فٹ بال کا یورپین کپ!

نبیل

تکنیکی معاون
سوئٹزر لینڈ اور آسٹریا میں فٹ بال کا یورپین کپ ٹورنامنٹ شروع ہو چکا ہے اور دونوں میزبان ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں۔ جرمنی نے اپنا پہلا میچ پولینڈ کے خلاف 2-0 سے جیت لیا ہے۔ مزے کی بات یہ ہے کہ جرمنی کے دونوں فارورڈ کلوزے اور پوڈولسکی کا تعلق پولینڈ سے ہے۔ جرمنی کی جانب سے دونوں گول پوڈولسکی نے کیے۔ ایک پولش اخبار نے اس پر یہ لکھا تھا 'پوڈولسکی، تم نے آخر ایسا کیوں کیا؟' :)۔

یویپن کپ ورلڈ کپ کے بعد فٹ بال کا سب بڑا ایونٹ ہے۔ 2004 کے یورپین کپ میں حیران کن طور پر یونان کی ٹیم نے فائنل میں فتح حاصل کی تھی۔ یونان کی ٹیم فٹبال کی دنیا میں کسی شمار قطار میں نہیں آتی۔ لیکن اس کے جرمن کوچ کی سکھائی ہوئی ٹکنیک کامیاب ثابت ہوئی اور یونان کی ٹیم کو کامیابی نصیب ہوئی۔ یہ اور بات ہے کہ اس کامیابی کے بعد سے یونان کی ٹیم اس کارکردگی کی گرد کو بھی نہیں چھو سکی ہے۔
اس مرتبہ کے یورپین کپ کی خاص بات انگلینڈ کا اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی نہ کرنا بھی ہے۔
 

وجی

لائبریرین
اگر اس دھاگے میں کوئی یورپین کپ کے میچ کے نتائیج بھی ڈال دیا کرے تو کیا بات ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
کل ورلڈ‌ چیمپین اٹلی کو ہالینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جب ہالینڈ نے اسے 3-0 سے ہرا دیا۔ اٹلی کی ٹیم اگرچہ اچھی ہے لیکن میتراتزی کی وجہ سے میری فیورٹ نہیں ہے۔ :)
 

گرو جی

محفلین
کل ورلڈ‌ چیمپین اٹلی کو ہالینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جب ہالینڈ نے اسے 3-0 سے ہرا دیا۔ اٹلی کی ٹیم اگرچہ اچھی ہے لیکن میتراتزی کی وجہ سے میری فیورٹ نہیں ہے۔ :)

یہ دنبے کی ٹکر والے بھائی صاحب تو نہیں‌کہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی آپ نے صحیح پہچانا، اور اس نے نہیں، بلکہ اسے زیدان نے اسے ٹکر ماری تھی۔
 

وجی

لائبریرین
ہالینڈ کی ٹیم میں وین نسٹرائے ہیں جو مانچسٹر کے مشہور اسٹرائیکر ہیں جو اب رئیل میڈریڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
ہالینڈ‌ کی ٹیم میں کم از کم تین ایسے کھلاڑی ہیں جو جرمنی کی پریمیرلیگ (Bundesliga) میں کھیلتے ہیں۔ غالباٌ تینوں ہی ہیمبرگ کی ٹیم میں شامل ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
ڈیوڈ ویلا کی زبردست کارکردگی کے باعث اسپین نے روس کو 4-1 سے ہرا دیا۔ ویلا نے 3 مرتبہ گیند کو مخالف ٹیم کے جال میں پہنچایا۔
گروپ ڈی کے دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن یونان کو سویڈن کے ہاتھوں 2-0 کی ہزیمت اٹھانا پڑی۔ سویڈن کی جانب سے ہینسن اور ابراہیمووچ نے گول اسکور کیے۔
آج (11 جون) کو گروپ اے میں چیک جمہوریہ و پرتگال اور سویٹزر لینڈ و ترکی مدمقابل ہوں گے۔ میزبان سویٹزرلینڈ اور ترکی اپنے ابتدائی میچز میں شکست کھا چکے ہیں جبکہ ان کے حریف پرتگال اور چیک جمہوریہ ایک ایک میچ جیت کر تین تین پوائنٹس حاصل کر چکے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
گروپ "اے" میں ترکی نے یورو کپ 2008ء میں بالآخر اپنی پہلی فتح حاصل کر لی (لوڈ شیڈنگ کی مہربانی جس کی وجہ سے میں یہ میچ بھی نہ دیکھ سکا) اور میزبان سویٹزرلینڈ کے اگلے راؤنڈ تک پہنچنے کے امکانات ختم کر دیے۔ ترکی نے کھیل کے اختتامی لمحات میں فیصلہ کن گول داغ کر 2-1 سے مقابلہ جیت لیا۔
دوسری جانب پرتگال نے کرسٹیانو رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت چیک جمہوریہ کو 3-1 سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ پالی ہے۔ رونالڈو نے ایک گول "بقدم خود" کیا جبکہ دو گول ان کے شاندار کھیل کی بدولت ہوئے۔
اس طرح گروپ اے میں اب چیک جمہوریہ اور ترکی کی جنگ فیصلہ کن ہوگی اور اس میں فتح دونوں میں سے کسی ایک ٹیم کو کوارٹر فائنل تک پہنچائی گی۔ دونوں ٹیمیں 15 جون بروز اتوار جنیوا میں مدمقابل ہوں گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابوشامل۔ کرسٹیانو رونالڈو اب پہلے کے برعکس ٹیم کے ساتھ بہتر کھیلتا ہے۔ پہلے اسے سولو گیم کرنے کی عادت تھی۔
میزبان سوئٹزر لینڈ کے ساتھ کافی بری ہوئی ہے۔ انہوں نے کافی امیدیں لگا رکھی تھیں اس یورپین کپ کے ساتھ اور کافی تیاری بھی کی تھی انہوں نے، لیکن ان کی قسمت خراب رہی۔ ان کا ترکی کے ساتھ کچھ پرانا کھاتا بھی نکلتا ہے۔ گزشتہ ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سوئٹزرلینڈ نے ترکی کو ہرا کر اس کے ورلڈ کپ میں شرکت کے امکانات ختم کر دیے تھے۔ اس میچ کے بعد جب سوئٹز لینڈ کے کھلاڑی جب واپسی کی پرواز کے لیے ائرپورٹ پر پہنچے تو ترکی کے امیگریشن سٹاف نے ان کی پٹائی کر دی۔ اس کے بعد فیفا نے کافی عرصے تک ترکی کی رکنیت معطل کیے رکھی تھی۔
یورپین کپ کے دفاعی چیمپین یونان کو بھی سوئیڈن کے خلاف میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ گزشتہ یورپین کپ میں یونان نے اپنی مضبوط دفاعی لائن پر انحصار کیا تھا، لیکن اس مرتبہ ان کی یہ سٹریٹیجی زیادہ کارآمد ثابت نہیں ہو رہی۔
 

ابوشامل

محفلین
جی ہاں! ترکی کے خلاف سویٹزرلینڈ کا کوالیفائنگ راؤنڈ کا اوے میچ استنبول میں ہوا تھا جہاں ترک تماشائی "Wellcome to Hell" کے بینر لیے موجود تھے اور جب میچ ترکی ہار گیا تو tunnel میں "دو چار لگا دیے تھے" جس پر ترکی کی فیفا سے رکنیت معطل ہوگئی تھی اور بھاری جرمانہ بھی عائد ہوا۔ مجھے بہت افسوس ہے کہ میں میچز نہیں دیکھ پا رہا کیونکہ بجلی عین اس وقت جاتی ہے جب پہلا میچ جاری ہوتا ہے اور دوسرے کا انتظار ہوتا ہے اور پھر دونوں میچز سے محرومی :(
ویسے مجھے ایک سوال پوچھنا ہے اور میرے خیال میں آپ کو علم ہوگا کہ انگلینڈ کو کس نے یورو 2008ء سے باہر کیا؟
 

ابوشامل

محفلین
"گروپ بی"
اور بالآخر کروشیا کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا ایک بہت شاندار مقابلے کے بعد جرمنی کو 2-1 سے یادگار شکست دے کر۔ سرنا اور اولچ کے گولز نے اسے ناقابل شکست برتری دلائی جسے آخر میں جرمنی کے پوڈولسکی کا گول بھی ختم کرنے میں کامیاب نہ ہو سکا اور اس طرح کروشیا اپنے پہلے دونوں میچ جیت کر ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
دوسری جانب میزبانوں پر "برائی" کے سائے بدستور موجود ہیں اور آسٹریا 1-0 کی برتری کے باوجود آخری وقت میں فاؤل بہت مہنگا پڑا اور پولینڈ نے پنالٹی کک پر گول اسکور کر کے میچ برابر کر دیا۔
اب جرمنی کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے 16 تاریخ کو آسٹریا کو ویانا میں شکست دینا ہوگی۔
آج (جمعہ کو) گروپ "سی" میں نیدرلینڈز اور فرانس کا ایک کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ فرانس کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ وہ رومانیہ کے ساتھ پہلا مقابلہ برابر کھیل چکا ہے جبکہ نیدر لینڈز کے حوصلے بہت بلند ہیں کیونکہ وہ پہلے میچ میں عالمی چیمپیئن اٹلی کو شکست دے چکے ہیں۔ آج کا دوسرا مقابلہ اٹلی اور رومانیہ کے مابین ہوگا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اٹلی کی شکست بہت مہنگی پڑی ہمیں، ایک یورپین کسٹمر نے اٹلی کر شرٹس کا آڈر کینسل کردیا انکی شکست کے بعد :)

میرے تمام تر ہمدردیاں ہمیشہ جرمنی کے ساتھ ہوتی ہیں، شاید جیت ہی جائیں اس دفع۔
 

ابوشامل

محفلین
اس لوڈ شیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہے میچ دیکھنا تو درکنار کھانا کھانا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ گزشتہ تین دنوں میں ایک میچ بھی نہیں دیکھ پایا :(
 

ابوشامل

محفلین
تو جناب تین روز کی غیر موجودگی میں کھیلے گئے 6 میچز کے نتائج کچھ یوں رہے ان میں سے صرف ایک میچ اٹلی بمقابلہ رومانیہ ہی دیکھ پایا :(
اٹلی بمقابلہ رومانیہ 1-1
نیدرلینڈز بمقابلہ فرانس 4-1
اسپین بمقابلہ سویڈن 2-1
روس بمقابلہ یونان 1-0
اور کل کے مقابلے بھی کیا شاندار تھے، مزا آ گیا کاش میں دیکھ پاتا :( میزبان سویٹزرلینڈ نے پرتگال کو 2-0 کی ہزیمت سے دوچار کیا لیکن نتیجہ صفر کیونکہ سویٹزرلینڈ پہلے ہی باہر ہو چکا ہے اور پرتگال کوارٹر فائنل تک رسائی پاچکا ہے اور دوسرا مقابلہ میری فیوریٹ ٹیم ترکی اور چیک جمہوریہ کے درمیان (جو پورے کا پورا لوڈ شیڈنگ کی نذر ہو گیا) 3-2 سے ترکی نے جیت لیا :) ترکی نے واقعی کمال کر دیا 10 کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کے اختتامی لمحات میں نہاد کے دو گولز نے کھیل کا پانسہ ہی پلٹ دیا اور یوں چیک جمہوریہ جسے ہاف ٹائم پر 1-0 کی برتری حاصل تھی اور 62 ویں منٹ میں یہ برتری دوگنی ہو گئی تھی 75 ویں منٹ میں توران اور 87 ویں اور 89 ویں منٹ میں نہاد کے دو گولز کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ اس طرح گروپ اے سے پرتگال اور ترکی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔
 
Top