نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    مبارکباد سیدہ شگفتہ کے 28000 مراسلے!

    آپ کو مبارک ہو سیدہ شگفتہ، ماشاءاللہ :)
  2. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    در آتشِ عشق انجم و افلاک نسوزند در مطبخِ سلطاں خس و خاشاک نسوزند ابوالفیض فیضی دکنی عشق کی آگ میں انجم اور افلاک نہیں جلتے (بلکہ اشرف المخلوقات جلتے ہیں)، بادشاہ کے مطبخ (باورچی خانے) میں گھاس پھونس نہیں جلتے (بلکہ اچھی قسم کی لکٹری جلتی ہے)۔
  3. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    یہ بے وزن ہو گیا۔ رستمِ زماں کی وجہ سے۔
  4. محمد وارث

    پھر اپنے آپ سے میں مجبور ہوگیا ہوں

    میں آج صبح اپنی بیوی کو لے کر بچوں کے اسکول گیا تھا، راستے میں اُس نے 'آم' دیکھ لیے، بس میری تو شامت ہی آ گئی۔ پہلا سوال تو یہ تھا کہ تم نے اب تک مجھ سے چھپایا کیوں ہوا تھا کہ آم آ گئے ہیں۔ لو بھلا، یہ کوئی میرا دوسرا نکاح تھا جو میں اُس سے چھپا کر رکھتا، اللہ اکبر :)
  5. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    اپنی اتنی قسمت کہاں سید صاحب محترم :)
  6. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    مصرعے کی ساری بنت تبدیل کرنے پڑے گی، مطلبی تو کسی طور اس بحر میں نہیں آئے گا کیونکہ اس بحر میں فاعلاتن ہے اور مطلبی مفتعلن ہے لیکن 'مُطلب' آ جائے گا، اس کے ساتھ خانوادہ وغیرہ اس طرح کے الفاظ استعمال کر کے دیکھ لیں :)
  7. محمد وارث

    براے اصلاح

    کچھ جمع کی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو واحد استعمال ہوتی ہے جیسے فوج، قوم، امت وغیرہ۔ لیکن فصیح "ساری قوم منتظر ہے" ہوگا نہ کہ "سبھی قوم منتظر ہے"۔
  8. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    مزید یہ کہ مطلع کا دوسرا مصرع بھی کچھ بہتری چاہتا ہے کیونکہ لاکھ سلطاں ہیں، مگر شیرِِ خدا کوئی نہیں اس میں شیرِ خدا کے ساتھ سلطان کا تلازمہ صحیح بنتا نہیں، گو سلطان کا ایک مطلب طاقت ور بھی ہوسکتا ہے لیکن سلطان کا عمومی مطلب حکمران ہے جب کہ شیر خدا کا لقب حضرت علی کو اپنی بہادری اور شجاعت کی...
  9. محمد وارث

    مدحتِ حیدر

    جی آ تو جائے گا لیکن مطلبی کی بات کچھ اور ہے۔ عبدِ مناف قبیلہ ایک وسیع قبیلہ ہے جب کہ مطلبی میں حضورِ پاک اور حضرت علی کی نسبت بہت قریب کی ہے۔
  10. محمد وارث

    براے اصلاح

    گو نعت میں حضورِ پاک کو تُو، تمھارا وغیرہ سے بھی یاد کیا جاتا ہے، کچھ اس پر بھی اعتراض کرتے ہیں لیکن کچھ کہتے ہیں کہ جہاں 'مجبوری' ہو وہاں استعمال کر بھی لیں تو جائز ہے لیکن جہاں ایسے خطاب سے بہ آسانی بچا جا سکتا ہے وہاں بچنا چاہیے۔ 'دیکھو' کی جگہ 'دیکھیں' کرنے سے صیغہ بدل جائے گا اور وزن پر بھی...
  11. محمد وارث

    براے اصلاح

    اس شعر میں 'دھیان' کا وزن غلط بندھا ہے۔دھیان یہاں 'فعول' پر بندھا ہے جب کہ اس کا اصل وزن فاع یعنی 'دان' ہے، وجہ یہ ہے کہ دو چشمی ھ کا سرے سے کوئی وزن ہوتا ہی نہیں اور اس میں 'یے' مخلوط ہے اور اس کا بھی عروضی وزن نہیں ہوتا سو باقی صرف 'دان' یا فاع بچتا ہے۔ میرزا یاس یگانہ چنگیزی: یہ کنارہ چلا...
  12. محمد وارث

    آپ کو بھی مبارک ہو زیدی صاحب، یہ فرمائیے جشن میں آم تھے یا نہیں :)

    آپ کو بھی مبارک ہو زیدی صاحب، یہ فرمائیے جشن میں آم تھے یا نہیں :)
  13. محمد وارث

    آج کی تصویر

    ع - شوق ہر رنگ رقیبِ سر و ساماں نکلا :)
  14. محمد وارث

    جگر ساقی کی ہر نگاہ پہ بل کھا کے پی گيا - جگر مراد آبادی

    یوں تو پھر خلیل صاحب جو بھی کلام یا سخن باوزن ہے وہ نظم ہی ہوتا ہے :)
  15. محمد وارث

    سر جی دوسرا سال ہے کہ میں ناظم نہیں رہا۔ آپ کسی ناظم سے رابطہ کریں یا مراسلہ رپورٹ کریں،...

    سر جی دوسرا سال ہے کہ میں ناظم نہیں رہا۔ آپ کسی ناظم سے رابطہ کریں یا مراسلہ رپورٹ کریں، انتظامیہ درست کر دے گی :)
  16. محمد وارث

    جگر ساقی کی ہر نگاہ پہ بل کھا کے پی گيا - جگر مراد آبادی

    اس کلام کا سارا چال چلن 'غزل' والا ہے، وہی مطلع، وہی مقطع، وہی ہر شعر اپنے آپ میں مکمل۔ کوئی شعر اُٹھا لیں، اپنے آپ میں ایک 'یونٹ' ہے اور علیحدہ سے پڑھا، لکھا، گنگنایا جا سکتا ہے، نظم کی طرح دوسرے اشعار کو ساتھ ملانے کی ضرورت ہی نہیں۔ ہاں یہ کہ خیال مسلسل ہے، یعنی غزلِ مسلسل ہے سو اس کو عنوان دے...
  17. محمد وارث

    آج کی تصویر

    جُوتا تھیراپی کے بعد حاضر ہے کھال اُتروائی ٹریٹمنٹ :)
  18. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    تو بصد رنگ بر آ، شیوۂ ما سوختن است شمع بسیار ولے مشربِ پروانہ یکیست چندر بھان برہمن تو چاہے سو سو رنگوں میں ظاہر ہو ہمارا شیوہ جلنا ہی ہے کہ شمعیں تو بہت سی ہیں لیکن پروانے کا مشرب ایک ہی ہے۔
  19. محمد وارث

    ایران میں صائب تبریزی کی دوبارہ مقبولیت کا ایک سبب شبلی نعمانی تھے

    علامہ شبلی برصغیر کے چند فضلاء میں سے ہیں جن کی ایران میں بہت توقیر کی جاتی ہے، "شعر العجم" فارسی میں ترجمہ بھی ہو چکی ہے۔ علامہ شبلی ایک ہمہ جہتی شخصیت تھے، مؤرخ، محقق، نقاد، عالم، ادیب، شاعر، مدیر، مدرس۔ برصغیر میں عموماً اپنے ایک شاہکار "سیرت النبی" ہی کی وجہ سے زیادہ جانے جاتے ہیں وگرنہ ان...
  20. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز:تیسرا ٹیسٹ (فائنل)

    پاکستان نے 376 رنز کیے ہیں، یہ کم ہیں چار سوا چار سو ہونے چاہیے تھے اور وجہ انتہائی کم رن ریٹ ہے۔ پاکستان نے قریب 150 اوورز کھیلے، کوئی بھی اچھی ٹیم اتنے اوورز کھیل کر پانچ سو رنز کر سکتی تھی۔ اب یہاں سے اگر "تاریخ" بنانی ہے تو سو سوا سو کی لیڈ حاصل کرنی ہوگی پاکستان کو دوسری اننگز شروع کرنے سے...
Top