نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    چند سوالات

    اس کو الف کا ایصال نہیں کہتے، ایصال کا مطلب ہوتا ہے بھیجنا، بلکہ الف کا اتصال کہتے ہیں یعنی ملانا، وصل کرانا۔ الف کا اسقاط بھی کہتے ہیں یعنی الف کو گرا دینا۔ دو شرطیں ہیں ا۔ جس الف کو گرانا ہے یا اتصال کرانا اس کے بالکل پیچھے حرفِ صحیح ہو، حرف علت (الف، و، ی، ہمزہ) نہ ہو۔ 2۔ پچھلا حرف ساکن...
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صلح کردیم من و غیر، دریں بُود صلاح زانکہ جنگِ من و اُو باعثِ رسوائیِ تست ملک قُمی میں نے غیر نے صلح کر لی اور اسی میں مصلحت اور بھلائی تھی کیونکہ میری اور اُس کی جنگ تیری رُسوائی کا باعث ہے۔
  3. محمد وارث

    آ کر قریب دیکھو نظاروں کے آس پاس

    کیا اچھی غزل ہے ظہیر صاحب قبلہ، لاجواب۔
  4. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ (فائنل)

    ان دونوں کے جانے کا افسوس ہے لیکن دل خوش ہو گیا اس فتح سے :)
  5. محمد وارث

    یہ تو حالت بیچارے شوہروں، قید بامشقت پر بھی الحمد للہ کہنا لازم ہے! بہرحال مبارک ہو، ایک دو ماہ...

    یہ تو حالت بیچارے شوہروں، قید بامشقت پر بھی الحمد للہ کہنا لازم ہے! بہرحال مبارک ہو، ایک دو ماہ کے بعد میرے بھی سترہ سال ہو رہے ہیں، "الحمدللہ"۔ :)
  6. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر نمی چینم گُلِ شادی، خوشم با خارِ غم زانکہ من دیوانہ ام، گُل را نمی دانم ز خار بابا فغانی شیرازی اگر میں خوشی کے پھول نہیں چُنتا تو غموں کے کانٹوں کے ساتھ ہی خوش ہو جاتا ہوں، اور وہ اِس وجہ سے کہ میں دیوانہ ہوں، میں پھولوں اور کانٹوں کے درمیان کوئی فرق نہیں جانتا۔
  7. محمد وارث

    سنا ہے حسن کو سب آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

    کیا کہنے راجا صاحب محترم، کیسے دھڑکتے ہوئے اور پھڑکتے ہوئے اشعار ہیں، اور خانگی اُمور پر آپ نے جو جگ بیتی بیان کی ہے بس ہمیں بھی پھڑکا گئی، واللہ :)
  8. محمد وارث

    کچھ نہ کچھ اس کو بھی جو غم ہوتا دردِ ترکِ وفا تو کم ہوتا

    راجا صاحب مجھے لگتا ہے یہاں آپ کو تھوڑا تسامح ہوا ہے۔ عربی فارسی ترکی تراکیب تو آپس میں شیر و شکر ہیں۔ ان تراکیب سے تو لغات بھری پڑی ہیں، غالب کا ایک مصرع دیکھیے ظلمت کدے میں میرے شبِ غم کا جوش ہے اس میں ظلمت عربی ہے کدہ فارسی، ظلمت کدہ عربی فارسی ترکیب۔ شب فارسی ہے غم عربی، شبِ غم فارسی...
  9. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    جی انہوں نے تو لکھا ہے کہ گاہے حرفِ قسم کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے، اگر یوں ہے تو پھر مناسب ہے :)
  10. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    باخدا کا مطلب ہے خدا کے ساتھ، قسم کے لیے جو الفاظ استعمال ہوتے ہیں وہ بخدا لکھا جاتا ہے۔ باخدا اور بخدا میں تفریق ضروری ہے، سو دوسرے مصرعے میں ترمیم بھی :)
  11. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    راجا صاحب واللہ 'پانی پانی ہوگیا'، اللہ اکبر۔
  12. محمد وارث

    براے اصلاح

    راجا صاحب یہاں پر "پُر مزاح" کی ریٹنگ بنتی ہے، واللہ :)
  13. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    مانند، ہمتا، ذات میں برابر وغیرہ۔
  14. محمد وارث

    مبارکباد محمد وارث بھائی کے 19000 مراسلے

    شکریہ جاسمن صاحبہ! شکریہ سیدہ محترمہ!
  15. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    ویسے 'کفو' کو بھی دیکھنا چاہیے، لغات میں یہ کُف،و یعنی فاع کے وزن پر ہے، ایک جگہ کَفُو بھی دیکھا جیسا کہ اس شعر میں ہے۔
  16. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    ایک تو یہ ہاشم کے پہلے کر دیں کہ وہ پہلے تھے، دوسرا یہ کہ ایک رکن کم ہے، یوں دیکھ لیں ذرا خاندانِ ہاشم و مُطلب میں ہیں اُن کے کفو
  17. محمد وارث

    پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

    دنیا کی 'نار' سے جی، اللہ ہمیں بچائے حوروں کے ساتھ تھا میں، اب دُور ہو گیا ہوں :)
  18. محمد وارث

    پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

    یہ تو اب آپ زیدی صاحب کا دل رکھنے کے لیے ایسا کہہ رہے ہیں :)
  19. محمد وارث

    پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

    کنجوسی کیا، اُسے لاکھ سمجھایا کہ ابھی اچھی کوالٹی کے کھانے والے نہیں مگر۔۔۔۔۔۔۔افسوس بُھولا جو آم لانا، بیوی نے کھولا تھانہ مر مٹ گیا ہوں لو جی مغفور ہو گیا ہوں
Top