نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ارمَنی شاعر ادوارد حق‌وردیان کی ایک نظم کا فارسی ترجمہ: روزهایم را چون رویایی بی‌معنا به دیوار نیستی كوبیدم نمی‌دانستم كه جسد خونین‌شان را باید در قلبم دفن كنم (ادوارد حق‌وردیان) مترجم: واهه آرمن میں نے اپنے ایّام کو ایک بے معنی خواب کی طرح دیوارِ عدم پر دے مارا میں نہیں جانتا تھا کہ اُن کے...
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آب و آتش خلافِ یک دگرند نشنیدیم عشق و صبر انباز (سعدی شیرازی) آب و آتش ایک دوسرے کی ضد ہیں؛ [اِسی لیے] ہم نے [کبھی] عشق و صبر کا [باہم] ہمراہ ہونا نہیں سنا۔
  3. حسان خان

    اسکین دستیاب چند کتب

    اردو خوشحال خان خٹک: سوانحِ حیات فارسی دیوانِ قصائدِ ملا حسن آرانی (داعی) دویمین سفرنامۂ مبارکۂ ہمایونی - مظفرالدین شاہ قاجار دیوانِ بدیع الزمان فروزانفر دیوانِ پریش شہرضایی برہان السالکین - میرزا عبدالحسین ذوالریاستین نعمت اللہی مونس علی شاہ ترخان نامہ تاریخِ عبرت افزا - محمد حسن حسینی...
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در دلم بود که جان بر تو فِشانم روزی باز در خاطرم آمد که متاعی‌ست حقیر (سعدی شیرازی) میرے دل میں تھا کہ میں ایک روز تم پر [اپنی] جان افشاں کروں گا۔۔۔ لیکن پھر میرے ذہن میں آیا کہ یہ تو ایک حقیر متاع ہے۔
  5. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    أَلَيْسَ الصَّدْرُ أنْعَمَ مِنْ حَرِيرٍ فكَيْفَ القَلْبُ أصْلَبُ مِنْ حَدِيدِ (سعدی شیرازی) کیا [تمہارا] سینہ ریشم سے زیادہ لطیف و نرم نہیں ہے؟۔۔۔ پس کیسے [تمہارا] دل آہن سے زیادہ سخت ہے؟ × یہ بیت سعدی شیرازی کے ایک عربی قصیدے سے ماخوذ ہے۔
  6. حسان خان

    عربی شاعری مع اردو ترجمہ

    إنِّي لَمُسْتَتِرٌ مِنْ عَيْنِ جِيرانِي واللهُ يَعْلَمُ إسْرارِي وَإعْلانِي (سعدی شیرازی) میں اپنے ہمسایوں کی چشم سے یقیناً پوشیدہ ہوں، [لیکن] خدا میرے پنہاں و آشکار کو جانتا ہے۔ × یہ عربی بیت 'گلستان' میں ہے۔
  7. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر آن‌ها که می‌گفتمی، کردمی نکو‌سیرت و پارسا بودمی (سعدی شرازی) میں جو چیزیں کہا کرتا تھا، اگر اُنہیں کرتا بھی، تو میں نیک سیرت و پارسا شخص ہوتا۔
  8. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صائب تبریزی اپنی ایک غزل کے مقطع میں کہتے ہیں: هنگامهٔ اربابِ سخن چون نشود گرم صائب سخن از مولویِ رُوم دراَفکَنْد (صائب تبریزی) اربابِ سخن کا ہنگامہ کیوں نہ گرم ہو؟ [کہ] صائب نے مولانا رومی کا ذکر چھیڑا ہے۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) هنگامهٔ نَکهَتِ بهار است امشب دل مستِ وصال و حُسنِ یار است امشب از شرم و حیا و بوسهٔ لب‌سوزم رُخسارهٔ یار لاله‌زار است امشب (صَفَر امیرخان) اِس شب بہار کی خوشبو کا ہنگامہ و اِزدِحام ہے؛ اِس شب [میرا] دل وصال و حُسنِ یار سے مست ہے؛ شرم و حیا اور میرے لب سوز بوسے سے اِس شب یار کا رُخسار...
  10. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) دردا، که گُلِ بهارِ من زرد شده پژمُرده ز گَردِ حسرت و درد شده کاشانهٔ دل کُویِ فرح‌مندان بود این لحظه ز هَجرِ دوستان سرد شده (صَفَر امیرخان) افسوس! کہ میرا گُلِ بہار زرد ہو گیا ہے؛ [اور] حسرت و درد کی گَرد سے پژمُردہ ہو گیا ہے؛ [میرا] کاشانۂ دل شاد و مسرور افراد کا کُوچہ تھا؛ [لیکن] اس...
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) از عشقِ تو مثلِ لاله داغم، ای گُل آتش‌به‌سری مثلِ چراغم، ای گُل چون بادِ بهار می‌روی کُوی به کُو امّا نکنی گذر ز باغم، ای گُل (صَفَر امیرخان) اے گُل! تمہارے عشق سے میں لالہ کی طرح داغ ہوں؛ اے گُل! میں چراغ کی ظرح آتش بہ سر ہوں؛ تم بادِ بہار کی طرح کوچہ بہ کوچہ جاتے ہو؛ لیکن، اے گُل!، تم...
  12. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    پیراهنی، که در تنِ ما بوده قرن‌ها این گُرگ‌هایِ گُشنه، بِبین، چاک کرده‌اند (فردوس اعظم) جو پیرہن ہمارے تن پر صدیوں سے تھا، اُسے اِن بھوکے گُرگوں نے، دیکھو، چاک کر دیا ہے۔ × گُرگ = بھیڑیا × شاعر کا تعلق تاجکستان سے ہے۔
  13. حسان خان

    فارسی شاعری منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم

    کسی مجہول و غیر معروف شاعر کا ہو گا، کیونکہ کہیں شاعر کا نام نہیں مل سکا۔ ہاں، کچھ جگہوں پر لوگوں نے اِسے شاہ نیاز بریلوی اور مولانا رومی سے منسوب ضرور کیا ہے، لیکن اِس کی کوئی حیثیت نہیں، اور دونوں کے دیوانوں میں یہ غزل موجود نہیں ہے۔
  14. حسان خان

    زبانِ عذب البیانِ فارسی سے متعلق متفرقات

    ماوراءالنہر میں 'انتظار' منتظر کے معنی میں، جبکہ 'انتظاری' انتظار کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ "قریب نیم ساعت می‌شود انتظارم، که کَی به زنگم جواب می‌دهی..." میں تقریباً نیم ساعت سے منتظر ہوں کہ تم کب میری کال کا جواب دو گے۔" "سرِ رهِ تو نشسته‌ام در انتظاری" "میں تمہاری راہ کے کنارے انتظار میں...
  15. حسان خان

    فارسی شاعری منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم

    یہ غزل ایرانی آواز خواں علی رضا افتخاری کی آواز میں سنیے: http://dl.gala2music.com/1394/music/mp3/07/khatereh 3/53/alireza_eftekhari-manam_aan_nyazmandi_ke_be_to_nyaz_darad.mp3
  16. حسان خان

    فارسی شاعری منم آن نیازمندی که به تو نیاز دارم

    شاعر کا نام نہیں مل سکا۔
  17. حسان خان

    میرا پسندیدہ ترین افغان شہر ہِرات ہے، اور میں وہاں زندگی بسر کرنا پسند کروں گا۔

    میرا پسندیدہ ترین افغان شہر ہِرات ہے، اور میں وہاں زندگی بسر کرنا پسند کروں گا۔
  18. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) بس تیره‌شبِ فصلِ تَمُوز آخر شد بس عالَمِ درد و داغ و سوز آخر شد یک عمرِ دراز انتظارت بودم نوبت که به ما رسید، روز آخر شد (صَفَر امیرخان) موسمِ گرما کی کتنی ہی تاریک شبیں ختم ہو گئیں؛ درد و داغ و سوز کے کتنے ہی عالَم ختم ہو گئے؛ میں ایک طویل عمر سے تمہارا منتظر تھا؛ [لیکن] جب باری ہم تک...
  19. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    (رباعی) یک روز دلم برایِ تو سوخته بود آتش به تنورِ سینه افروخته بود در بوسه‌گهِ رُویِ تو با شور و هوس حَرف و سبقِ عاشقی آموخته بود (صَفَر امیرخان) ایک روز میرا دل تمہارے لیے جلا تھا؛ [اور] سینے کے تندور میں آتش روشن کی تھی؛ [اور] تمہارے چہرے کی بوسہ گاہ میں اُس نے ہیجان و اشتیاق کے ساتھ عاشقی کا...
  20. حسان خان

    میں تاجکستان نقلِ مکانی کر کے وہاں کا شہری بن جانا اور وہاں کی آبادی میں لساناً و ثقافتاً ضم ہو...

    میں تاجکستان نقلِ مکانی کر کے وہاں کا شہری بن جانا اور وہاں کی آبادی میں لساناً و ثقافتاً ضم ہو جانا چاہتا ہوں۔
Top