نتائج تلاش

  1. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

    یہ تو خیر ہمارے دلوں پر نقش ہے! پاکستان انڈیا سے کوارٹر فائنل ہارا ہوا تھا اور سیمی فائنل میں پورا پاکستان سری لنکا کے ساتھ تھا۔ انڈیا کے شائقین کی حالت دیکھ دیکھ کر ہم ٹھٹھے مار مار کر ہنس رہے تھے۔ اللہ اللہ، بہت پیچھے رہ گئیں کہیں ایسی باتیں! :)
  2. محمد وارث

    بوتل

    اچھی بات ہے، پاکستان میں بھی یہ رجحان کم ہو رہا ہے، میں بھی کئی سال بلکہ دہائیاں قبل اپنے کالج کے مسیحی دوستوں کے ساتھ اسی طرح کھاتا پیتا تھا لیکن افسوس ابھی بھی یہ رجحان باقی ہے۔ میں نے کچھ ماہ قبل اپنے کچھ دفتری کولیگز کی شکایت سنی کہ میس کے برتنوں کو مسیحی کیوں ہاتھ لگاتے ہیں! ویسے اس کہانی...
  3. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے اور ٹی ٹونٹی شیڈول اور رواں تبصرے

    کوسنے، اور اینٹ پتھر روڑے بھی۔ ڈائی ہارڈ قسم کے فین ہر جگہ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں! :)
  4. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ہر چہ گفتیم و شنیدیم خطا بُود خطا جز حدیثِ لبِ دلدار غلط بُود غلط فیض کاشانی ہم نے جو کچھ بھی کہا اور سُنا وہ سب غلطی تھی صریح غلطی، دلدار کے ہونٹوں سے نکلی ہوئی باتوں کے علاوہ باقی سب غلط تھا، بالکل غلط۔
  5. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اُن لبوں نے نہ کی مسیحائی ہم نے سَو سَو طرح سے مر دیکھا میر درد
  6. محمد وارث

    بوتل

    میرے کالج کے ایف ایس سی کے دن تھے، ایک پروفیسر صاحب کے ہاں کمیسٹری پڑھنے جاتا تھا وہیں گھر میں انہوں نے پریکٹیکلز کے لیے ایک لیب بھی بنا رکھی تھی، اس لیب کا ہیلپر ایک مسیحی تھا، بیچارے کے چائے کے برتن اور پانی کا گلاس سب علیحدہ تھے، ایک دن انہی پروفیسر صاحب سے ملنے کالج کے نائب پرنسپل صاحب آئے...
  7. محمد وارث

    بوتل

    کہنے کا مقصد صرف اتنا تھا کہ اس خود ساختہ لطیفے میں ایک طرح سے اقلیتوں کی دل آزاری ہے اور لکھنے والے یہ بھول جاتے ہیں کہ اگر مسلم اکثریتی ملک میں وہ اقلیتوں کی دل آزاری کر سکتے ہیں تو ان کو سوچنا چاہیئے کہ ان کے ہم مذہب بہت سے ملکوں میں خود اقلیت میں ہیں!
  8. محمد وارث

    بوتل

    پاکستان میں بھی دوسرے مذاہب کے لوگوں کے ساتھ کھانے پینے میں اچھوت اچھات کا مسئلہ ہے، مثال کے طور پر اگر مسیحی مسلمانوں کے کسی برتن کو ہاتھ بھی لگا لیں تو وہ ناپاک سمجھا جاتا ہے۔ ہندوستان میں ہندو بھی دوسرے مذاہب والوں کے ساتھ یہی کچھ کرتے ہیں بلکہ جہاں تک میرے علم میں ہے وہ نہ صرف دوسرے مذاہب...
  9. محمد وارث

    بوتل

    اگر یہ "وقوعہ" انڈیا میں ہوتا تو شاید پھر بوتل کے اوپر سلامت علی لکھا ہوتا! :)
  10. محمد وارث

    جگجیت جگجیت سنگھ کے بغیر غزل کی تاریخ نامکمل

    مضمون نگار نے مرزا غالب کی شہرہ آفاق غزل "ہزاروں خواہشیں ایسی" کو تو گانا لکھ دیا، اور 'ہونٹوں سے چھو لو تم' گیت کو غزل لکھ دیا۔
  11. محمد وارث

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    صبر در جور و جفائے تو غلط بُود غلط تکیہ بر عہد و وفائے تو غلط بُود غلط محتشم کاشانی تیری جور و جفا اور ظلم و ستم پر صبر کرنا غلط تھا، ہاں غلط۔ تیرے وعدوں اور وفا پر تکیہ کرنا غلط تھا، بالکل غلط۔
  12. محمد وارث

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    چلے بہشت سے ہم نکہتِ بہار کے ساتھ شکست کھائی ہے لیکن بڑے وقار کے ساتھ احمد ندیم قاسمی
  13. محمد وارث

    قوم کو نوازشریف اور عمران خان جیسے لوگوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔زرداری

    بُت "بُت" کو کہیں کافر، اللہ کی مرضی ہے! :)
  14. محمد وارث

    پاکستان بمقابلہ سری لنکا: ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ

    افسوس! آج کی پانچ وکٹیں تو بس ریت کے گھروندے ہی ثابت ہوئے، افسوس!
  15. محمد وارث

    شاعری کے سمندر میں میری پہلی چھلانگ

    اگر معیوب نہیں تو مستحسن بھی نہیں!
  16. محمد وارث

    دیکھتے ہیں میاں صاحب کس صوبے کی جیل میں جاتے ہیں،آصف علی زرداری

    کس دنیا میں رہتے ہیں نقیبی صاحب، کون سا حشر اور کس کو فکر؟ باریاں لگی ہوئی ہیں بس!
Top