وی بلیٹن کے نئے ورژن (3.7) کی فیچرز کا تعارف

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
جیسا کہ آپ دوستوں کے علم ہے کہ عنقریب ہم محفل فورم کو وی بلیٹن کے ورژن 3.7 پر اپگریڈ کرنے والے ہیں، اسی لیے میں نے سوچا ہے کہ نئے ورژن میں شامل ہونے والی فیچرز کا کچھ تعارف کروا دیا جائے۔ میں ان نئی فیچرز کے بارے میں وقفے وقفے سے بتاتا رہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ ایک مرتبہ ان فیچرز کے بارے میں لکھ دوں، اس کے بعد ہی اس پر کوئی تبصرہ پوسٹ کیا جائے، اسی لیے اس وقت میں اس تھریڈ کو مقفل رکھوں گا۔

تھریڈز کو ٹیگ کرنے کا نظام​

وی بلیٹن کے نئے ورژن کی ایک اہم فیچر اس میں شامل موضوعات کو ٹیگ کرنے کا نظام ہے۔ بلاگ لکھنے والے دوست ٹیگ شامل کرنے سے واقف ہون گے۔ ٹیگز کے ذریعے موضوعات کو ڈھونڈھنے اور انہیں منظم کرنے میں سہولت ہو جاتی ہے۔ کسی نئے موضوع کو پوسٹ‌ کرتے وقت اس میں ٹیگ شامل کیے جا سکتے ہیں۔

thread-tags-newthread.png


ٹیگ نیا موضوع شامل کرتے ہوئے شامل کیے جا سکتے ہیں یا پھر پہلے سے موجود موضوع کو مدون کرکے شامل کیے جا سکتے ہیں۔

thread-tags-showthread.png


جب یوزر کسی ٹیگ پر کلک کرتے ہیں تو اس سے نہ صرف اس ٹیگ سے منسلک موضوعات کی فہرست سامنے آ جاتی ہے، بلکہ اس سے ٹیگ کلاؤڈ کی تشکیل بھی ہوتی ہے، جس سے یوزرز کو فورم پر کی گئی ٹیگ کی تلاش کے بارے میں علم ہوتا ہے۔

thread-tags-search-cloud.png


نوٹ

اس بات کا خیال رکھیں کہ ایک سے زائد ٹیگز کو انگریزی کوما سے علیحدہ کیا جانا ضروری ہے، اسی لیے آپ کو انگریزی کوما ٹائپ کرنے کے لیے انگریزی موڈ میں سوئچ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ میں کوشش کروں گا کہ کوئی ایسا حل نکال لیا جائے کہ اردو کوما بھی tag seperator کے طور پر استعمال ہو سکے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
موضوعات کے سابقوں (prefixes) کا نظام​

وی بلیٹن کے نئے ورژن میں موضوعات پوسٹ کرتے ہوئے ان کے لیے ایڈمنسٹریٹر کے مقرر کردہ سابقوں (prefixes) کا انتخاب بھی کیا جا سکتا ہے۔

thread-prefixes-forumdisplay.png


thread-prefixes.png


موضوعات کے سابقوں کے استعمال سے فورم پر انفارمیشن کو بہتر طور پر منظم کرنے میں مدد ملے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فورم کے ارکان کے درمیان دوستی کا نظام

وی بلیٹن کے نئے ورژن میں جن فیچرز کا اضافہ ہوا ہے ان میں غالباً سب سے نمایاں سوشل نیٹورکنگ کی فیچرز ہیں۔ ان میں سے ایک فیچر دوست بنانے کی ہے جیسے کہ تمام نیٹورکنگ سائٹس پر پائی جاتی ہے۔ کسی بھی یوزر سے دوستی کرنے کے لیے اسے دوستی کی درخواست بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہ درخواست منظور ہونے کی صورت میں دوستی پکی ہو جاتی ہے۔ :)

friends-edit.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
پبلک پیغامات یا پروفائل پر تبصرے​

فورم کے یوزرز کے پروفائل کے صفحات پر تبصرہ جات کے ذریعے پبلک پیغامات چھوڑنے ممکن ہوں گے۔

public-messages-profile.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
تصاویر کی گیلری کا استعمال​

یوزرز تصاویر کی البم شامل کر سکیں گے اور ان میں تصاویر اپلوڈ کر سکیں گے۔

album-show-album.png

چونکہ تصاویر کی البم یا گیلری سے متعلقہ کوئی بھی فیچر بینڈوڈتھ اور ڈسک سپیس پر بھاری پڑتی ہے اسی لیے اس فیچر کا استعمال کچھ یوزر گروپس تک ہی محدود رکھا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
سوشل گروپس تشکیل دینا​

سوشل نیٹورکنگ سے متعلقہ ایک اور فیچر سوشل گروپس تشکیل دینا ہے۔ فورم کے یوزر اپنی دلچسپیوں سے متعلقہ سوشل گروپ بنا سکیں گے۔
social-groups.png

ان گروپس میں مؤثر رابطے کے لیے ایک علیحدہ پبلک پیغامات کا نظام شامل ہوگا۔

social-groups-messages-and-pictures.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
نئی طرز کا پروفائل پیج​

وی بلیٹن کی نئی فیچرز کا احاطہ کرنے کے لیے ممبر پروفائل کے صفحے کو بالکل نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس نئے انداز سے انفارمیشن کو پہلے سے بہتر ترتیب دینے اَور منظم کرنے میں مدد ملے گی۔ پروفائل فیلڈز کے انفرادی زمرہ جات دائیں (یا بائیں) کالم میں بلاکس کی صورت میں ظاہر ہوں گے۔
new-memberinfo-b.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
پروفائل پیج کی کسٹمائزیشن​

وی بلیٹن کے نئے ورژن میں ممبر پروفائل پیج کو کسٹمائز کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، البتہ یہ سہولت وہی ممبران استعمال کر سکتے ہیں جن کے لیے ایڈمن نے اس فیچر کو فعال کیا ہو۔ :) پروفائل کے صفحے کی کسٹمائزیشن کے ذریعے یوزر اپنے پروفائل پیج کے فونٹ، بیک گراؤنڈ کا رنگ، بارڈر کا سٹائل وغیرہ تبدیل کر سکتے ہیں۔
customize-profile-editor.png

خیال رہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کسٹمائزیشن کی حد پر پابندی لگایا جانا ممکن ہے تاکہ ممبران اپنے پروفائل کے صفحے کو خراب نہ کر بیٹھیں۔ :)
full-memberinfo-compare.png


customize-profile-memberinfo-b.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
تصاویر کی اٹیچمنٹ کو دیکھنے کا نیا طریقہ​

اٹیچ کردہ تصاویر میں سے کسی پر کلک کرنے سے اس تصویر کو نئی ونڈو میں کھولنے کی بجائے جاوا سکرپٹ پر مبنی لائٹ باکس (lightbox) کمپوننٹ کا استعمال کیا جائے گا جس سے یہ تصویر براؤزر کی ویو پورٹ میں فٹ ہو جائے گی۔

lightbox-showthread.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
موضوعات کی سوشل بک مارکنگ​

موضوعات کو مقبول سوشل بک مارکنگ سائٹس جیسے کہ Digg, del.ici.ous وغیرہ پر درج کرنے کے لیے سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس سے متعلقہ ایک ہیک پہلے ہی محفل فورم میں استعمال ہو رہا ہے۔ اب اس کی غالباً ضرورت نہیں رہے گی۔ اسی لیے اپگریڈ کے بعد میں اسے فورم سے ہٹا دوں گا۔

social-bookmarking.png
 

نبیل

تکنیکی معاون
وی بلیٹن کے نئے ورژن میں متعدد نئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا۔ میں نے ان میں سے چند فیچرز کا یہاں تعارف پیش کیا ہے۔ بعد میں ضرورت پڑنے پر مزید تفصیلات بھی بیان کرتا رہوں گا۔
یہ تھریڈ اب تبصرہ جات کے لیے کھلا ہے۔
 

باسم

محفلین
تھریڈز کو ٹیگ کرنے کا نظام
بہت خوب یعنی اب تلاش مزید بہتر ہوجائے گی
موضوعات کے سابقوں کا نظام
بہت اہم فیچر ہے وقت کی بچت ہوگی
فورم کے ارکان میں دوستی کا نظام
یہ بھی اچھا ہے
پبلک پیغامات یا پروفائل پر تبصرے
گویا اب تعارف کیلیے الگ دھاگہ نہیں کھالنا پڑے گا
تصاویر کی گیلری کا استعمال
ریڈ سگنل تو دے دیا ہے ویسے ہر صارف کو محدود پیمانے پر یہ دستیاب ہو تو اچھا ہے
سوشل گروپس تشکیل دینا
اردو میں اس کا مطلب پارٹی بازی ہوگا مفید ہی ہو تو اچھا ہے
نئی طرز کا پروفائل پیج
یہ فیچر سب سے زیادہ پسند آیا اسے تو ضرور ہونا چاہیے
پروفائل پیج کی کسٹمائزیشن
یہ بھی اچھا ہے
تصاویر کی اٹیچمنٹ کو دیکھنے کا نیا طریقہ
بہت مفید رہے گا مگر ان کیلیے جو تصاویر شامل کرسکتے ہیں
موضوعات کی سوشل بک مارکنگ
اچھی سہولت ہوگی
 

زیک

مسافر
لائٹ‌باکس مجھے بہت پسند ہے مگر یہ شاید ڈائل‌اپ اور پرانے کمپیوٹر والوں کے لئے کچھ آہستہ ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، آپ شاید NuWiki کی بات کر رہی ہیں۔ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وہ پراڈکٹ شاید اب مزید ڈیویلپ ہوتی نظر نہیں آ رہی۔ اس کا کوئی متبادل ڈھونڈھنا پڑے گا۔ لیکن اس سے پہلے میں فورم کی اپگریڈ اور اس کے آپریشن کو سٹیبل بنانے پر توجہ دوں گا۔
 
Top