گرفت میں چھوٹے لٹیرے بھی نہیں آئیں گے۔ اس طرح کے واقعات کبھی عوامی رد عمل کے نام پر ہوتے ہیں اور کبھی ناموس اسلام یا ناموس رسالت کے نام پر۔ اس طرح کے واقعات سے صرف یہی عیاں ہوتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کتنی پستی میں گرتا جا رہا ہے جہاں انسانیت نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہ گئی ہے۔ کسی انسان کو، چاہے...