نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    ۔ ۔ ۔ وجہ نوید

    شادی سے پہلے تک آم مجھے بھی بہت پسند تھے بلکہ حد سے زیادہ پسند تھے۔ پھر شادی ہو گئی تو علم ہوا کہ بیوی کو بھی آم بہت پسند ہیں، پھر بچے ماں کے زیرِ سایہ پروان چڑھے تو وہ بھی آم کے شیدائی۔ آم مجھے اب بھی پسند ہیں لیکن بیوی بچوں کی فرمائشیں میرا بھرتہ نکال دیتی ہیں سو آموں کی اس "محبت" میں اچھی...
  2. محمد وارث

    ۔ ۔ ۔ وجہ نوید

    کیا بات ہے زیدی صاحب، آم دیکھتے ہی آپ کی طبیعت بھی جوبن پر آ گئی۔ کچھ سیزن آموں کے ایسے ہی لگ گئے تو مرزا غالب کو مات کر دیں گے آپ :)
  3. محمد وارث

    آپ کا قد، وزن اور عمر!

    روٹی، پراٹھا، ڈبل روٹی ہمیشہ براؤن ہی کھانی چاہیے کیونکہ اس براؤن آٹے (یعنی جیسا خود پسوایا ہوتا ہے) میں کئی ایک قسم کی مفید چیزیں ہوتی ہیں لیکن سفید آٹے میں یہ سب کچھ نکال لیا گیا ہوتا ہے۔ براؤن یا قدرتی آٹے میں فائبر (غذائی ریشہ) ہوتا ہے جو انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اس کے علاوہ کئی...
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    نکند بندۂ مجبور گناہے امّا ادب آں است کہ در پیشِ تو ملزم باشد نظیری نیشاپوری بندۂ مجبور کوئی بھی گناہ نہیں کرتا لیکن ادب (کا تقاضیٰ) یہی ہے کہ تیرے سامنے وہ ملزم (کی طرح کھڑا) ہوتا ہے۔
  5. محمد وارث

    محبت کے رمز

    یہ دل لگانے کا مشورہ بھی خوب ہے، کسی عوامی شاعر نے کہا ہے کہ دل لگایا تھا دل لگی کے لیے بن گیا روگ زندگی کے لیے یقینا بیچارے کی شادی ہو گئی ہوگی :)
  6. محمد وارث

    شعر برائے اصلاح

    پہلا مصرع مفعول مفاعلن فعولان ہے یعنی اصل بحر کا وزن تو مفعول مفاعلن فعولن ہے لیکن تسبیغ کی وجہ سے فعولان ہوا۔ دوسرے مصرعے کا وزن تسکین اوسط سے حاصل ہوا یعنی مفعول مفاعلن فعولن کی جگہ مفعولن فاعلن فعولن۔ اور جیسا کہ قریشی صاحب نے کہا، اس بحر میں ان اوزان کو ایک ہی شعر میں جمع کرنا جائز ہے۔
  7. محمد وارث

    تعارف تعریف

    خوش آمدید یاسر صاحب!
  8. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ (فائنل)

    پہلے دن صرف 69 اوورز کا کھیل ہی ہو سکا، پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 169 اسکور۔ پاکستان کا رن ریٹ تھوڑا کم ہے لیکن اچھی بات یہ ہے کہ آٹھ وکٹیں باقی ہیں۔ کم از کم چار سو کے قریب اسکور کرنا چاہیے یہاں سے۔
  9. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    مطلع بھی میری نظر میں کچھ تبدیلی چاہتا ہے۔ یعنی اے علی تجھ سا جہاں میں مرتضیٰ کوئی نہیں تجھ سا مُرتضیٰ کوئی نہیں کا محل تب ہو جب دنیا میں بہت سارے مُرتضیٰ ہوں جب کہ ایسا نہیں ہے بلکہ علی شیرِ خدا ہی واحد مُرتضیٰ کے طور پر مشہور ہیں۔ اگر لوگوں کے نام مرتضی ہیں تو وہ انہی کے نام کی وجہ سے ہیں...
  10. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    مُطلبی شعر میں فاعلاتن کے وزن پر بندھا ہے یعنی مُط طَ لا بی، میرے خیال میں اس کا صحیح وزن مُفتَعِلُن ہے یعنی مُط طَ لَ بی۔
  11. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث بھائی کے 19000 مراسلے

    شکریہ فرحت۔ بس ملا کی دوڑ اب مسجد تک ہی رہ گئی ہوئی ہے یا پھر ادھر ادھر چٹکلے :)
  12. محمد وارث

    کرتار پور صاحب

    دراصل انتہا پسند تو ہر جگہ ہوتے ہیں، مثال کے طور پر جب سکھ اپنے مذہب کی تاریخ بیان کرتے ہونگے تو وہ ان واقعات کو کیسے کیسے نہ بیان کرتے ہونگے۔ سکھوں کے لیے دو ہی چیزیں مقدس ہیں، ایک ان کے دس گورو دوسرا ان کا گولڈن ٹمپل۔ کئی گورو اور ان کے خاندان کے لوگ مغلوں کے ہاتھوں قتل ہوئے اور پھر اٹھارویں...
  13. محمد وارث

    کرتار پور صاحب

    بغیر کسی تعصب کے، صرف معلومات کے لیے، کسی بھی مذہب کے راہنماؤں کا قتل دوسرے مذہب والوں کے ہاتھوں یقینا ایک ازلی دشمنی کی بنیاد رکھے گا۔ سکھوں کے گورو جو مغلوںکے ہاتھوں قتل ہوئے: سکھوں کے پانچویں گورو، گورو ارجن دیو کو جہانگیر نے قید کیا تھا اور قید ہی میں قتل ہوئے۔ سکھوں کے نویں گورو، گورو تیغ...
  14. محمد وارث

    تعارف میری پہچان

    خوش آمدید عبدالرحمٰن صاحب!
  15. محمد وارث

    ۔ ۔ ۔ وجہ نوید

    آپ بھی کامل کمال کرتے ہیں اکمل صاحب۔ آپ کو آموں کی دید یعنی عید مبارک ہو۔ عید اُوناں جنہاں دید 'امباں' دی :)
  16. محمد وارث

    آج کی تصویر

    جدید فارمیسی، کیا دوائیں ہیں، کیسے کیسے بھوت اتر سکتے ہیں ان سے :)
  17. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بر ضعیفاں ظلم کردن ظلم بر خود کردن است شعلہ ہم بے بال و پر شد تا خس و خاشاک سوخت صائب تبریزی کمزور لوگوں پر ظلم کرنا دراصل خود اپنے آپ پر ظلم کرنا ہے، جب خس و خاشاک جل گئے تو (اُن کو جلانے والا) شعلہ خود بھی کمزور اور ناتواں ہو گیا اور بجھ گیا۔
  18. محمد وارث

    دکنی محاورات ‘کہاوتیں اور ضرب الامثال ۔ از۔ ڈاکٹرعطا اللہ خان انڈیا

    رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تُو اُستاد ذوق
Top