نتائج تلاش

  1. نبیل

    دیوناگری رسم الخط سیکھنا اب بہت آسان

    جزاک اللہ خیر حیدرآبادی۔ میں نے اس موضوع کو تعلیم و تدریس کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے۔
  2. نبیل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    کل ورلڈ‌ چیمپین اٹلی کو ہالینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جب ہالینڈ نے اسے 3-0 سے ہرا دیا۔ اٹلی کی ٹیم اگرچہ اچھی ہے لیکن میتراتزی کی وجہ سے میری فیورٹ نہیں ہے۔ :)
  3. نبیل

    نوری نستعلیق کے لیے درکار پروگرام

    میں نے ابھی ٹیسٹ میکرو رن کرکے دیکھا ہے اور یہ ٹھیک چل رہی ہے۔
  4. نبیل

    نوری نستعلیق کے لیے درکار پروگرام

    محسن میں نے پائتھون 2.4 کا ونڈوز انسٹالر استعمال کرکے اپنے سسٹم پر پائتھون انسٹال کر لی ہے۔ کیا پائتھون کا یہ ورژن کام دے گا؟
  5. نبیل

    تصنیفات از مولانا ابوالکلام آزاد

    - البیرونی اور جغرافیہ عالم - قول فیصل - انسانیت موت کے دروازے پر - تذکرہ
  6. نبیل

    محفل فورم پر شامل وی بلیٹن کے اردو ترجمہ سے متعلق تجاویز اکٹھی کریں!

    ان پیغامات میں تجویز کردہ بیشتر اصلاح کو میں نے ترجمہ میں شامل کر لیا ہے۔ آپ کی جانب سے مزید اصلاح کا منتظر رہوں گا۔
  7. نبیل

    غبارِ خاطر

    محمد وارث، ترجمان القران میں نے اس ربط پر ٹائپ کرنا شروع کی تھی۔ میرے پاس ام الکتاب کا جو ایڈیشن موجود ہے، اس میں مقدمہ موجود نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس ہو تو ضرور فراہم کریں۔ شمشاد بھائی۔ میں پی ڈی ایف بنانے کی کوشش کروں گا۔
  8. نبیل

    غبارِ خاطر

    اسی موضوع کی مناسبت سے میری تجویز یہ ہے کہ ابوالکلام کی تمام تصانیف اور مضامین کو برقیانے کا اکٹھا ہی منصوبہ بنا لیا جائے۔ میرے پاس اس وقت ابولکلام کی ذیل کی تصانیف موجود ہیں: - انسانیت موت کے دروازے پر - قول فیصل اس کے علاوہ الہلال اور البلاغ کے کچھ مضامین پر مشتمل ایک کتاب ہے۔ یہ تمام...
  9. نبیل

    غبارِ خاطر

    جی ابوشامل، میری اردو اچھی ضرور ہے لیکن ابولکلام آزاد کی فارسی نما اردو سمجھنا بعض اوقات مجھے بھی مشکل لگتا ہے۔ میں نے ایک مرتبہ آب گم کے اس سلسلے میں چند اقتباسات پر مشتمل ایک پوسٹ لکھی تھی، اسے یہاں بھی پیش کر رہا ہوں:
  10. نبیل

    کام کی تقسیم

    زبردست جواد۔ اب ری نیمنگ والا کام تقریباً مکمل ہو گیا ہے۔ صرف علوی امجد کا انتظار ہے کہ وہ اپنے حصے کا کام کرکے فراہم کر دیں۔ لیکن میرے خیال میں اس کا انتظار کرنے کی بجائے ہمیں اگلے مرحلے کے کام کا آغاز کر دینا چاہیے۔ اب محسن کا انتظار ہے کہ وہ اگلے سٹیپس کے لیے گائیڈلائنز فراہم کریں۔
  11. نبیل

    فٹ بال کا یورپین کپ!

    سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا میں فٹ بال کا یورپین کپ ٹورنامنٹ شروع ہو چکا ہے اور دونوں میزبان ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ جرمنی نے اپنا پہلا میچ پولینڈ کے خلاف 2-0 سے جیت لیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جرمنی کے دونوں فارورڈ کلوزے اور پوڈولسکی کا تعلق پولینڈ سے ہے۔ جرمنی کی جانب سے دونوں گول...
  12. نبیل

    تین اشعار تازہ بتازہ۔۔۔

    میں جب بھی اس تھریڈ‌ کو دیکھتا ہوں تو مجھے مشتاق احمد یوسفی کی آب گم کا وہ حصہ یاد آ جاتا ہے جس میں دھیرج گنج کے تاریخی مشاعرے کے بعد استاد اخگر کانپوری جانشین مائل دہلوی سکتے نکالنے میں شہرت حاصل کر لیتے ہیں۔ :) اس کا ربط یہ رہا ۔۔ موضوع سے ہٹنے کی معذرت۔
  13. نبیل

    گوگل ویڈیو

    ہاں یوآرایل کے ذریعے ہی پوسٹ کرنی ہے ویڈیو۔ ٹیسٹ کامیاب رہا ہے۔ ویسے دیکھنے والی ہے ویڈیو۔ :grin:
  14. نبیل

    گوگل ویڈیو

    http://video.google.com/videoplay?docid=5479558430378305934&q=cricket&ei=vzVNSLfFFI3-2gK__I3EDA&hl=en
  15. نبیل

    گوگل ویڈیو

    عام طور پر آٹو میٹک میڈیا ایمبیڈنگ کو گوگل ویڈیو کے لیے بھی کام دینا چاہیے۔ آپ کوئی گوگل ویڈیو کا لنک پوسٹ‌ کرکے دیکھیں۔
  16. نبیل

    آرکیڈ اپڈیٹ!

    برادرم وارث، جہاں ہزیمت کا یقین ہو میں وہاں کا رخ نہیں کرتا۔ :)
  17. نبیل

    آرکیڈ اپڈیٹ!

    ہا ہا ہا۔۔ فورم کے صفحہ اول پر آرکیڈ کے چیمپینز کی فہرست میں نام دیکھ کر تو لوٹ پوٹ ہونے کو دل کرتا ہے۔ کوئی بعید نہیں کہ کل اعجاز اختر صاحب بھی ایسٹر بنی کے چیمپین بنے ہوں۔ :grin:
  18. نبیل

    کام کی تقسیم

    بھئی پرے پرے ہو جاؤ، جواد فارم میں آئے ہوئے ہیں۔ :grin: جواد، ماشاءاللہ آپ اتنی رفتار سے ہی کام کر رہے ہیں تو پھر لگے ہاتھوں 56-60 پر بھی کام کر ڈالیے۔ :)
  19. نبیل

    آرکیڈ اپڈیٹ!

    آرکیڈ میں چند نئی گیمز شامل کی گئی ہیں۔ آرکیڈ میں جا کر نئی گیمز میں چیک کریں۔
  20. نبیل

    مبارکباد عبدالرحمن سید صاحب کی شادی کی 29ویں سالگرہ

    آپ کو مبارک ہو سید صاحب۔ اللہ تعالی آپ کی عمر میں برکت دے اور آپ کو آپ کے گھر والوں کو اپنی حفاظت میں رکھے، آمین۔
Top