جنگل میں survival of the fittest کا قانون ہے، وہاں لاغر، نحیف،ضعیف، نزار، بیمار کے لیے صرف شتاب موت ہے۔ مدنی زندگی کے جہاں بہت سے نقصانات ہیں وہاں فوائد بھی تو ہیں ڈاکٹر صاحب، ہم جیسے ازلی روگی اور بیمار بھی اگر طبعی زندگی پوری نہیں کر پاتے تو بہر طور، کسی نہ کسی طرح، گر پڑ کر اُس کے قریب قریب...