یہ ایک مشکل سوال ہے۔ عموما اس طرح نہیں کیا جاتا بلکہ وہ الفاظ جن کہ آخر میں ہمزہ اور یے ہوتی ہے جیسے "ہوئی" یا "ہوئے" وغیرہ ان کی یے گرائی جا سکتی ہے اور سمجھا یہ جاتا ہے کہ ہمزہ گرایا۔
جی ہاں واقعی توبہ توبہ، میرا بڑا بیٹا دسویں میں ہے، اگلے سال انشاءاللہ فرسٹ ایئر میں چلا جائے گا۔ بیوی کہتی ہے شرم کرو، تم نے اس عمر میں سگریٹ شروع کیے تھے، اب اگر وہ پینے لگ گیا تو؟ اور میں وہی کہتا ہوں جو ہمیشہ کہتا ہوں، "تم ہو ناں" :)
یادش بخیر، جب اٹھائیس سال پہلے فرسٹ ایئر میں سگریٹ شروع کیے تھے تو چند ایک دوست نسوار بھی کھانے لگے تھے، انہوں نے بہت کوشش کی مجھے بھی نسوار کھلانے کی لیکن طبیعت نہیں مانی، الحمد للہ :)
اور قبلہ یاسر صاحب کیا آپ میرا امتحان لے رہے ہیں؟ "درست" سے مجھے یہی لگا، اگلی بار ڈر رہا ہوں آپ لکھ دیں گے "نادرست"۔ یا آپ "شکریہ" کی جگہ "درست" ہی کہتے ہیں :LOL:
میں نے سری لنکا میں راجیو گاندھی پر گارڈ آف آنر لیتے ہوئے سری لنکن فوجی کا حملہ 1987ء میں ٹی وی پر دیکھا تھا اور تب سے تامل ٹائیگرز میرے مطالعے یا انفارمیشن والی فہرست میں ہیں۔ آپ نے یقینا معلومات میں اضافہ ہی کیا، میں تو جھک ہی مارتا رہا :)
بحر صحیح ہے لیکن اشعار بہتری چاہتے ہیں۔
یہ فردوسی کے شاہنامے کی بحر ہے متقارب مثمن محذوف اور اصل ارکان 'فعولن فعولن فعولن فَعِل' ہیں۔ آخری رکن میں فَعِل کی جگہ فعول بھی آ سکتا ہے۔
آقا سے الف گرانا جائز نہیں ہے۔