نتائج تلاش

  1. نبیل

    لائبریری اراکین متوجہ ہوں !

    دراصل لائبریری سائٹ کی ڈومین ایکسپائر ہو چکی ہے۔ یہ ڈومین ابھی تک ثناءاللہ کے کنٹرول میں تھی، اسی لیے ہم از خود اس کو ری نیو نہیں کر سکتے تھے۔ لیکن اب ثناءاللہ اس ڈومین کو ہمیں ٹرانسفر کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ چند روز میں اس کا معاملہ درست ہو جائے گا۔
  2. نبیل

    نوری نستعلیق فونٹ کی اہمیت!

    عارف، میں آپ کی اکثر باتوں کا جواب دوسری پوسٹ میں دے چکا ہوں۔ میں نے اگرچہ لفظ عارضی کا استعمال کیا ہے لیکن یہ اصل میں یہ کافی دیر پا حل ثابت ہوگا اور یہ محض گزارے لائق فونٹ ہی نہیں رہے گا بلکہ ہم ایسا فریم ورک تشکیل دیں گے اس میں مسلسل بہتری لائی جانی ممکن ہو۔ فوٹو شاپ کے بارے میں معلومات...
  3. نبیل

    پراجیکٹ‌ کا آغاز!

    میں عارف کی پوسٹ کا جواب ہی لکھ رہا تھا کہ اس کے دوران شاکرالقادری صاحب نے پوسٹ کر دیا۔ میں آنے والے دنوں میں کافی مصروف ہو جاؤں گا، اسی لیے چاہتا ہوں کہ ہم اپنے مقصد کا تعین کر لیں اور اس کام کا آغاز کر دیں۔ میں ایک مرتبہ یہی گزارش کروں گا کہ فی الوقت نوری نستعلیق فونٹ کی تیاری پر توجہ دیں۔...
  4. نبیل

    پراجیکٹ‌ کا آغاز!

    عارف، فی الحال تو میں آپ کی پوسٹ پڑھ کر چکرا گیا ہوں۔ باقی دوستوں کو شاید بہتر سمجھ آئے گی کہ آپ کیا کہنا چاہتے ہیں۔ پاک نستعلیق مرکز فضیلت کی ملکیت ضرور ہے لیکن اسے انکرپٹ نہیں کیا گیا۔ اس کا سورس ttx کے ذریعے جنریٹ کیا جا سکتا ہے اور اس کی وولٹ ٹیبلز حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کسی بھی پراجیکٹ پر...
  5. نبیل

    ! عماد نستعلیق کچھ بہتری کیساتھ !

    جی اعجاز اختر صاحب، آپ کی بات درست تسلیم کر لیتا ہوں، لیکن پھر بھی ڈیویلوپر کا استحقاق ہے کہ وہ اس کا کیا نام رکھتا ہے، اگرچہ ہم اس کی تصحیح کے لیے مشورہ دے سکتے ہیں۔ چلیں آئندہ نام رکھنے سے پہلے ہم آئندہ آپ سے پوچھ لیں گے۔ :) ہمزہ ے کے لیے کنجی کی نشاندہی کا شکریہ۔ میں اوپن پیڈ میں اس کے مطابق...
  6. نبیل

    مبارکباد وارث صاحب کے چار ہزار پیغامات

    ماشاءاللہ محمد وارث اور مبارک ہو آپ کو یہ سنگ میل۔ :)
  7. نبیل

    پراجیکٹ‌ کا آغاز!

    السلام علیکم، اس پوسٹ کا مقصد نوری نستعلیق پراجیکٹ‌ کا باضابطہ آغاز کرنا ہے۔ میں اس پوسٹ میں ٹیم ورک کے حوالے سے کچھ تجاویز پیش کروں گا اور آپ دوستوں سے میری درخواست ہوگی کہ اس سلسلے سے یہاں اپنی آراء سے آگاہ کرتے رہیں۔ اس کے علاوہ میں اپنی معلومات کے مطابق اس موجودہ سٹیٹس کے بارے میں لکھوں...
  8. نبیل

    اوپن آفس 2٫4 ایکسٹینشن سے میڈیا وکی میں فارمیٹنگ

    بہت شکریہ مہوش بہن۔ بظاہر تو یہ کافی کارآمد چیز لگ رہی ہے۔ اسے ٹیسٹ کرنا پڑے گا کہ یہ استعمال میں کیسی ثابت ہوتی ہے اور کیا یہ یونیکوڈ ڈیٹا صحیح طور پر ہینڈل کرتی ہے۔ ویسے آپ کے لیے اطلاع ہے کہ میں نے میڈیا وکی کے لیے FCKEditor وزی وگ ایکسٹینشن میں اردو سپورٹ شامل کرنے پر ابتدائی کام کر لیا...
  9. نبیل

    نوری نستعلیق فونٹ کی اہمیت!

    محسن تم اپنی تحریر تیار رکھو۔ میں کچھ ہی دیر میں اس پراجیکٹ‌ پر باقاعدہ کام کے آغاز کے بارے میں لکھوں گا، اس کے بعد میدان تمہارے اور باقی دوستوں کے ہاتھ میں ہوگا۔ :)
  10. نبیل

    نوری نستعلیق فونٹ کی اہمیت!

    السلام علیکم، اس سے پہلے کہ ہم نوری نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کریں، میں اس فونٹ کی ضرورت اور اہمیت کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں۔ کچھ دوستوں کے ذہن میں یہ سوال ہو سکتا ہے کہ اب جبکہ متعدد نستعلیق فونٹ موجود ہیں جن میں سے کچھ کا وولٹ ورک بھی دستیاب ہے تو پھر ترسیموں پر مبنی...
  11. نبیل

    ! عماد نستعلیق کچھ بہتری کیساتھ !

    السلام علیکم، میری تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اس فونٹ کے نام پر غیر ضروری بحث میں وقت ضائع نہیں کریں۔ کسی سوفٹویر یا فونٹ کے ڈیویلوپر کا حق ہے کہ وہ اس کا کیا نام رکھتا ہے۔ اعجاز اختر صاحب، عام لوگ فارسی الفاظ کے تلفظ سے زیادہ واقفیت نہیں رکھتے ہیں۔ اور جواد نے محض سوفٹویر کے نام کو ہی اس...
  12. نبیل

    نوری نستعلیق پراجیکٹ کا آغاز

    آپ سب دوستوں کی آمد کا شکریہ۔ جواد مجھے آپ کی اس پراجیکٹ میں شمولیت سے دلی خوشی ہوئی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ آپ قدرے کم گو ہیں، لیکن میری درخواست ہوگی کہ آپ اس پراجیکٹ‌ کی ڈسکشن میں فعال حصہ لیں، کیونکہ مؤثر کمیونیکیشن کسی بھی پراجیکٹ کی کامیابی کے لیے اشد ضروری ہوتی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ ہم...
  13. نبیل

    القلم نبیل فونٹ

    جزاک اللہ خیر شاکر القادری صاحب، یہ آپ کی محبت ہے کہ آپ نے مجھے اس قابل سمجھا۔ ماشاءاللہ بہت خوبصورت فونٹ تیار کیا ہے آپ نے۔
  14. نبیل

    تاریخ اسلام سے عسکری تیاری کا عظیم سبق

    زیک، جھوٹ صرف اردو صحافت میں ہی نہیں بلکہ ہر زبان کی صحافت میں بولا جاتا ہے۔ یہ درست ہے کہ ارشاد حقانی کے اس کالم میں ناکافی حوالے موجود ہیں، میں اسی لیے جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ بات تاریخی اعتبار سے درست ہے یا نہیں۔ اگر مجھے اس کی تردید مل جاتی ہے تو میں اپنی پوسٹ مدون کر دوں گا۔
  15. نبیل

    تاریخ اسلام سے عسکری تیاری کا عظیم سبق

    زیک، میں پہلے بھی اس کے بارے میں سن چکا ہوں، البتہ یہ یاد نہیں کہ اس میں گولڈا میئر کا ذکر تھا یا نہیں۔ میں پتا کرکے یہاں ریفرینس فراہم کروں گا۔ آپ کچھ شک کا اظہار کر رہے ہیں، کیا آپ کو بات تاریخی اعتبار سے درست نہیں معلوم ہوتی؟
  16. نبیل

    تاریخ اسلام سے عسکری تیاری کا عظیم سبق

    حوالہ: پاکستان کے موجودہ حکمرانوں کیلئے ایک عبرت آموز واقعہ - ارشاد احمد حقانی (روزنامہ جنگ، 3 مئی 2008 ) یہ 1973ء کی بات ہے۔ عربوں اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑنے کو تھی۔ ایسے میں ایک امریکی سنیٹر ایک اہم کام کے سلسلے میں اسرائیل آیا۔ وہ اسلحہ کمیٹی کا سربراہ تھا۔ اسے فوراً اسرائیل کی...
  17. نبیل

    پائلٹ آفیسر راجہ جہانزیب شہید

    حوالہ: کزن کہانی - رؤف کلاسرہ (روزنامہ جنگ ، 15 مئی 2008 ) سر! میرا نام ماہ رخ چوہدری ہے۔ میں نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز کیا ہے۔ میں نے جنگ اخبار میں 4 مئی 2008ء کو آپ کا کالم "A happy life like roses" پڑھا۔ آپ کا یہ کالم ایک پائلٹ راجہ جہانزیب شہید کے بارے میں...
  18. نبیل

    پائلٹ آفیسر راجہ جہانزیب شہید

    یہ تحریریں پڑھ کر میرے لیے آنسو روکنا مشکل ہو گیا ہے۔ حوالہ: A happy life like roses- رؤف کلاسرہ ( روزنامہ جنگ، 4 مئی 2008 ) میں، شہزاد رضا، مطیع اللہ جان، مبشر زیدی اور متین حیدر اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ پی اے ایف راولپنڈی کے صاف ستھرے قبرستان میں اُداس کھڑے اپنے دوست اسد محمود کے والد کے...
  19. نبیل

    نوری نستعلیق پراجیکٹ کا آغاز

    السلام علیکم، ابھی تک جواد کا انتظار ہے۔ میں نے علوی امجد کو بھی ذاتی پیغام بھیج دیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر ان سے ای میل کے ذریعے بھی رابطہ کر لوں گا۔ بہرحال میں آج ہی ایک پوسٹ کرکے اس پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں عرض کروں گا اور اس طرح انشاءاللہ اس کا آغاز ہو جائے گا۔
  20. نبیل

    میرا بلاگ

    یہ تو wordpress.pk کی سائٹ ہی ڈاؤن لگ رہی ہے۔ یہ سائٹ کب سے آف لائن ہے؟
Top