جس طرح اردو میں نظری لحاظ سے کس بھی اِسم یا صفت کے ساتھ 'نا' متّصل کر کے مصدر بنایا جا سکتا ہے مثلاً 'فارسیانا، عجمنا، عربنا، کرکٹنا، فٹبالنا، بہترنا، نِجاتنا، لِباسنا، حکومتنا' وغیرہ، اُسی طرح فارسی میں بھی اِس چیز کا امکان موجود ہے کہ کسی بھی اسم یا صفت کے آخر میں مصدر ساز لاحقہ 'یدن' لگا کر...