں اُس کے دل کو نرم کر سکوں۔
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از فُنونِ شعر فنِّ بهترین آمد غزل چون نکورویان که در صورت بِه‌اند از جنّ و اِنس (عبدالرحمٰن جامی) شعر کی اَقسام میں سے بہترین قِسم غزل ہے زیبا رُویوں کی طرح، کہ جو صورتاً جنّ و اِنس سے بہتر ہیں
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    رفتی و بیتِ مَقدِس گردید دل ز یادت باز آ و دیده‌ام را بیت‌الحرام گردان (واله داغستانی) تم چلے گئے اور تمہاری یاد سے [میرا] دل بیت المقدّس ہو گیا؛ واپس آ جاؤ اور میری چشم کو بیت الحرام بنا دو۔
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تحصیلِ علم و دانش خوش بود لیک واله عشقِ جنون‌طبیعت فرصت نداد ما را (واله داغستانی) اے والہ! علم و دانش کی تحصیل [ایک] خوب [چیز] تھی، لیکن عشقِ جنوں فطرت نے ہمیں فرصت نہ دی۔
  13. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "اکثر پشتونوں کو اپنی قبائلی وابستگی کا بہت زیادہ احساس ہوتا ہے، اگرچہ کابُل اور ہِرات نقلِ مکانی کر جانے والے بہت سے پشتونوں کا اپنے قبیلوں سے تعلق منقطع ہو جانے کے بعد اُن کی زندگی سے قبائلی نظام ختم ہو چکا ہے۔ اِن نژادی پشتونوں میں سے کئی افراد اب پشتو نہیں بولتے، اگرچہ وہ پشتون کے طور پر...
  14. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    "اگرچہ پشتو افغانستان کی ایک قومی زبان ہے، لیکن مُعاشرتی وقار کے اعتبار سے وہ دری (فارسی کے ایک لہجے) سے زیریں تر ہے۔ شُورَوی قبضے سے قبل، پشتو کو 'برابر و ہم پایہ' کرنے کی چند کوششیں کی گئی تھیں: عوامی مکاتب میں دری گو بچّوں کے لیے پشتو کی تدریس لازمی تھی، اور دری گو سرکاری حُکّام پشتو کے...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نِگَریدن = نگاہ کرنا "یا دیده و بعد از تو به رویی نِگَریده‌ست"
  16. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    کَرْگَدَن فارسی زبان میں گینڈے کو کرگَدَن کہتے ہیں۔ ذوالفقارت گر بدیدی کرگَدَن در روزِ جنگ کاه گشتی در زمان گر کوه بودی کرگَدَن (سنایی غزنوی) اگر کرگَدَن (گینڈا) بہ روزِ جنگ تمہاری ذوالفقار دیکھ لیتا تو اگرچہ وہ کوہ ہوتا، فوراً کاہ ہو جاتا۔ کرگَدن = گینڈا؛ کوہ = پہاڑ؛ کاہ = تِنکا جالب یہ ہے کہ...
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    سنایی غزنوی حضرتِ علی (رض) کی مدح میں کہتے ہیں: ذوالفقارت گر بِدیدی کرگَدَن در روزِ جنگ کاه گشتی در زمان گر کوه بودی کرگَدَن (سنایی غزنوی) اگر کرگَدَن (گینڈا) بہ روزِ جنگ تمہاری ذوالفقار دیکھ لیتا تو اگرچہ وہ کوہ ہوتا، فوراً کاہ ہو جاتا۔ × کَرگَدَن = گینڈا؛ کوہ = پہاڑ؛ کاہ = تِنکا
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دانی که چون همی‌گُذَرانیم روزگار؟ روزی که بی تو می‌گُذَرد روزِ محشر است (سعدی شیرازی) [کیا] تم جانتے ہو کہ ہم کیسے زمانہ گذارتے ہیں؟ جو روز تمہارے بغیر گذرتا ہے، روزِ محشر ہے۔
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر مُدّعیان نقش ببینند پری را دانند که دیوانه چرا جامه دریده‌ست (سعدی شیرازی) اگر دعویٰ کرنے والے [بدخواہ] افراد [اُس] پری کا نقش دیکھ لیں تو جان جائیں گے کہ دیوانے نے کیوں [اپنا] جامہ پھاڑا ہے۔
  20. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گفته بودی که شوم مست و دو بوست بِدهم وعده از حد بِشُد و ما نه دو دیدیم و نه یک (حافظ شیرازی) تم نے کہا تھا کہ "میں مست ہو جاؤں گا اور تمہیں دو بوسے دوں گا"؛ وعدے [کا زمانہ] حد سے گذر گیا، [لیکن] ہم نے نہ دو دیکھے اور نہ ایک۔
Top