نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    زیں دوستاں کہ تشنۂ خونند الاماں دشمن بہ کس چہ کرد کہ اینہا نمی کنند قتیل لاہوری اِن دوستوں سے کہ جو خون کے پیاسے ہیں، اللہ کی پناہ۔ دشمنوں نے کسی کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا ہوگا کہ جو یہ نہیں کرتے۔
  2. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دیکھے ہیں بہت ہم نے، ہنگامے محبّت کے آغاز بھی رسوائی، انجام بھی رسوائی صُوفی غلام مصطفٰی تبسم
  3. محمد وارث

    میرا کیفیت نامہ

    میں نے اپنے بچپن میں یعنی بہت ہی سال پہلے "اوترا نکھترا" لفظ سنا تھا، اور اس کا مطلب بھی پوچھا تھا، ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جس کی اولاد نہ ہو یا کم از کم نرینہ اولاد نہ ہو، مجھے لگتا ہے کہ "اوترا" عربی لفظ "ابتر" کا پنجابی بگڑا ہوا تلفظ ہے۔
  4. محمد وارث

    شام زمستاں

    عمدہ نظم ہے۔ بس ہمارے مطلب کی ایک چیز کی کمی ہے! :)
  5. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    مجھے کوئی چار سال پہلے میرے باس صاحب نے یہ چسکا لگایا تھا۔ عید کی چھٹیاں ہم آٹھ دس کرتے ہیں، چھٹیوں سے پہلے انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ چھٹیوں میں کیا کر رہے ہو، میں نے کہا آپ کو علم ہی ہے، میں نے تو آٹھ دس کمرے سے بھی باہر نہیں نکلنا، سورج کی روشنی تک نہیں دیکھنی، کہنے لگے ہاں فلمیں دیکھو گے یا...
  6. محمد وارث

    آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

    میں اسے 'جیک باور' کے چکر میں دیکھ رہا ہوں۔ ابھی چند ہفتے پہلے ہی 24 کے 9 سیزن دوبارہ دیکھے ہیں تین چار سال بعد۔ :)
  7. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    باقی حاجی عالم لوہار مرحوم فرما گئے ہیں کہ "گئی جوانی مُڑ نئیں آندی پاویں لکھ خوراکاں کھائیے۔" :)
  8. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    آئرن، زنک اور تانبا (کاپر دھات) تینوں ہی انتہائی طاقت ور منرلز ہیں، کوئی ربع صدی پہلے مجھے ایک ایسے شخص کے بارے میں جاننے کا اتفاق ہوا جو تانبے کا کشتہ بنا کر کھاتا تھا اور "اُستاد تانبا" کے نام سے مشہور تھا۔ :)
  9. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    ملوک کے بارے یہ ایک بلاگ دیکھیے۔ اس میں انٹی آکسیڈنٹ خوبیاں پائی جاتی ہیں یعنی کینسر کے خدشے سے بچاؤ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی اور وٹامن کے بھی کافی مقدار میں ہوتے ہیں۔ منرلز میں آئرن اور زنک (گرم تاثیر شاید اسی وجہ سے ہے)، اور ان کے ساتھ ساتھ کاپر، میگنشیم، مینگانیز،...
  10. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    جی ہاں شمالی اور وسطی پنجاب میں یہ بکثرت پایا جاتا ہے دوسرے حصوں کا مجھے علم نہیں۔ پانی کی پیداوار ہے، اور کھپت بھی بہت ہے۔ کھانے والوں سے زیادہ گوالے اس کو پسند کرتے ہیں، اس کو پیس کر اس کا آٹا بنا کر دودھ میں ڈال دیا جاتا ہے اور پھر چاہے جتنا پانی ملا دو، گرم کرنے پر دودھ کے اوپر جھاگ بن جاتی...
  11. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    یہاں بحث جاپانی پھل سے شروع ہو کر براہ راستہ املوک، سنگھاڑوں پر پہنچی تو وہاں اسی راستے سے بیروں تک پہنچی! :)
  12. محمد وارث

    تعارف السلام علیکم!

    خوش آمدید ریحان صاحب!
  13. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    سنگھاڑے کا موسم بس شروع ہو ہی چکا، آج کل شام کو گھر جاتے ہوئے مجھے اس طرح کی ریڑھی کی تلاش ہوتی ہے، میں اور میرے تینوں بچے انتہائی شوق سے سنگھاڑے کھاتے ہیں۔ :)
  14. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    نہیں سنگھاڑا اور چیز ہے۔ یہ ملوک ہے، اس کا اوپر والا کالا حصہ کھایا جاتا ہے اور اس کے اندر چھوٹے چھوٹے انتہائی سخت بیج ہوتے ہیں۔ سنگھاڑے کا اوپر والا کالا چھلکا سخت ہوتا ہے جسے چھری سے کاٹنا پڑتا ہے اور اندر سفید نرم بیج ہوتا ہے جسے کھایا جاتا ہے، سنگھاڑوں کی تصویر:
  15. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چلتا رہا تو دشت نوردی کا طنز تھا ٹھہرا ذرا تو آپ نے پا بستہ کہہ دیا مرتضٰی برلاس
  16. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    عشق ہر جا شمعِ اسرارِ محبت برفروخت قصۂ لیلیٰ و مجنوں پیشِ آں افسانہ بُود شاہزادی زیب النسا مخفی عشق نے جس جگہ بھی محبت کی شمع جلائی، لیلیٰ مجنوں کا قصہ اُس کے سامنے ایک افسانہ بن کے رہ گیا۔
  17. محمد وارث

    املوک یا جاپانی پھل کے فوائد۔

    یہ کونسے املوک ہیں نقیبی صاحب، ہم تو آج تک املوک یا "ملوک" چھوٹے چھوٹے سیاہ سے، بیجوں سے بھرے پھل ہی کو سمجھتے رہے، جس کو کھانے میں لذت کم اور محنت زیادہ ہے۔ :)
  18. محمد وارث

    تعارف آداب عرض!

    خوش آمدید مدثر صاحب!
  19. محمد وارث

    آج کی تصویر

    شکریہ صاحب، لیکن یہ "آفر" مجھے قبول نہیں، قبول نہیں، قبول نہیں! کم از کم جبری چار شادیوں والے ملک کی آفر دیں تو بندہ سوچے! :)
Top