فٹ بال کا یورپین کپ!

نبیل

تکنیکی معاون
ہرّےےےے۔۔۔
اور جرمنی فائنل میں :)
ترکی نے آج جرمنی کو نچا کر رکھ دیا تھا، حالانکہ میچ سے پہلے یہ کہا جا رہا تھا کہ ترکی کے اکثر کھلاڑی یا تو انجرڈ ہیں یا پھر ییلو کارڈ کی وجہ سے ان پر پابندی لگی ہوئی ہے۔ لیکن آج ترکی کی ٹیم زبردست کھیلی ہے۔ جرمنی کو ترکی کے خلاف کافی جدوجہد کرنا پڑی لیکن اسے بالآخر فتح حاصل ہوگئی۔
ترکی کی فٹبال کو جرمن فٹبال کی وجہ سے ہی حال میں عروج ملا ہے۔ ترکی کی قومی فٹبال ٹیم کے اکثر کھلاڑی کئی سال سے جرمنی کی پریمیر لیگ (Bundesliga) میں کھیل رہے ہیں اور کافی اچھا تجربہ حاصل کر چکے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
:(
خیر ترکی نے جس انداز یہ ٹورنامنٹ کھیلا ہے یہ ان کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔ بہت ہی اعلی کارکردگی دکھائی لیکن اس کارکردگی کو مزید نکھارنے اور تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔ جرمنی کے خلاف اچھا کھیلنے کی وجہ شاید جرمن فٹ بال سے ترک کھلاڑیوں کی اچھی جان پہچان ہو لیکن 3-2 سے شکست کے باوجود ترکی نے ورلڈ کپ 2002ء کے بعد پہلی بار عالمی سطح پر اپنی حیثیت تسلیم کرائی ہے۔
اب دعا ہے کہ دوسرے سیمی فائنل میں اسپین جیتے تاکہ فائنل میں کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کو ملے۔ جرمنی کی فتح نبیل اور وارث صاحبان کو بالخصوص مبارک ہو۔
 

زیک

مسافر
روس اور سپین کا سیمی‌فائنل جاری ہے۔ فی‌الحال سپین 1 گول سے جیت رہا ہے جو دوسرے ہاف کے شروع میں ہوا ہے۔
 

زیک

مسافر
لگتا ہے کوئ فائنل نہیں دیکھ رہا۔

سپین ایک گول سے جیت رہا ہے اور میرا خیال ہے جیت ہی جائے گا۔
 

زیک

مسافر
لگتا ہے کوئ فائنل نہیں دیکھ رہا۔

سپین ایک گول سے جیت رہا ہے اور میرا خیال ہے جیت ہی جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے تو ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے جرمنی نہیں بلکہ پاکستان میچ ہار گیا ہو۔ :(
بہرحال سپین کی ٹیم نے بہت اچھا کھیلا ہے اور وہ واقعی ٹائٹل جیتنے کے حقدار تھے۔ سپین کی فٹ بال ٹیم 24 سال کے بعد نہ صرف کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے بلکہ اسے جیتا بھی ہے۔
اب پورا سپین اس جیت کا جشن منا رہا ہوگا۔ جو سپینش لوگوں کو جانتے ہیں انہیں اس بات کا کچھ اندازہ ہوگا کہ سپین والے کس جذبے سے جشن مناتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر 24 سال بھی بڑا میچ اور وہ بھی چیمپین شپ جیتی ہے تو اندازہ کر سکتا ہوں کہ کیسے جشن منا رہے ہوں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی میں نے پڑھا ہے کہ سپین کی ٹیم نے اصل میں 44 سال بعد کوئی بڑا ٹورنامنٹ جیتا ہے۔
 

زیک

مسافر
1964 میں سپین نے یورپین کپ جیتا تھا۔ پھر 1984 میں فائنل میں ہار گیا تھا۔
 
Top