ہمارے گھر میں مارچ، اپریل میں کچنار گوشت اکثر پکایا جاتا ہے اور بہت لذیذ ہوتا ہے۔ آج بھی کچنار پکے گا لیکن مجھے معلوم نہیں کیسے پکاتے ہیں صرف یہ معلوم ہے کہ اس میں دہی بھی ڈالا جاتا ہے کیونکہ بیگم نے آج مجھے دہی لانے کو کہا تھا کچنار میں ڈالنے کے لئے۔