بھئی میرا تجربہ تو کچھ اور ہی ہے۔ مجھے آج تک خواتین نے کم ہی اٹھایا ہے، اسکول جاتے تھے تو یہ کام والد صاحب مرحوم کرتے تھے، گرمیوں میں کمرے کا پنکھا بند کر دیتے تھے اور سردیوں میں رضائی اتار دیتے تھے، مرتے کیا نہ کرتے کے مصداق اٹھنا ہی پڑتا تھا۔ اب یہ رول "موبائل" صاحب نے لے لیا ہے، الارم نے بجنا...