نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    میرے خیال میں پاکستان میں بغیر کسی نقص کے چیزیں واپس کرنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے، اور چونکہ کتاب میں کوئی نقص نہیں ہے سو واپسی کا سوال ہی نہیں اٹھتا۔ ویسے بھی میں نے کوئی سال بھر پہلے خریدی تھی، اسکی باری اب آئی ہے۔ :)
  2. محمد وارث

    فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

    ویسے میرے ذہن میں چھ ہزار روپے تک کا اندازہ تھا۔ شاید اس وجہ سے کہ میں نے کونسی خریدنی ہے۔ میرے پاس پہلے ہی چاروں جلدیں موجود ہیں، پچھلی صدی ستر کی دہائی میں اس کا ایک ایڈیشن چھپا تھا وہ میرے پاس ہے جو کہ لاہور انار کلی کے فٹ پاتھ سے قریب بیس بائیس سال پہلے میں نے آٹھ سو یا شاید ایک ہزار میں...
  3. محمد وارث

    فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

    آج ایک جگہ سے علم ہوا ہے کہ اس سیٹ (چار جلدوں) کی قیمت ساڑھے چار ہزار روپے ہے!
  4. محمد وارث

    محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں منفرد ریکارڈبنادیا۔

    یہ ویسا ہی پروفیسر ہے جیسا دیواروں پر لکھا ہوتا ہے، "پروفیسر حمید اللہ بنگالی عامل"۔ :)
  5. محمد وارث

    آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

    اندرا گاندھی کے چھوٹے بیٹے سنجے گاندھی کی سوانح عمری، "دی سنجے سٹوری"۔ کتاب انتہائی بدمزہ نکلی ہے! اس میں کچھ بیچنے والوں کا بھی قصور ہے۔ یہ کتاب پہلی بار 1978ء میں سنجے کی زندگی میں چھپی تھی (سنجے گاندھی 1980ء میں ہلاک ہو گیا تھا)، موجودہ ایڈیشن 2012ء کا ہے اور بک سیلرز نے اس کی تاریخ بھی...
  6. محمد وارث

    محمد حفیظ نے ون ڈے کرکٹ میں منفرد ریکارڈبنادیا۔

    چلو جی، "پروفیسری" کسی کام تو آئی۔ :)
  7. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    بُری بات ہے سید صاحب! کووں سے پہلے تو بہت سارے لوگ اُٹھتے ہیں، سارے تہجد گزار اور سارے فجر کے با جماعت نمازی! آپ نے نوٹ کیا ہی ہوگا کہ جب فجر کے لیے مسجد کی طرف جاتے ہیں تو چڑیوں کووں کی آواز نہیں آتی بلکہ جب نماز پڑھ کر لوٹتے ہیں تب آ رہی ہوتی ہے!
  8. محمد وارث

    یوزرنیم کی تبدیلی!

    ایسا نہیں ہے، کچھ محفلین جو کافی دیر کے بعد یہاں تشریف لاتے ہیں ان کے علم میں یہ بات نہیں ہوتی، شاید! :)
  9. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آں تو باشی کہ نظیرِ تو عدم بُود عدم سایہ در سروِ روانِ تو غلط بُود غلط مرزا غالب دہلوی آپ ﷺ وہ ہیں کہ آپ کی نظیر بس عدم تھی عدم (یعنی آپ کی مثل اور نظیر ہے ہی نہیں)، آپ ﷺ کے سرو جیسے پیکر میں سائے کا وجود غلط تھا غلط یعنی سایہ موجود ہی نہیں تھا۔
  10. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اتنا مانوس ہوں فطرت سے، کلی جب چٹکی جھک کے میں نے یہ کہا، مجھ سے کچھ ارشاد کیا جوش
  11. محمد وارث

    یوزرنیم کی تبدیلی!

    جنابِ سعود صاحب نے تو جواب دے ہی دیا :) دیگر یہ کہ یہ خاکسار اب انتظامیہ میں نہیں، اب تو اس بات کو ڈیڑھ سال ہو گئے شاید!
  12. محمد وارث

    ایک جملہ کے لطائف

    جب آدمی لاتیں رسید کر چکا تو گدھے نے کہا کہ یہ دولتیاں مارنا تیرا قصور نہیں، بلکہ اُس گوشت کا قصور ہے جو چسکے لے لے کر جانے کب سے کھا رہا ہے! :)
  13. محمد وارث

    نسلی، بدنسلی تو کتوں کے بارے میں سنا تھا، انسان تو سب شاید ایک جیسے ہی ہوتے ہیں!

    نسلی، بدنسلی تو کتوں کے بارے میں سنا تھا، انسان تو سب شاید ایک جیسے ہی ہوتے ہیں!
  14. محمد وارث

    کلامِ ضیاءؔ: غزل

    خوب غزل ہے ڈاکٹر صاحب، داد قبول کیجیے۔ اس خوبصورت شعر میں اگر "وقوع" کی عین نہ ہی گراتے تو اچھا ہوتا۔ دریدہ دہنی کے لیے معذرت!
  15. محمد وارث

    کتابوں سے رغبت صرف 5 فیصد،سوشل میڈیا شوقین95فیصد۔

    جب سوشل میڈیا نہیں تھا تب بھی لوگوں کا یہی رونا تھا کہ لوگ کتابیں نہیں پڑھتے!
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    از برائے وصلِ اُو تعیینِ جا کردن عبث وعدۂ آں بے وفا اینجا دروغ آنجا غلط واقف لاہوری (بٹالوی) اُس کے وصل کے لیے جگہ کی تخصیص کرنا عبث ہے کیونکہ اُس بے وفا کا وعدہ اِس جگہ (اِس دنیا میں) بھی جھوٹا ہے اور اُس جگہ (اُس دنیا میں) بھی غلط ہے۔
  17. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    نہ ہوئے تیری خاکِ پا، ہم نے خاک میں آپ کو ملا دیکھا بہادر شاہ ظفر
  18. محمد وارث

    فرہنگ آصفیہ کا نیا تصحیح شدہ ایڈیشن

    افسوس کہ بی بی سی کا معیار وہ نہیں رہا جو کبھی ہوتا تھا۔ ان کی ویب سائٹ پر اکثر املا کی غلطیاں دکھائی دیتی ہیں، اور یہ تو فاش غلطی ہے، یہاں 1944ء نہیں 1844ء ہونا چاہیئے تھا۔
  19. محمد وارث

    ساغر صدیقی اور ساغر نظامی

    ساغر صدیقی درویش صفت آدمی تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس کا کلام بکھرا ہوا ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ صدیقی نے اپنے کلام کی اس طرح حفاظت نہیں کی ہوگی جس طرح دیگر شعرا کرتے ہیں۔ اس میں بھی کچھ کلام نہیں کہ نظامی کی غزل پہلے کی ہے اور صدیقی کی بعد کی۔ شعرا ایک دوسرے کی زمین استعمال کرتے ہی ہیں اس میں کچھ...
  20. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    ہفتے والے دن بچوں کو اسکول سے چھٹی ہوتی ہے سو ہفتے والے دن سب سے پہلے گھر میں میں ہی "طلوع" ہوتا ہوں، اس کے بعد کچن میں جا کر ایسے ہی اسٹیل کے ایک دو برتن پھینک کر شور کرتا ہوں تو بیگم اٹھتی ہے کہ یہ کم بخت چائے کے چکر میں سارے برتن توڑ دے گا۔ :)
Top