نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    پہلے سب لوگ میری مدد کریں

    چیمہ صاحب اس ناول کے مصنف کون ہیں؟ اور محفل میں مشرقی پنجاب سے کوئی صاحب تشریف نہیں‌لاتے۔ یہ شاید پنجابی کا ناول ہے اور مشرقی پنجاب سے شائع ہوا ہوگا۔
  2. فرخ منظور

    ناصر کاظمی سو گئی شہر کی ہر ایک گلی ۔ ناصر کاظمی

    شکریہ وارث صاحب۔ تکنیکی باتیں تو آپ ہی جانیں۔ مجھے تو غزل نے مار دیا۔ :)
  3. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی نعت از اصغر گونڈوی

    او سر جی پہلے پہل تو سارے اردو میں ہی بات کرتے ہیں حتاکہ نئے میاں بیوی بھی۔ :)
  4. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی پھر میں نظر آیا، نہ تماشا نظر آیا ۔ اصغر گونڈوی

    واقعی بہت استادانہ غزل ہے وارث صاحب۔ لیکن اصغر اساتذہ میں اس غزل کی وجہ سے شمار ہونے سے رہے قبلہ! ;)
  5. فرخ منظور

    ناصر کاظمی سو گئی شہر کی ہر ایک گلی ۔ ناصر کاظمی

    یہ غزل مجھے بہت عجیب اور پراسرار لگی ہے۔ پڑھ کر دل پر عجیب سا اثر ہوا ہے۔ سو گئی شہر کی ہر ایک گلی اب تو آجا کہ رات بھیگ چلی کوئی جھونکا چلا تو دل دھڑکا دل دھڑکتے ہی تیری یاد آئی کون ہے تو کہاں سے آیا ہے کہیں‌ دیکھا ہے تجھ کو پہلے بھی تو بتا کیا تجھے ثواب ملا خیر میں نے تو رات...
  6. فرخ منظور

    بہادر شاہ ظفر ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا - بہادر شاہ ظفر

    میں بالکل متفق ہوں آپ سے۔ ظفر کا اپنا ہی رنگ ہے جو نہ غالب کا ہے نہ ذوق کا ۔ بلکہ ظفر کو میں ذوق سے بہتر گردانتا ہوں۔
  7. فرخ منظور

    بہادر شاہ ظفر ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا - بہادر شاہ ظفر

    ڈاکٹر صاحب ۔ ظفر پانی کے بلبلے کو کہہ رہے ہیں کہ ایک لمحہ یا ایک سانس پر محیط عرصے پر ہوا کو نہ باندھ۔
  8. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی پھر میں نظر آیا، نہ تماشا نظر آیا ۔ اصغر گونڈوی

    پھر میں نظر آیا، نہ تماشا نظر آیا جب تُو نظر آیا مجھے تنہا نظر آیا اللہ رے دیوانگئ شوق کا عالم اک رقص میں ہر ذرّہ صحرا نظر آیا اُٹھّے عجب انداز سے وہ جوشِ غضب میں چڑھتا ہوا اک حُسن کا دریا نظر آیا کس درجہ ترا حسن بھی آشوبِ جہاں ہے جس ذرّے کو دیکھا وہ تڑپتا نظر آیا اب خود ترا جلوہ...
  9. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی نعت از اصغر گونڈوی

    ارے یہ تو میں نے آج ہی پڑھا ۔ :) میں تو بالکل لکھنوی نہیں ہوں۔ وارث صاحب جانتے ہیں۔ ہاں وارث صاحب عادتاً شاید کچھ لکھنوی ہیں اور ان کی اس عادت کو توڑنے کی حتی الامکان سعی کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ :) لیکن فون پر تو ہم دونوں ٹھیٹھ پنجابی میں بات کرتے ہیں۔ مجال ہے کبھی اردو میں بات کی ہو۔ :)
  10. فرخ منظور

    بہادر شاہ ظفر ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا - بہادر شاہ ظفر

    کتنا ہے بد نصیب ظفر دفن کے لئے دو گز زمیں بھی نہ ملی کوئے یار میں
  11. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی ستم کے بعد اب ان کی پشیمانی نہیں جاتی ۔ اصغر گونڈوی

    بہت بہت شکریہ عمران بھائی۔ آپ کا کلیاتِ اسماعیل کو کمپوز کرنے کا بھی بہت شکریہ جناب!
  12. فرخ منظور

    بہادر شاہ ظفر ہم نے دُنیا میں آ کے کیا دیکھا - بہادر شاہ ظفر

    واہ واہ جویریہ صاحبہ، بہت خوبصورت غزل ہے ظفر کی۔ مجھے پسندیدہ کلام میں آپ کی شرکت پر حیرت اور خوشی ہو رہی ہے۔ :)
  13. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی ستم کے بعد اب ان کی پشیمانی نہیں جاتی ۔ اصغر گونڈوی

    وارث صاحب۔ اردو شاعری میں متفقہ طور پر کچھ کلاسیکی شعرا کو اساتذہ کا درجہ دیا گیا ہے۔ جن میں تین کا علم تو مجھے ہے۔ یعنی جب کہا جاتا ہے کہ غالب کا شمار اساتذہ میں ہوتا ہے تو اس میں کچھ مخصوص شعرا شامل ہیں۔ جن میں میر، غالب، سودا کا تو مجھے علم ہے، باقی کے شعرا کے ناموں کا مجھے علم نہیں۔ شاید آتش...
  14. فرخ منظور

    ستارے ہی ستارے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غزل

    بہت اچھی غزل ہے سلیمان جاذب صاحب!
  15. فرخ منظور

    شادی کے گیت پر طوطا بھی ناچ رہا ہے

    طوطیا من موتیا اوس گلی نہ پھیرا پا۔ اوس گلی دے لوگ برے لاندے پھایاں پا ;)
  16. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی ستم کے بعد اب ان کی پشیمانی نہیں جاتی ۔ اصغر گونڈوی

    وارث صاحب یہ بھی بتاتے چلیں کہ کون کونسے شعرا کا اساتذہ میں شمار ہوتا ہے۔
  17. فرخ منظور

    دنیا جس کے پیچھے مری جا رہی ہے

    پھر آپ عنوان کو درست کریں ۔ کیونکہ دنیا اس کے پیچھے مری نہیں جا رہی بلکہ مری سے کچھ پہلے اسلام آباد ہے وہاں جا رہی ہے۔ ;)
  18. فرخ منظور

    دنیا جس کے پیچھے مری جا رہی ہے

    بھائی ہم تو اس کے پیچھے مر نہیں رہے بلکہ اس کے پیچھے جی رہے ہیں۔ ;)
  19. فرخ منظور

    اصغر گونڈوی ستم کے بعد اب ان کی پشیمانی نہیں جاتی ۔ اصغر گونڈوی

    میرا نہیں خیال کہ اصغر اساتذہ میں شمار ہوتے ہیں۔
Top