نتائج تلاش

  1. نبیل

    وی بلیٹن کے نئے ورژن (3.7) کی فیچرز کا تعارف

    فورم کے ارکان کے درمیان دوستی کا نظام وی بلیٹن کے نئے ورژن میں جن فیچرز کا اضافہ ہوا ہے ان میں غالباً سب سے نمایاں سوشل نیٹورکنگ کی فیچرز ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر دوست بنانے کی ہے جیسے کہ تمام نیٹورکنگ سائٹس پر پائی جاتی ہے۔ کسی بھی یوزر سے دوستی کرنے کے لیے اسے دوستی کی درخواست بھیجنے کی...
  2. نبیل

    بے انت (افسانہ) خاورچودھری

    شکریہ خاور چوہدری اور محفل فورم پر خوش آمدید۔ میں معذرت چاہتا ہوں کہ آپ کو یہاں اپنا افسانہ پوسٹ کرنے میں دقت پیش آئی۔ میں نے اس کی سیٹنگ میں کچھ تبدیلی کی ہے۔ اگر اب بھی کوئی مسئلہ پیش آئے تو مجھے اطلاع کریں۔
  3. نبیل

    محفل فورم کی اپگریڈ کی تیاری

    میں نے کافی دنوں بعد اپنے شروع کیے گئے اس تھریڈ‌ کو دوبارہ دیکھا ہے تو میں اس پر اظہارات تشکر کی تعداد دیکھ کر حیران ہو گیا ہوں۔ ابھی اپگریڈ ہوئی نہیں ہے اور آپ دوست پہلے سے ہی خوش ہو رہے ہیں۔ :) عام طور پر میجر اپگریڈز کے بعد فورم کے ارکان میں ملا جلا تاثر پایا جاتا ہے۔ کچھ لوگ نئی اور مفید...
  4. نبیل

    نور القرآن فانٹ کا نیا ورژن

    معذرت چاہتا ہوں اقتدا، کسی وجہ سے یہ منظور کیے جانے سے رہ گیا تھا۔ میں نے اب اسے اپروو کر دیا ہے۔
  5. نبیل

    لگیچرز کے لُک اپس تیار کرنا!

    السلام علیکم، آپ سب دوستوں کی اتنی معلومات سے بھرپور گفتگو کا شکریہ۔ میں صرف یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ آخر وولٹ کی خامیاں فونٹ ڈیویلپمنٹ کی راہ میں کیوں حائل ہو رہی ہیں۔ اگر وولٹ ایک حد سے بڑی فائل لوڈ نہیں کر سکتا یا یہ بڑے لک اپس کو ہینڈل نہیں کر سکتا تو کیوں نہ ہم وولٹ کی بجائے کوئی ایسا...
  6. نبیل

    وی بلیٹن کے نئے ورژن (3.7) کی فیچرز کا تعارف

    موضوعات کے سابقوں (prefixes) کا نظام وی بلیٹن کے نئے ورژن میں موضوعات پوسٹ کرتے ہوئے ان کے لیے ایڈمنسٹریٹر کے مقرر کردہ سابقوں (prefixes) کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔ موضوعات کے سابقوں کے استعمال سے فورم پر انفارمیشن کو بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
  7. نبیل

    یہ بھی غلط ہے

    آپ کی بات کسی حد تک درست ہے فاروق بھائی، لیکن دوسری جانب یہ بھی دیکھیں کہ جو لوگ ہاتھ آنے والے لوگوں کو نذر آتش کرکے انہیں راکھ کا ڈھیر بنتے ہوئے دیکھیں گے اور اس کے باوجود قانون کی گرفت سے بچے رہیں گے، وہ آگے جا کر معاشرے کے لیے کتنا بڑا خطرہ بن سکتے ہیں؟
  8. نبیل

    یہ بھی غلط ہے

    عمار، آج تو شاید اس پر کچھ لوگ خوش ہو رہے ہیں کہ ڈاکوؤں کو آگ لگائی جا رہی ہے، لیکن کل یہی mob rule ہر گلی اور بازار میں نظر آنے لگے گا تو لوگوں کا جینا حرام ہو جائے گا۔ ایک غلط رویے کو شروع میں نہ روکا جائے تو یہ بڑی آفت بن کر بے قابو ہو جاتا ہے۔
  9. نبیل

    وی بلیٹن کے نئے ورژن (3.7) کی فیچرز کا تعارف

    السلام علیکم، جیسا کہ آپ دوستوں کے علم ہے کہ عنقریب ہم محفل فورم کو وی بلیٹن کے ورژن 3.7 پر اپگریڈ کرنے والے ہیں، اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ نئے ورژن میں شامل ہونے والی فیچرز کا کچھ تعارف کروا دیا جائے۔ میں ان نئی فیچرز کے بارے میں وقفے وقفے سے بتاتا رہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک مرتبہ ان فیچرز...
  10. نبیل

    پراجیکٹ‌ کا آغاز!

    میری علوی امجد سے فون پر بات ہو گئی ہے اور وہ بھی اس پراجیکٹ کا سن کر بہت خوش ہوئے ہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ وہ جلد ہی یہاں آ کر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔
  11. نبیل

    یہ بھی غلط ہے

    جہانزیب، امریکہ میں کچھ ریاستوں میں stray bullets سے اسی لیے اموات ہوتی ہیں کہ وہاں اسلحے پر کنٹرول نہیں ہے۔ میں نے سنا ہے کہ امریکہ میں ویپن لابی بہت مضبوط ہے اور یہ ری پبلیکن پارٹی کی بھرپور سپورٹ کرتی ہے۔ کسی کے پاس اسلحہ ہونا ہی اس کے موثر دفاع کو یقینی نہیں بناتا، بلکہ اس کے لیے مخصوص...
  12. نبیل

    شادی اور ہم جنس پرست

    جہانزیب مجھے پتا ہے کہ یہ تمہارے خیالات نہیں ہیں، اور تمہارا شکریہ کہ تم نے اس موضوع پر پوسٹ کیا ہے۔ جہاں تک اردو بولنے والوں کا تعلق ہے تو ہم جنس پرستی کا تعلق کسی زبان سے نہیں ہے اور اردو بولنے والوں میں یہ (مرض ;)) اتنا ہی پایا جاتا ہے جتنا کہ کسی اور تہذیب میں۔ تمہیں شاعر کی وہ بات تو یاد...
  13. نبیل

    یہ بھی غلط ہے

    فاروق بھائی ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے انہیں مار دینا سمجھ آتی ہے لیکن پکڑے گئے مجرمان کو جلا کر مار دینا اور سب لوگوں کا یہ اطمینان کے ساتھ دیکھنا محض یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہم پتھر کے زمانے میں پہنچ چکے ہیں۔ جہاں تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعلق ہے تو یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ ہر علاقے...
  14. نبیل

    شادی اور ہم جنس پرست

    ہا ہا ہا۔۔ بھئی اب میں قران کی تفسیر مسلم گے اینڈ لیزبین کمیونٹی سے تو پوچھنے سے رہا۔ :)
  15. نبیل

    شادی اور ہم جنس پرست

    چلیں میں مذہب کو کوٹ کر ہی دیتا ہوں۔ اگر ہم جنسی خلاف فطرت نہیں ہے تو حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر کس وجہ سے عذاب آیا تھا؟
  16. نبیل

    پراجیکٹ‌ کا آغاز!

    میری فاروق بھائی اور جواد سے بھی گزارش ہے کہ وہ بھی اس سلسلے میں ہمیں اپنی رائے سے نوازتے رہیں۔ ابھی تک صرف عارف، میں اور شاکرالقادری باتیں کر رہے ہیں۔ :) کیا علوی امجد صاحب سے کسی کا رابطہ ہوا ہے؟
  17. نبیل

    پاپڑ کالم نگار

    رؤف کلاسرہ کے کالم عام طور پر کافی فکر انگیز ہوتے ہیں۔ مجھے رؤف کلاسرہ کی تمام باتوں سے اتفاق نہیں ہوتا لیکن ان کے کالم حقائق پر مبنی لگتے ہیں۔ مسئلہ ہم لوگوں کے ساتھ بھی ہے جو ہر معاملے کو بس اپنی تعصب کی عینک سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے حمایتیوں میں یہ بات عام...
  18. نبیل

    یہ بھی غلط ہے

    فاروق بھائی، ان لوگوں نے اپنے دفاع میں کوئی ہتھیار نہیں اٹھایا تھا بلکہ قابو کیے گیے لوگوں کو نذر آتش کیا تھا۔ جہاں وارداتیں روزانہ کا معمول ہوں وہاں لوگوں کے پاس ذاتی دفاع کے لیے اجازت یافتہ اسلحہ ہونا اچھا آئیڈیا ہے لیکن ہاتھ آئے مجرموں کو ہجوم از خود سزا نہیں دے سکتا۔ کیا ٹیکساس میں ڈاکے...
  19. نبیل

    پراجیکٹ‌ کا آغاز!

    محسن سے میری ابھی فون پر بات ہوئی ہے اور وہ شاید پیر کو ہی فورم پر آ سکیں گے۔ کچھ دنوں سے ان کے گھر کے انٹرنیٹ کنکشن میں پرابلم ہے۔ محسن کا کہنا بھی یہی ہے کہ فی الحال انہی 18000 ترسیمہ جات کو پراسیس کرکے ایک بنیادی ڈھانچہ کھڑا کیا جانا چاہیے جسے بعد میں بہتر بھی بنایا جا سکے۔ ان ترسیمہ جات کو...
Top